ماجرا الفت کا تیری اور ہم لکھیں گے کیا
Yaseen Barari (b. 1937)ماجرا الفت کا تیری اور ہم لکھیں گے کیا
پیار تجھ سے ہو گیا ہے اس کو پھر بھولیں گے کیا
کاش تم یہ فیصلہ کر جاتے اپنے پیار کا
اپنی قسمت آزما کر بزم میں دیکھیں گے کیا
آرزوئیں ساری بر آئیں گی کیسے سوچئے
یہ سوال اپنے ہی قلب و جاں سے ہم پوچھیں گے کیا
اس کا آنا ہے یقیناً وہ تو آئے گی مگر
موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھیں گے کیا
رزق دینے والا تو ہم کو نظر آتا نہیں
جو مقدر ہو چکا ہے اس سے اور پائیں گے کیا
حق پرستی اور صداقت کا سبق ہم نے دیا
دنیا والوں سے بھلا یاسینؔ ہم سیکھیں گے کیا