صبا یہ بارگہہ حسن میں خبر کرنا

Laiq Aajiz

صبا یہ بارگہہ حسن میں خبر کرنا

اسے تو چاہئے ذروں کو بھی قمر کرنا

میں چاہتا ہوں تعلق کے درمیاں پردہ

وہ چاہتا ہے مرے حال پر نظر کرنا

مرے خدا مری دنیا ہی ختم کر دینا

اگر دعاؤں کو میری تو بے اثر کرنا

یہ دیکھ لینا محلے کے لوگ کیسے ہیں

پھر اس کے بعد ہی تعمیر اپنا گھر کرنا

تمہارا کام ہے کیچڑ اچھالنا لیکن

ہمارے ظرف میں شامل ہے درگزر کرنا

مری حیات سے ہے پیار اس لیے عاجزؔ

وہ چاہتا ہے مری عمر مختصر کرنا