اگر تم پہ گزاری زندگی ہے
Habib.I.Kinkhabwalaاگر تم پہ گزاری زندگی ہے
بہت اچھی ہماری زندگی ہے
رہی وہ موت کے مندر کی دیوی
جہاں ٹھہری پجاری زندگی ہے
ستارا گر گیا چمکے بنا ہی
لگا چھت سے اتاری زندگی ہے
کہیں بیٹھی سہاگن کے ہے جیسی
کہیں بیٹھی کنواری زندگی ہے