اس کی انگلیاں ہمیشہ سچ بولتی ہیں

Munawwar Rana

اس کی انگلیاں ہمیشہ سچ بولتی ہیں

بڑا یقین تھا اسے اپنی انگلیوں پر

ان کے سچے ہونے پر بھی بڑا ناز تھا

وہ ہمیشہ اپنی انگلیوں کو

باتوں باتوں میں چوم لیتی تھی

ایک دن نادانی میں اس نے

اپنی انگلیاں میرے ہونٹوں پر رکھ دیں

اس دن سے اس کی انگلیاں سچ نہیں بولتیں

صرف جھوٹ بولتی ہیں