بھلا پانا بہت مشکل ہے سب کچھ یاد رہتا ہے

Munawwar Rana

بھلا پانا بہت مشکل ہے سب کچھ یاد رہتا ہے

محبت کرنے والا اس لیے برباد رہتا ہے

اگر سونے کے پنجڑے میں بھی رہتا ہے تو قیدی ہے

پرندہ تو وہی ہوتا ہے جو آزاد رہتا ہے

چمن میں گھومنے پھرنے کے کچھ آداب ہوتے ہیں

ادھر ہرگز نہیں جانا ادھر صیاد رہتا ہے

لپٹ جاتی ہے سارے راستوں کی یاد بچپن میں

جدھر سے بھی گزرتا ہوں میں رستہ یاد رہتا ہے

ہمیں بھی اپنے اچھے دن ابھی تک یاد ہیں راناؔ

ہر اک انسان کو اپنا زمانہ یاد رہتا ہے