Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

Poetry

Ramal Musamman Mahzuf

رمل مثمن محذوف
Poet
Meter
Clear
  1. صفحۂ قرطاس پر خوش رنگ تحریریں نہیںاپنے قبضے میں ابھی لفظوں کی جاگیریں نہیںBakhsh Layalpuri (1934–2002)
  2. وقت خود سر ہے سدا اپنی ہی من مانی کرےبہتا دریا آگ کر دے آگ کو پانی کرےKabir Ahmad Jaisi (1934–2013)
  3. سلسلے کے بعد کوئی سلسلہ روشن کریںاک دیا جب ساتھ چھوڑے دوسرا روشن کریںZafar Gorakhpuri (1935–2017)
  4. کون یاد آیا یہ مہکاریں کہاں سے آ گئیںدشت میں خوشبو کی بوچھاریں کہاں سے آ گئیںZafar Gorakhpuri (1935–2017)
  5. میری اک چھوٹی سی کوشش تجھ کو پانے کے لیےبن گئی ہے مسئلہ سارے زمانے کے لیےZafar Gorakhpuri (1935–2017)
  6. ہو نوشتہ یہ بھی جیسے کاتب تقدیر کاکاغذی ہے پیرہن ہر پیکر تصویر کاG R Kanwal (b. 1935)
  7. رات کا سناٹا ہو اور رازداں کوئی نہ ہوبیویاں تنہا ہی گھومیں اور میاں کوئی نہ ہوT N Raaz (b. 1935)
  8. میں اسے دیکھوں بھلا کب مجھ سے دیکھا جائے ہےحسن کی لائٹ سے میری آنکھ چندھیا جائے ہےT N Raaz (b. 1935)
  9. آسماں کچھ بھی نہیں اب تیرے کرنے کے لیےمیں نے سب تیاریاں کر لی ہیں مرنے کے لیےShahryar (1936–2012)
  10. تو کہاں ہے تجھ سے اک نسبت تھی میری ذات کوکب سے پلکوں پر اٹھائے پھر رہا ہوں رات کوShahryar (1936–2012)
  11. ہنس رہا تھا میں بہت گو وقت وہ رونے کا تھاسخت کتنا مرحلہ تجھ سے جدا ہونے کا تھاShahryar (1936–2012)
  12. دور افق کے پار سے آواز کے پروردگارصدیوں سوئی خامشی کو سامنے آ کر پکارAdil Mansuri (1936–2008)
  13. کون تھا وہ خواب کے ملبوس میں لپٹا ہوارات کے گنبد سے ٹکرا کر پلٹ آئی صداAdil Mansuri (1936–2008)
  14. کوئی تو سوغات اس کے شہر کی گھر لے چلوکچھ نہیں تو جسم پر زخموں کی چادر لے چلوTahir Tilhari (b. 1936)
  15. میرا مقصود نظر لوح مقدر میں نہیںمیں وہ موتی ڈھونڈھتا ہوں جو سمندر میں نہیںTahir Tilhari (b. 1936)
  16. دل شب فرقت سکوں کی جستجو کرتا رہارات بھر دیوار و در سے گفتگو کرتا رہاNaaz Muradabadi (b. 1936)
  17. آؤ ہم تم عشق کے اظہار کی باتیں کریںڈال کر بانہوں میں باہیں پیار کی باتیں کریںQaisar Siddiqi (1937–2018)
  18. رشتہ کیسے ٹوٹتا ہے خواب سے تعبیر کاآؤ دکھلاؤں تمہیں یہ کھیل بھی تقدیر کاQaisar Siddiqi (1937–2018)
  19. یوں دل دیوانہ کو اکثر سزا دیتا ہوں میںاپنی بربادی پہ خود ہی مسکرا دیتا ہوں میںQaisar Siddiqi (1937–2018)
  20. حادثوں سے بے خبر تھے لوگ دھرتی پر تمامآسماں کی نیلگوں آنکھوں میں تھے منظر تمامAabid Adeeb (b. 1937)
  21. کارنامہ اے غم دل کچھ ترا یہ کم نہیںبہہ گئے آنکھوں سے دریا اور آنکھیں نم نہیںAabid Adeeb (b. 1937)
  22. جو ملا کرتی تھی مجھ کو لکڑیوں کی ٹال پرایسی لڑکی آج تک دیکھی نہیں ہے مال پرIftikhar Qaisar (b. 1937)
  23. خواہشوں کا ورد یوں مت کر پرائے شہر میںفاختہ مر جائے گی گھٹ کر قبائے شہر میںIftikhar Qaisar (b. 1937)
  24. ہم سے اپنے گاؤں کی مٹی کے گھر چھینے گئےجس طرح شہری پرندوں سے شجر چھینے گئےIftikhar Qaisar (b. 1937)
  25. ماجرا الفت کا تیری اور ہم لکھیں گے کیاپیار تجھ سے ہو گیا ہے اس کو پھر بھولیں گے کیاYaseen Barari (b. 1937)
  26. آنی جانی ہر محبت ہے چلو یوں ہی سہیجب تلک ہے خوبصورت ہے چلو یوں ہی سہیNida Fazli (1938–2016)
  27. کچھ دنوں تو شہر سارا اجنبی سا ہو گیاپھر ہوا یوں وہ کسی کی میں کسی کا ہو گیاNida Fazli (1938–2016)
  28. میری تیری دوریاں ہیں اب عبادت کے خلافہر طرف ہے فوج آرائی محبت کے خلافNida Fazli (1938–2016)
  29. ہوش والوں کو خبر کیا بے خودی کیا چیز ہےعشق کیجے پھر سمجھئے زندگی کیا چیز ہےNida Fazli (1938–2016)
  30. اس طرح کے لطف سے کوئی کہاں تک شاد ہولطف کے پردے میں جب بیداد ہی بیداد ہوPandit Vidya Rattan Asi (1938–2019)
  31. پھر پریشاں حال ہے قلب و جگر کیا کیجئےاب علاج گردش شام و سحر کیا کیجئےPandit Vidya Rattan Asi (1938–2019)
  32. ناخدا کی مشکلیں آسان کر جاتا ہوں میںاپنی کشتی آپ جب طوفاں سے ٹکراتا ہوں میںPandit Vidya Rattan Asi (1938–2019)
  33. بھاگتے سورج کو پیچھے چھوڑ کر جائیں گے ہمشام کے ہوتے ہی واپس اپنے گھر جائیں گے ہمBadiuzzaman Khawar (1938–1990)
  34. کب بیاباں راہ میں آیا یہ سمجھا ہی نہیںچلتے رہنے کے سوا دھیان اور کچھ تھا ہی نہیںBadiuzzaman Khawar (1938–1990)
  35. ہے بہت مشکل نکلنا شہر کے بازار میںجب سے جکڑا ہوں میں کمرے کے در و دیوار میںBadiuzzaman Khawar (1938–1990)
  36. چپ رہوگے تو زمانہ اس سے بد تر آئے گاآنے والا دن لئے ہاتھوں میں خنجر آئے گاOwais Ahmad Dauran (b. 1938)
  37. ان دنوں میں غربتوں کی شام کے منظر میں ہوںمیری چھت ٹوٹی پڑی ہے دوسروں کے گھر میں ہوںZafar Kaleem (b. 1938)
  38. طبع روشن کو مری کچھ اس طرح بھائی غزلجب بھی میں تنہا ہوا ہوں مجھ کو یاد آئی غزلZafar Kaleem (b. 1938)
  39. کھل گئیں آنکھیں کہ جب دنیا کا سچ ہم پر کھلااپنے اندر سب کھلے ہیں کون ہے باہر کھلاZafar Kaleem (b. 1938)
  40. ہو چکی ہجرت تو پھر کیا فرض ہے گھر دیکھنااپنی فطرت میں نہیں پیچھے پلٹ کر دیکھناZafar Kaleem (b. 1938)
  41. ایسے لمحے پر ہمیں قربان ہو جانا پڑاایک ہی لغزش میں جب انسان ہو جانا پڑاZaheer Ghazipuri (b. 1938)
  42. فکر سے الفاظ تک پھیلا ہوا میری طرحمیں نہ تھا سچ ہے مگر وہ کون تھا میری طرحZaheer Ghazipuri (b. 1938)
  43. ہر غزل ہر شعر اپنا استعارہ آشنافصل گل میں جیسے شاخ گل شرارا آشناZaheer Ghazipuri (b. 1938)
  44. رنج سے واقف خوشی سے آشنا ہونے نہ دےزندگی کو اپنے مقصد سے جدا ہونے نہ دےJafar Abbas Safvi (b. 1938)
  45. آنکھ کی پتلی میں سورج سر میں کچھ سودا اگاپانیوں میں سرخ پودے دھوپ میں سایا اگاGhayas Mateen (b. 1939)
  46. دھوپ کا احساس جانے کیوں اسے ہوتا نہیںوقت آوارہ ہے ٹھنڈی چھاؤں میں ہوتا نہیںGhayas Mateen (b. 1939)
  47. کب ہوا مٹھی میں آتی ہے عبث دوڑا کیاجانے کیا کیا کل یوں ہی میں رات بھر سوچا کیاJafar Raza (1939–2022)
  48. وقت کی دہلیز پر بیٹھے ہیں جانے کے لئےمنتظر ہیں موت کے آرام پانے کے لئےK K Nanda Ashk (b. 1939)
  49. اپنے ہر ہر لفظ کا خود آئینہ ہو جاؤں گااس کو چھوٹا کہہ کے میں کیسے بڑا ہو جاؤں گاWaseem Barelvi (b. 1940)
  50. حادثوں کی زد پہ ہیں تو مسکرانا چھوڑ دیںزلزلوں کے خوف سے کیا گھر بنانا چھوڑ دیںWaseem Barelvi (b. 1940)