محبت کے حوالے ڈھونڈھتا ہے
Faisal Fehmiمحبت کے حوالے ڈھونڈھتا ہے
اندھیروں میں اجالے ڈھونڈھتا ہے
خدا جانے وہ کیسا باؤلا ہے
حرم میں مے پیالے ڈھونڈھتا ہے
مسافر دو قدم چل کر پریشان
کہ اپنے پا کے چھالے ڈھونڈھتا ہے
سمندر میں تلاشیں تو بہت ہیں
خزانے وہ نرالے ڈھونڈھتا ہے
رہے تا بود قائم رازداری
خدا کچھ ایسے تالے ڈھونڈھتا ہے