شب فراق سے مانوس غم کا مارا ہوں
Ghamgeen Qureshiشب فراق سے مانوس غم کا مارا ہوں
ابھرتا چاند نہیں ڈوبتا ستارا ہوں
زمانے والو اگر ہو سکے تو رحم کرو
مری ہنسی نہ اڑاؤ میں بے سہارا ہوں
نوازو دار و رسن سے کہ کھال کھنچواؤ
بس ایک بار یہ کہہ دو کہ میں تمہارا ہوں
ملے گا میرا تعارف کہاں کتابوں میں
میں اہل درد کے چہروں سے آشکارا ہوں
وہ جس سے پائی ہے تنویر چاند سورج نے
میں اس کے عشق میں غمگینؔ دل کو ہارا ہوں