Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

Poetry

Ramal Musamman Mahzuf

رمل مثمن محذوف
Poet
Meter
Clear
  1. ہو گیا جیسے ترا دیدار پہلا آخریہو بھی سکتا ہے کسی کا پیار پہلا آخریaabid umar (b. 1977)
  2. یہ زمیں یہ آسماں یہ کہکشاں کچھ بھی نہیںسب فنا کی قید میں ہیں جاوداں کچھ بھی نہیںJagjit Kafir (b. 1979)
  3. جو ہمارے واسطے سب دین تھے ایمان تھےان کے ہاتھوں میں فقط غیروں کے ہی دیوان تھےM. Usman Shakir (b. 1980)
  4. اب تلک ٹھہری ہوئی ہے زندگی اپنی جگہمجھ سے کب ہنس کر ملی ہے زندگی اپنی جگہParveen Shaghaf (b. 1980)
  5. گو کسی کا پیار ہوں دستار ہوں ایمان ہوںاپنے گھر میں میں مگر بے کار سا سامان ہوںParveen Shaghaf (b. 1980)
  6. مختصر سی بات کو بھی مسئلہ کہتے رہےزندگی میں آپ کو کیوں رہنما کہتے رہےGhausiya Khan Sabeen (b. 1980)
  7. دل کٹورے پر جمی یہ کائی رہ جائے تو پھرگھر کا حصہ مل بھی جائے بھائی رہ جائے تو پھرNadeem Asghar (b. 1980)
  8. ہر گھڑی ہر وقت ہی بازار میں رہنا پڑابیچنا تھا خود کو سو اخبار میں رہنا پڑاVarun Gagneja Wahid (b. 1980)
  9. بیوہ ماں کو خون کے آنسو رلاتے ہیں چراغچھوڑ کر بستہ کتابیں جب کماتے ہیں چراغNaeem Faraz (b. 1980)
  10. جب پر پرواز میرا آسماں میں آ گیااک پرندہ بھی صف سیارگاں میں آ گیاEhsaan Ghaman (b. 1981)
  11. ہم رہیں یا نہ رہیں پر کچھ گلہ رہ جائے گاایک عاشق دیکھتا سا مبتلا رہ جائے گاVijay pratap singh (b. 1981)
  12. دور کچھ اہل جنوں کی بے قراری کیجیےہو سکے تو ان کی تھوڑی غم گساری کیجیےNabeel Ahmad Nabeel (b. 1982)
  13. طے ہوا ہے اس طرف کی رہ گزر کا جاگنامیرے پاؤں میں کسی لمبے سفر کا جاگناNabeel Ahmad Nabeel (b. 1982)
  14. ہر بدن کو اب یہاں ایسا گہن لگنے لگاجس کو دیکھو اب وہی بے پیرہن لگنے لگاNabeel Ahmad Nabeel (b. 1982)
  15. آئے تھے پردیس میں دو چار برسوں کے لئےرو رہے ہیں بیٹھ کر آئندہ نسلوں کے لئےZafar Awan (b. 1982)
  16. ساتھ لے کر آئے ہیں وہ روشنی اور چند پھولمنسلک باہم ہوئے ہیں زندگی اور چند پھولYasir Raza Asif (b. 1984)
  17. کچھ سزائیں اور بھی ہیں تازیانوں سے پرےاک اسیری اور بھی ہے قید خانوں سے پرےYasir Raza Asif (b. 1984)
  18. جنس دل لے کر بھرے بازار تک پہنچا نہیںایک تک پہنچا ہوں میں دو چار تک پہنچا نہیںYawar Azeem (b. 1984)
  19. پھوٹ کر روؤں نہ کیوں میں خواب کی تعبیر پرخون کے دیکھے ہیں قطرے آج پھر زنجیر پرAadil Farhat (b. 1984)
  20. سارے عالم کا یہی ارمان ہونا چاہئےتو نہیں تو یہ جہاں ویران ہونا چاہئےAadil Farhat (b. 1984)
  21. بات ساحل کی رکھے ٹوٹا شکارا دیکھ لےپاس تو مجھدھار ہے کیوں کر کنارا دیکھ لےSaaieb S. M. Patil (b. 1984)
  22. میں نے کوشش کی بہت لیکن کہاں یکجا ہواصفحۂ ہستی کا شیرازہ رہا بکھرا ہواJahangeer nayab (b. 1985)
  23. ہر خطا اس کی ہمیشہ درگزر کرتی ہوئیفاصلوں کو دل کی چاہت مختصر کرتی ہوئیJahangeer nayab (b. 1985)
  24. اس ادا سے ہاتھ اپنے مل رہی ہے زندگیخوف کی پرچھائیوں میں پل رہی ہے زندگیYasmeen Moomal (b. 1985)
  25. کیا علاج غم کا بھی اس کو ہنر آتا نہیںچارہ گر میری طرف کیوں بھول کر آتا نہیںYasmeen Moomal (b. 1985)
  26. سامنے ہوتے تھے پہلے جس قدر ہوتے تھے ہمجب یہ نظارے نہیں تھے تب نظر ہوتے تھے ہمFaizan Hashmi (b. 1986)
  27. آج کا جو کام تھا کل پر اٹھا کر رکھ دیامیں نے یوں ہر قیمتی موقع گنوا کر رکھ دیاTabish Raihan (b. 1986)
  28. سن رہا ہوں قربتوں میں فاصلہ ہونے کو ہےاس قدر تو ہو گیا اب اور کیا ہونے کو ہےUmair Ali Anjum (b. 1987)
  29. میں نے کچھ اشعار جوں ہی آئنے پر دم کیےعکس تیرا لا دکھایا اس نے سر کو خم کیےQamar Aasi (b. 1987)
  30. پیاس کو دریا رہا اور خاک کو صحرا رہااس کے معنی یہ ہوئے کے یہ سفر اچھا رہاCharagh Barelvi (b. 1988)
  31. مت دکھاؤ حوصلے طوفاں گزر جانے کے بعدمر گیا ہے آدمی دنیا میں ڈر جانے کے بعدYawar Ali (b. 1988)
  32. دسترس چھن جائے گی اور نقش پا کھو جائیں گےہم وہاں پر بیٹھے بیٹھے ریت کے ہو جائیں گےAamir Azher (b. 1989)
  33. کھینچ کر تو لے گیا ہے جس طرف بنتا نہیںتو یقیناً بات میری ٹھیک سے سمجھا نہیںOzair Yusuf (b. 1989)
  34. زندگی بس زندگی اتنی بنانی رہ گئیبن گئے کردار سارے بس کہانی رہ گئیParul Singh Noor (b. 1989)
  35. عمر آدھی عشق کی وہ یوں گنواتا رہ گیابے وفا کہہ کر مجھے بس آزماتا رہ گیاParul Singh Noor (b. 1989)
  36. کائنات آرزو میں ہم بسر کرنے لگےسب بہت نفرت سے کیوں ہم پر نظر کرنے لگےChitransh Khare (b. 1989)
  37. اور پھر ہم نے بھی اپنے دل کا سودا کر لیابعد تیرے ہم نے اپنا دل کھلونا کر لیاGaurav Trivedi (b. 1990)
  38. پیار کر پاؤں میں اب ایسا نہیں ہو پاؤں گاچاہتا تو ہوں مگر تیرا نہیں ہو پاؤں گاGaurav Trivedi (b. 1990)
  39. توڑ دی سارے جہاں سے دوستی اچھا کیااور خود سے بھی کوئی خواہش نہ کی اچھا کیاGaurav Trivedi (b. 1990)
  40. عشق میں ہارا ہوا ہوں کامرانی کچھ نہیںمیرے حصہ میں صنم کی مہربانی کچھ نہیںSaarik Khan Saarik (b. 1990)
  41. ہو تصور عشق کا اور ہو سیاہی رات کیعمر نازک موم سی ہو یاد ہو اس بات کیOm Bhutkar Maghloob (b. 1991)
  42. شام کے تن پر سجی جو سرمئی پوشاک ہےہم چراغوں کی فقط یہ روشنی پوشاک ہےA.R Sahil 'Aleeg' (b. 1992)
  43. وصل کا موسم ہو تو یہ سردیاں ہی ٹھیک ہیںہجر میں قربت کی یہ پرچھائیاں ہی ٹھیک ہیںA.R Sahil 'Aleeg' (b. 1992)
  44. روشنی کی ڈور تھامے زندگی تک آ گئےچور عہد سامری کے جل پری تک آ گئےIftikhar Falak Kazmi (b. 1992)
  45. ہے اثر اس طرح دل پر عشق کی تاثیر کاآج کل ہے حال جیسا وادئ کشمیر کاAadil Rahi (b. 1993)
  46. اس کی رحمت کر رہی ہے اس کے روزے کا طوافیہ جو بچہ کر رہا ہے سوکھے ٹکڑے کا طوافTahir Saood Kiratpuri (b. 1993)
  47. قافیہ پر قافیہ حضرت رقم کرتے گئےاور غزل کے ہاتھ پیروں کو قلم کرتے گئےTahir Saood Kiratpuri (b. 1993)
  48. اب وہ سب کچھ کر رہے ہیں دوستی کی آڑ میںغیر ممکن تھا جو شاید دشمنی کی آڑ میںAamir Ata (b. 1994)
  49. اس طرح تو لگ رہا ہے چاند بھی خطرے میں ہےاس سے مل کر میں نے جانا روشنی خطرے میں ہےAamir Ata (b. 1994)
  50. بے حجابانہ وہ کل جب بر سر محفل گئےجتنے مرجھائے تھے چہرے ایک دم سے کھل گئےAamir Ata (b. 1994)