Poetry

Poet
Meter
Clear
  1. اچھا ہوا کہ میرا نشہ بھی اتر گیاتیری کلائی سے یہ کڑا بھی اتر گیاMunawwar Rana
  2. اچھی سے اچھی آب و ہوا کے بغیر بھیزندہ ہیں کتنے لوگ دوا کے بغیر بھیMunawwar Rana
  3. الماری سے خط اس کے پرانے نکل آئےپھر سے مرے چہرے پہ یہ دانے نکل آئےMunawwar Rana
  4. انا ہوس کی دکانوں میں آ کے بیٹھ گئیعجیب مینا ہے شکروں میں آ کے بیٹھ گئیMunawwar Rana
  5. ایسا لگتا ہے کہ کر دے گا اب آزاد مجھےمیری مرضی سے اڑانے لگا صیاد مجھےMunawwar Rana
  6. بادشاہوں کو سکھایا ہے قلندر ہوناآپ آسان سمجھتے ہیں منور ہوناMunawwar Rana
  7. بلندی دیر تک کس شخص کے حصے میں رہتی ہےبہت اونچی عمارت ہر گھڑی خطرے میں رہتی ہےMunawwar Rana
  8. بھلا پانا بہت مشکل ہے سب کچھ یاد رہتا ہےمحبت کرنے والا اس لیے برباد رہتا ہےMunawwar Rana
  9. پھر سے بدل کے مٹی کی صورت کرو مجھےعزت کے ساتھ دنیا سے رخصت کرو مجھےMunawwar Rana
  10. پیروں کو مرے دیدۂ تر باندھے ہوئے ہےزنجیر کی صورت مجھے گھر باندھے ہوئے ہےMunawwar Rana
  11. تمہارے جسم کی خوشبو گلوں سے آتی ہےخبر تمہاری بھی اب دوسروں سے آتی ہےMunawwar Rana
  12. تھکن کو اوڑھ کے بستر میں جا کے لیٹ گئےہم اپنی قبر مقرر میں جا کے لیٹ گئےMunawwar Rana
  13. جدا رہتا ہوں میں تجھ سے تو دل بے تاب رہتا ہےچمن سے دور رہ کے پھول کب شاداب رہتا ہےMunawwar Rana
  14. چلے مقتل کی جانب اور چھاتی کھول دی ہم نےبڑھانے پر پتنگ آئے تو چرخی کھول دی ہم نےMunawwar Rana
  15. چھاؤں مل جائے تو کم دام میں بک جاتی ہےاب تھکن تھوڑے سے آرام میں بک جاتی ہےMunawwar Rana
  16. خفا ہونا ذرا سی بات پر تلوار ہو جانامگر پھر خود بہ خود وہ آپ کا گلنار ہو جاناMunawwar Rana
  17. خود اپنے ہی ہاتھوں کا لکھا کاٹ رہا ہوںلے دیکھ لے دنیا میں پتا کاٹ رہا ہوںMunawwar Rana
  18. خون رلوائے گی یہ جنگل پرستی ایک دنسب چلے جائیں گے خالی کر کے بستی ایک دنMunawwar Rana
  19. دریا دلی سے ابر کرم بھی نہیں ملالیکن مجھے نصیب سے کم بھی نہیں ملاMunawwar Rana
  20. دنیا تری رونق سے میں اب اوب رہا ہوںتو چاند مجھے کہتی تھی میں ڈوب رہا ہوںMunawwar Rana
  21. دہرا رہا ہوں بات پرانی کہی ہوئیتصویر تیرے گھر میں تھی میری لگی ہوئیMunawwar Rana
  22. ساری دولت ترے قدموں میں پڑی لگتی ہےتو جہاں ہوتا ہے قسمت بھی گڑی لگتی ہےMunawwar Rana
  23. صحرا پسند ہو کے سمٹنے لگا ہوں میںاندر سے لگ رہا ہے کہ بٹنے لگا ہوں میںMunawwar Rana
  24. صحرا پہ برا وقت مرے یار پڑا ہےسب رونق صحرا تھی اسی پگلے کے دم سےMunawwar Rana
  25. عشق ہے تو عشق کا اظہار ہونا چاہئےآپ کو چہرے سے بھی بیمار ہونا چاہئےMunawwar Rana
  26. کالے کپڑے نہیں پہنے ہیں تو اتنا کر لےاک ذرا دیر کو کمرے میں اندھیرا کر لےMunawwar Rana
  27. کبھی خوشی سے خوشی کی طرف نہیں دیکھاتمہارے بعد کسی کی طرف نہیں دیکھاMunawwar Rana
  28. کچھ کھلونے کبھی آنگن میں دکھائی دیتےکاش ہم بھی کسی بچے کو مٹھائی دیتےMunawwar Rana
  29. کسی غریب کی برسوں کی آرزو ہو جاؤںمیں اس سرنگ سے نکلوں تو آب جو ہو جاؤںMunawwar Rana
  30. کسی کو گھر ملا حصے میں یا کوئی دکاں آئیمیں گھر میں سب سے چھوٹا تھا مرے حصے میں ماں آئیMunawwar Rana
  31. گھر میں رہتے ہوئے غیروں کی طرح ہوتی ہیںلڑکیاں دھان کے پودوں کی طرح ہوتی ہیںMunawwar Rana
  32. مٹی میں ملا دے کہ جدا ہو نہیں سکتااب اس سے زیادہ میں ترا ہو نہیں سکتاMunawwar Rana
  33. مجھ کو گہرائی میں مٹی کی اتر جانا ہےزندگی باندھ لے سامان سفر جانا ہےMunawwar Rana
  34. محفل میں آج مرثیہ خوانی ہی کیوں نہ ہوآنکھوں سے بہنے دیجیے پانی ہی کیوں نہ ہوMunawwar Rana
  35. مختصر ہوتے ہوئے بھی زندگی بڑھ جائے گیماں کی آنکھیں چوم لیجے روشنی بڑھ جائے گیMunawwar Rana
  36. مسرتوں کے خزانے ہی کم نکلتے ہیںکسی بھی سینے کو کھولو تو غم نکلتے ہیںMunawwar Rana
  37. میں اس سے پہلے کہ بکھروں ادھر ادھر ہو جاؤںمجھے سنبھال لے ممکن ہے در بدر ہو جاؤںMunawwar Rana
  38. وہ بچھڑ کر بھی کہاں مجھ سے جدا ہوتا ہےریت پر اوس سے اک نام لکھا ہوتا ہےMunawwar Rana
  39. ہاں اجازت ہے اگر کوئی کہانی اور ہےان کٹوروں میں ابھی تھوڑا سا پانی اور ہےMunawwar Rana
  40. ہم کچھ ایسے ترے دیدار میں کھو جاتے ہیںجیسے بچے بھرے بازار میں کھو جاتے ہیںMunawwar Rana
  41. ہنستے ہوئے ماں باپ کی گالی نہیں کھاتےبچے ہیں تو کیوں شوق سے مٹی نہیں کھاتےMunawwar Rana
  42. یہ بت جو ہم نے دوبارہ بنا کے رکھا ہےاسی نے ہم کو تماشا بنا کے رکھا ہےMunawwar Rana
  43. یہ درویشوں کی بستی ہے یہاں ایسا نہیں ہوگالباس زندگی پھٹ جائے گا میلا نہیں ہوگاMunawwar Rana
  44. یہ سر بلند ہوتے ہی شانے سے کٹ گیامیں محترم ہوا تو زمانے سے کٹ گیاMunawwar Rana
  45. یہ ہجر کا رستہ ہے ڈھلانیں نہیں ہوتیںصحرا میں چراغوں کی دکانیں نہیں ہوتیںMunawwar Rana
  46. اس کی انگلیاں ہمیشہ سچ بولتی ہیںبڑا یقین تھا اسے اپنی انگلیوں پرMunawwar Rana
  47. اک بوسیدہ مسجد میںدیواروں محرابوں پرMunawwar Rana
  48. چہرے تمام دھندلے نظر آ رہے ہیں کیوںکیوں خواب رتجگوں کی حویلی میں دب گئےMunawwar Rana
  49. کل راتبارش سے جسمMunawwar Rana
  50. کیا ضروری ہے کہ ہم فون پہ باتیں بھی کریںکیا ضروری ہے کہ ہر لفظ مہکنے بھی لگےMunawwar Rana