Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

Poetry

Mujtass Musamman Makhbun Mahzuf Musakkan

مجتث مثمن مخبون محذوف مسکن
Poet
Meter
Clear
  1. ہزار صبح نے کرنوں کے جال پھیلائےمگر سمٹ نہ سکے رات کے گھنے سائےZafar Akbarabadi
  2. کھلا ہوا ترا چہرہ گلاب کا سا تھااور اس پہ نور کسی ماہتاب کا سا تھاFaiz Tabassum Tonsvi
  3. مآل کار نہ کچھ بھی ہوا تو کیا ہوگانہ ہم رہے نہ زمانہ رہا تو کیا ہوگاہوش بلگرامی
  4. نہ کام فکر سے نکلا نہ چل سکی تدبیرکسی طرح سے نہ بدلی پھری ہوئی تقدیرہوش بلگرامی
  5. وہ خواب جیسا تھا گویا سراب لگتا تھاحسین ایسا کہ فخر گلاب لگتا تھاIbn-e-Mufti
  6. وہ برق جلوہ دکھائے جمال اگر اپناتو اے کلیم کریں ہم نثار سر اپناIbraheem Aajiz
  7. سجا رہے گا اندھیروں سے ہی کھنڈر میرااک ایک کر کے ہوا ختم اب سفر میراLaiq Aajiz
  8. صبا یہ بارگہہ حسن میں خبر کرنااسے تو چاہئے ذروں کو بھی قمر کرناLaiq Aajiz
  9. مجھے تو جو بھی ملا ہے عذاب کی صورتمری حیات ہے اک تشنہ خواب کی صورتLaiq Aajiz
  10. ہوئے تھے بھاگ کے پردے میں تم نہاں کیونکروہ پہلی وصل کی شب شوخیاں تھیں ہاں کیونکرمیر تسکین دہلوی
  11. گئی جو طفلی تو پھر عالم شباب آیاگیا شباب تو اب موسم خضاب آیامردان علی خاں رانا
  12. مجھے جو دور سے لگتا تھا آب کا دریاگیا قریب تو پایا سراب کا دریاNadim Balkhi
  13. کبھی بہار بنے اور سنور گئے ہم لوگکبھی غبار کی صورت بکھر گئے ہم لوگRabab Rashidi
  14. جو غم نصیب ہیں کیوں وہ خوشی سے ملتے ہیںاندھیرے دیکھیے کب روشنی سے ملتے ہیںRafi Badayuni
  15. دلوں میں جذبۂ نفرت ہے کیا کیا جائےزباں پہ دعویٔ الفت ہے کیا کیا جائےRafi Badayuni
  16. سلوک دوست سے بیزار کیا ہوا ہوں میںخیال یہ ہے بلندی سے گر گیا ہوں میںRafi Badayuni
  17. کبھی وہ خود سے بھی برہم دکھائی دیتا ہےکبھی وہ لطف مجسم دکھائی دیتا ہےRafi Badayuni
  18. نگاہ شوق تجھے کامیاب کس نے کیادل تباہ کو خانہ خراب کس نے کیاRafi Badayuni
  19. دل رقیب تو دیکھا مرا جگر دیکھیںادھر کے دیکھنے والے ذرا ادھر دیکھیںراجہ نوشاد علی خان
  20. اسے ضرور کوئی کام آ گیا ہوگاوگرنہ کوئی کسی کو یوں بھولتا ہوگاVibha Jain 'Khwaab'
  21. مسافروں کی طرح رہ گزر میں رہتا ہےیہ راستہ بھی مسلسل سفر میں رہتا ہےVibha Jain 'Khwaab'
  22. ہے اس کا حق یہ ہو پر ماتما سے جس کی لاگکسی بھی شخص کی میراث تو نہیں بیراگZaheer Abbas Saer
  23. یوں نفرتوں میں محبت کے سلسلے دیکھےجو توڑنے پہ نہ ٹوٹے وہ آئنے دیکھےZaheer Abbas Saer
  24. شب فراق سے مانوس غم کا مارا ہوںابھرتا چاند نہیں ڈوبتا ستارا ہوںGhamgeen Qureshi
  25. کسی طرح بھی وہ تکمیل مدعا کرتےوفا کی خو جو نہیں تھی تو پھر جفا کرتےHabeeb Jaunpuri
  26. بجھی بجھی سی ہے آنکھوں کی روشنی میریوہ کیا گئے کہ گئی ساتھ زندگی میریJagjeewan Lal Asthana sahar
  27. جو تیرے نقش کف پا پہ چل گئے ہوتےتو مہر و ماہ سے آگے نکل گئے ہوتےNadim Ashrafi Burhanpuri
  28. زہے نصیب کہ ان کی کوئی خبر آئیاندھیرا دور ہوا روشنی نظر آئیNadim Ashrafi Burhanpuri
  29. ازل سے بس یہی عالم ہے کیا کیا جائےکبھی خوشی ہے کبھی غم ہے کیا کیا جائےNafees Ahmad Sahar
  30. خیال شب کبھی فکر سحر میں رہتا ہےتمام عمر پرندہ سفر میں رہتا ہےNafees Ahmad Sahar
  31. نہ گل کھلے ہیں نہ گردش میں جام آیا ہےیہ کیسا اب کے چمن میں نظام آیا ہےNafees Ahmad Sahar
  32. تری گلی میں ترے جاں نثار بیٹھے ہیںنگاہ لطف کے امیدوار بیٹھے ہیںعنایت اللہ روشن بدایونی
  33. خدا کا شکر ادا صبح و شام کرتے ہیںجو خاص بندے ہیں وہ خاص کام کرتے ہیںعنایت اللہ روشن بدایونی
  34. زمیں کو سر پہ اٹھائے ہوئے نہ چل غافلاگر ہے ہوش تو ہشیار ہو سنبھل غافلعنایت اللہ روشن بدایونی
  35. تجھے بھی چین نہ آئے قرار کو ترسےچمن میں رہ کے چمن کی بہار کو ترسےQaisar Nizami
  36. تری نظر کے اشاروں کو دلکشی بخشینظر نواز نظاروں کو تازگی بخشیQaisar Nizami
  37. تری نظر کے اشاروں کو نیند آئی ہےحیات بخش سہاروں کو نیند آئی ہےQaisar Nizami
  38. نظام گلشن ہستی بدل کے دم لیں گےحدود رنج و الم سے نکل کے دم لیں گےQaisar Nizami
  39. نظر نواز نظاروں سے بات کرتا ہوںسکوں نصیب سہاروں سے بات کرتا ہوںQaisar Nizami
  40. نہ بھولنا مجھے دل سے مری خبر لیناجو یاد آؤں کبھی میں تو یاد کر لینارنج حیدرآبادی
  41. ملا ہوا کبھی سینے سے ان کے سینہ تھاعجب وہ روز تھے یا رب عجب مہینہ تھارنج حیدرآبادی
  42. ہمارے واسطے رستے کہاں دعا کے تھےہزار زینے بس اپنے نقوش پا کے تھےV. Sudhakar Rao
  43. گری ہے برق تپاں دل پہ یہ خبر سن کرچڑھا دیا ہے بھگت سنگھ کو رات پھانسی پرAaftab Rais Panipati
  44. میں ڈر رہا ہوں ہر اک امتحان سے پہلےمرے پروں کو ہوا کیا اڑان سے پہلےAanand Saroop Anjum
  45. ہوا چلی ہے نہ پتا کوئی ہلا اب تکوہی ہے ایک خموشی کا سلسلہ اب تکAanand Saroop Anjum
  46. نہ کوئی صبح کا منظر نہ شام کی تصویرسکوت کھینچ رہا ہے کلام کی تصویرBabar Zuhrab
  47. ہماری آنکھ میں منظر تمھارے روشن ہیںکہ جیسے نیلے فلک پر ستارے روشن ہیںBabar Zuhrab
  48. نہیں ہے اشک سے یہ خون ناب آنکھوں میںبھرا ہے رنگ سے تیرے شہاب آنکھوں میںباقر آگاہ ویلوری
  49. اثر نہ کم ہو کبھی نالۂ رسا تیرارہے بڑھا ہوا ہر آن حوصلہ تیرابیتاب عظیم آبادی
  50. سکون پیار تبسم بہار گل شبنمخوشی میں زیست کو کیا کیا سمجھ گئے تھے ہمDaud Naseeb