اسے ضرور کوئی کام آ گیا ہوگا

Vibha Jain 'Khwaab'

اسے ضرور کوئی کام آ گیا ہوگا

وگرنہ کوئی کسی کو یوں بھولتا ہوگا

کہی تھی اس نے سو ہم نے بھی مان لی یہ بات

ہمیں غلط ہیں ہمیں نے غلط کیا ہوگا

بچھڑتے وقت شکن تک نہیں تھی ماتھے پر

اسے ملال جدائی کا کچھ ہوا ہوگا

جسے بھی پیار کیا دور ہو گیا ہم سے

تو ایک اور چلا جائے گا تو کیا ہوگا

کوئی تو ہوگا جو ہر حال میں ہمیں چاہے

کوئی تو صرف ہمارے لیے بنا ہوگا

خدا نے خوب بنائی ہے کائنات مگر

ہمیں بنا کے وہ خود سے بہت خفا ہوگا

اداسی ایک دفعہ پھر سے شرط جیت گئی

کسی طرح ہمیں خوش رہنا سیکھنا ہوگا