سارے عالم کا یہی ارمان ہونا چاہئے
Aadil Farhat (b. 1984)سارے عالم کا یہی ارمان ہونا چاہئے
تو نہیں تو یہ جہاں ویران ہونا چاہئے
عشق میں بس فائدے اچھے نہیں ہوتے جناب
عشق میں تھوڑا بہت نقصان ہونا چاہئے
جسم کو آغوش میں لیتے ہو پر سوچا کبھی
روح کا بھی کچھ سر و سامان ہونا چاہئے
اس دغا بازی کو کب تک عشق میں سہتے رہیں
بے وفائی کا بھی کچھ امکان ہونا چاہئے
اب کہ اک محبوب ایسا ڈھونڈئیے فرحتؔ کہ جو
خوبصورت ہو نہ ہو نادان ہونا چاہئے