Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

Poetry

Hazaj Musaddas Mahzuf

ہزج مسدس محذوف
Poet
Meter
Clear
  1. شتابی اپنے دیوانے کو کر بندمسلسل زلف سے کر یا نظر بندمرزا اظفری
  2. کہا کس نے کہ تم یہ وو نہ بولومیں جاؤں اور نہیں جی دو نہ بولومرزا اظفری
  3. وفا کے زخم ہم دھونے نہ پائےبہت روئے مگر رونے نہ پائےباقی صدیقی
  4. دیا ساقی لبالب مجھ کو ساغرہوا سارا کدورت دل سوں باہرعلیم اللہ
  5. رقیب نفس کا مکھ موڑتا رہہوا اور حرص کے تئیں توڑتا رہعلیم اللہ
  6. عجب چنچل ملا ہے یار ہمناکیا اک بارگی سرشار ہمناعلیم اللہ
  7. ترے رخ کا کسے سودا نہیں ہےگل لالہ تلک صحرا نشیں ہےخواجہ محمد وزیر
  8. ہماری اس وفا پر بھی دغا کیقسم کھائی تھی او کافر خدا کیخواجہ محمد وزیر
  9. فسردہ ہو کے میخانے سے نکلےیہاں بھی اپنے بیگانے سے نکلےاختر انصاری اکبرآبادی
  10. بہے ساتھ اشک کے لخت جگر تکنہ کی اس نے مری جانب نظر تکامداد امام اثر
  11. میں اک اک آشنا سے آشنا ہوںخلوص ان میں ہے کتنا جانتا ہوںCharkh Chinioti
  12. گریباں چاک ہیں گل بوستاں میںاثر کتنا ہے بلبل کی فغاں میںمیر مہدی مجروح
  13. نہ کیوں تیر نظر گزرے جگر سےکہیں یہ وار رکتے ہیں سپر سےمیر مہدی مجروح
  14. یہ کس کی جستجو ہے اور میں ہوںمقام دشت ہو ہے اور میں ہوںPandit Jagmohan Nath Raina Shauq
  15. چراغ حسن ہے روشن کسی کاہمارا خون ہے روغن کسی کابیان میرٹھی
  16. لہو ٹپکا کسی کی آرزو سےہماری آرزو ٹپکی لہو سےبیان میرٹھی
  17. وہ دریا بار اشکوں کی جھڑی ہےکہ حوت آسماں تہہ میں پڑی ہےبیان میرٹھی
  18. یہ جس نے جان دی ہے نان دے گادیا ہے جس نے سر سامان دے گامرزا مسیتابیگ منتہی
  19. ادب سے شکوۂ غم ہو رہا ہےزباں خاموش ہے دل رو رہا ہےمنیر بھوپالی
  20. جدا اس سے بھلا کب تک رہوں میںبری اس سے بھلا کب تک رہوں میںسعادت یار خان رنگین
  21. تکلم جو کوئی کرتا ہے فانیہماری اور تمہاری ہے کہانیگویا فقیر محمد
  22. بت کافر جو تو مجھ سے خفا ہونہیں کچھ خوف میرا بھی خدا ہےبھارتیندو ہریش چندر
  23. کسی گرداب کی پھینکی پڑی ہےلب ساحل جو اک کشتی پڑی ہےLiaqat Jafri
  24. مسلسل اشک باری کر رہا تھامیں اپنی آبیاری کر رہا تھاLiaqat Jafri
  25. جہاں جو تھا وہیں رہنا تھا اس کومگر یہ لوگ ہجرت کر رہے ہیںLiaqat Jafri
  26. وہ گھر تنکوں سے بنوایا گیا ہےوہاں ہر خواب دفنایا گیا ہےNadiya ambar lodhi
  27. نہ دیکھیں تو سکوں ملتا نہیں ہےہمیں آخر وہ کیوں ملتا نہیں ہےTabish Kamal
  28. ہمارا ڈوبنا مشکل نہیں تھانظر میں دور تک ساحل نہیں تھاTabish Kamal
  29. یقیں سے جو گماں کا فاصلہ ہےزمیں سے آسماں کا فاصلہ ہےTabish Kamal
  30. فلک چکر میں کیوں چونسٹھ گھڑی ہےگرہ اس کے بھی طالع میں کڑی ہےعاشق اکبرآبادی
  31. برا ہو کر بھی وہ اچھا بہت ہےوہ جیسا ہے نہیں بنتا بہت ہےBadr Wasti
  32. محبت کا مجھے دعویٰ ہی کیا ہےچلو جانے بھی دو جھگڑا ہی کیا ہےعزیز حیدرآبادی
  33. یہ تیرا عشق کب کا آشنا تھاکہاں کا جان کو میری دھرا تھامیر سوز
  34. پڑیں یہ کس کے جلوے پر نگاہیںنگاہیں بن گئیں خود جلوہ گاہیںشرف مجددی
  35. گریباں چاک مجنوں بن سے نکلامیں لے کر دھجیاں دامن سے نکلاشرف مجددی
  36. اگر عاشق کوئی پیدا نہ ہوتاتو معشوقوں کا یہ چرچا نہ ہوتااشرف علی فغاں
  37. ترا بلبل ہوں تجھ گل کی قسم ہےبرہ سوں مست ہوں مل کی قسم ہےObaidullah Khan Mubtala
  38. صدا فریاد کی آئے کہیں سےوہ ظالم بد گماں ہوگا ہمیں سےاقبال سہیل
  39. حیات و موت کا اک سلسلا ہےمحبت انتہا تک ابتدا ہےباسط بھوپالی
  40. وہ ان زلفوں کا عالم ابتری کاسبب تھا میری شوریدہ سری کامنتظر لکھنوی
  41. تری صورت میں وہ جلوہ دکھا کررکھا ہے مجھ کو دیوانہ بنا کرQamar Hilali
  42. وہ حد سے دور ہوتے جا رہے ہیںبڑے مغرور ہوتے جا رہے ہیںشیر سنگھ ناز دہلوی
  43. محبت کے حوالے ڈھونڈھتا ہےاندھیروں میں اجالے ڈھونڈھتا ہےFaisal Fehmi
  44. اگر تم پہ گزاری زندگی ہےبہت اچھی ہماری زندگی ہےHabib.I.Kinkhabwala
  45. بتاؤ در دریچہ بام کیا ہےتمہارے نام کا ہم نام کیا ہےHabib.I.Kinkhabwala
  46. وگرنہ رات تھی گہری ازل سےنکالا چاند کو ہم نے بغل سےHabib.I.Kinkhabwala
  47. دل ناداں یہ الفت کا سفر ہےیہاں منزل نہیں بس رہ گزر ہےLaiq Siddiqi
  48. وفا سے آشنا کوئی نہیں ہےاگرچہ بے وفا کوئی نہیں ہےLaiq Siddiqi
  49. یہ سچ ہے ہر جگہ تم جلوہ گر ہووہ دیکھے جس کی آنکھیں ہوں نظر ہومحمود رامپوری
  50. عیاں ہو آپ بیگانہ بنایاوجود خاک کا شانہ بنایاYasin Ali Khan Markaz