پیار کر پاؤں میں اب ایسا نہیں ہو پاؤں گا

Gaurav Trivedi (b. 1990)

پیار کر پاؤں میں اب ایسا نہیں ہو پاؤں گا

چاہتا تو ہوں مگر تیرا نہیں ہو پاؤں گا

مجھ سا دنیا میں تلاشے پھر رہی ہو تو سنو

اب میں خود بھی چاہوں تو ویسا نہیں ہو پاؤں گا

کوزہ گر مجھ کو بناتے وقت اتنا دھیان رکھ

میں بنا محبوب کے پورا نہیں ہو پاؤں گا

بعد ماں کے بھی میں پیارا تو ہوں لاکھوں کا مگر

اب کسی کی آنکھ کا تارہ نہیں ہو پاؤں گا

اس نے جب چھوڑا تھا میری عمر تھی اکیس برس

تب سے اکیس کا ہوں میں بوڑھا نہیں ہو پاؤں گا