Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

Poetry

Hazaj Musamman Salim

ہزج مثمن سالم
Poet
Meter
Clear
  1. ادا میں بانکپن انداز میں اک آن پیدا کرتجھے معشوق بننا ہے تو پوری شان پیدا کراحسن مارہروی
  2. تمہاری لن ترانی کے کرشمے دیکھے بھالے ہیںچلو اب سامنے آ جاؤ ہم بھی آنکھ والے ہیںاحسن مارہروی
  3. عدو کے ہاتھ سے میں جام لے کر پی نہیں سکتاکسی کم ظرف کا احسان لے کر جی نہیں سکتاPanna Lal Noor
  4. گلوں نے مسکرانے کی سزا پائی تو کیا ہوگاسزائے گل پہ غنچوں کو ہنسی آئی تو کیا ہوگاPanna Lal Noor
  5. بڑے نازوں سے دل میں جلوۂ جانانہ آتا ہےیہ گھر جس نے بنایا ہے وہ وہ صاحب خانہ آتا ہےQadr Bilgrami
  6. ہوئی ہے ہم میں اور اس گل میں کیا کیا مار پھولوں کیگلے تک اٹھ گئی گلزار میں دیوار پھولوں کیQadr Bilgrami
  7. جہاں گلشن وہاں گل ہے جہاں گل ہے وہاں بو ہےجہاں الفت وہاں میں ہوں جہاں میں ہوں وہاں تو ہےQadr Bilgrami
  8. لگائے بیٹھے ہیں مہندی جو میرے خوں سے پوروں میںیہی تو رہزنوں میں ہیں یہی ہیں دل کے چوروں میںعاشق اکبرآبادی
  9. نہ مانا میرا کہنا دل گیا کیوں داد خواہی کوسزا دیتے ہیں واں مجرم بنا کر بے گناہی کوعاشق اکبرآبادی
  10. ابھی تک تلخیٔ مے میں کمی معلوم ہوتی ہےلبوں پر اک بلا کی تشنگی معلوم ہوتی ہےBalbir Rathi
  11. عطا کر دی کسی نے وہ بلا کی تشنگی مجھ کونہ راس آئے گی شاید زندگی بھر زندگی مجھ کوBalbir Rathi
  12. کسی بھی خواب میں جب دل کشی باقی نہیں رہتیتو پھر جذبات میں وہ بات ہی باقی نہیں رہتیBalbir Rathi
  13. محبت سے اگر بیزار ہو جاتے تو اچھا تھاہم اس دنیا میں دنیا دار ہو جاتے تو اچھا تھاBalbir Rathi
  14. محبت سے جنوں کی داستاں تک آ گیا ہوں میںکسی کے عشق میں دیکھو کہاں تک آ گیا ہوں میںBalbir Rathi
  15. سحر ہوتے ہی کوئی ہو گیا رخصت گلے مل کرفسانے رات کے کہتی رہی ٹوٹی ہوئی چوڑیEjaz Obaid
  16. اگر میں جانتا ہے عشق میں دھڑکا جدائی کاتو جیتے جی نہ لیتا نام ہرگز آشنائی کامیر سوز
  17. محبت منہ پہ کرنا اور دل میں بے وفائی ہےیہ آئینہ یہاں کہتا ہے کیسی آشنائی ہےمیر سوز
  18. تمہارے خواب کی تعبیر ہو جاؤں اجازت ہےمحبت کی میں اک تصویر ہو جاؤں اجازت ہےSabeenSaif
  19. اگر اپنا کہا تم آپ ہی سمجھے تو کیا سمجھےمزا کہنے کا جب ہے اک کہے اور دوسرا سمجھےعیش دہلوی
  20. مرا پیارا ہے نا فرماں ہمیشہ اور پیاروں میںنہیں دیکھا کسو نے لالہ رو ایسا ہزاروں میںObaidullah Khan Mubtala
  21. پس ساحل تماشا کیا ہے بڑھ کر دیکھ لینا تھاکہ پہلے پھینک کر دریا میں پتھر دیکھ لینا تھاAah Sambhali
  22. اگر دشمن کی تھوڑی سی مرمت اور ہو جاتیتو پھر الو کے پٹھے کو نصیحت اور ہو جاتیبوم میرٹھی
  23. عدو کی ان کے کوچہ میں مرمت ہونے والی ہےکسی کی آج بے پیسہ حجامت ہونے والی ہےبوم میرٹھی
  24. نہ پوچھو تم کو اور دشمن کو دل میں کیا سمجھتا ہوںاسے الو تمہیں الو کا میں پٹھا سمجھتا ہوںبوم میرٹھی
  25. تجھے کچھ یاد ہے پہلا وہ عالم عشق پنہاں کاشگاف پردہ سے کیا تھا اشارہ چشم فتاں کاممنون نظام الدین
  26. ترے بیمار کی شاید وداع جان ہے تن سےجنازے کی وگرنہ واں ہے تیاری کا کیا باعثممنون نظام الدین
  27. نکلنے کو ہے دم میرا مگر ہے آرزو باقیملیں گے خاک میں لیکن رہے گی جستجو باقیQamar Hilali
  28. رساؔ کو دل میں رکھتے ہیں رساؔ کے جاننے والےوفا کی قدر کرتے ہیں وفا کے جاننے والےرسا رامپوری
  29. وہ جب تک انجمن میں جلوہ فرمانے نہیں آتےصراحی رقص میں گردش میں پیمانے نہیں آتےشیر سنگھ ناز دہلوی
  30. بہ فیض عشق وہ دن بھی کبھی پروردگار آئےمرے گھر کوئی آ جائے مرے گھر میں بہار آئےEjaz Ajmeri
  31. کسی سے کر کے شاید آج وہ تکرار بیٹھے ہیںجو منہ پھیرے ہوئے وہ جانب دیوار بیٹھے ہیںEjaz Ajmeri
  32. مری دیوانگی کو اپنی زلفوں میں چھپا بیٹھےتماشا دیکھنے والے تماشا کیوں دکھا بیٹھےEjaz Ajmeri
  33. مجھے تو قید سے اپنی رہائی کیوں نہیں دیتااگر تو ہے جدا تو پھر جدائی کیوں نہیں دیتاHabib.I.Kinkhabwala
  34. خدا کی شان ہے ان میں اگر مہر و وفا ہوتیتو پھر یہ بت جدھر ہوتے ادھر خلق خدا ہوتیمحمود رامپوری
  35. ابھی گزرے دنوں کی کچھ صدائیں شور کرتی ہیںدریچے بند رہنے دو، ہوائیں شور کرتی ہیںYasmeen Habeeb
  36. شریک حال جب ناکامیٔ تدبیر ہوتی ہےتو پھر وحشت اثر ہر خواب کی تعبیر ہوتی ہےZafar Akbarabadi
  37. نہ تنہا میں ہی دم بھرتا ہوں تیری آشنائی کاجہاں میں شور ہے اے شوخ تیری دلربائی کاIbraheem Aajiz
  38. ابھی سے مت کہو دل کا خلل جاوے تو بہتر ہےیہ راہ عشق ہے یہاں دم نکل جاوے تو بہتر ہےرجب علی بیگ سرور
  39. کبھی ہلکا کبھی گہرا ہماری آنکھ کا کاجلہمارے غم سے وابستہ ہماری آنکھ کا کاجلVibha Jain 'Khwaab'
  40. نئے شیشے میں اب ڈھل جائے ہر رسم کہن ساقیتجھے دنیا بدلتی ہے مجھے یہ انجمن ساقیJagjeewan Lal Asthana sahar
  41. نہ باہر ہی لگے ہے دل نہ گھر جانے کو جی چاہےسمجھ میں کچھ نہیں آتا کدھر جانے کو جی چاہےNadim Ashrafi Burhanpuri
  42. رہو گے بزم ہستی میں یوں ہی بے دست و پا کب تککرو گے تم زمانے سے مقدر کا گلہ کب تکNafees Ahmad Sahar
  43. بنا کر خود کو جس نے اک بھلا انسان رکھا ہےسکون قلب کا اپنے لئے سامان رکھا ہےVali Madni
  44. بہت ٹوٹا ہوں لیکن حوصلہ زندہ بہت کچھ ہےمرے اندر ابھی ایثار کا جذبہ بہت کچھ ہےVali Madni
  45. فصیل ریگ پر اتنا بھروسہ کر لیا تم نےچھتیں بھی ڈال دیں اور وا دریچہ کر لیا تم نےVali Madni
  46. ہوائے شوخ کی آخر فسوں کاری یہ کیسی ہےاذیت دے کے ٹل جاتی ہے دل داری یہ کیسی ہےVali Madni
  47. خیال رنج و راحت سے بری معلوم ہوتی ہےمحبت ماورائے زندگی معلوم ہوتی ہےZabt Ansari
  48. رہا روشن ہمیشہ مطلع فکر و نظر اپناہتھیلی کا چراغ اور دار کا سورج ہے سر اپناZabt Ansari
  49. سفر کی ظلمتوں میں یہ ستارہ چاہیے مجھ کوابھی تیری محبت کا سہارا چاہیے مجھ کوBabar Zuhrab
  50. جب آ جاتی ہے دنیا گھوم پھر کر اپنے مرکز پرتو واپس لوٹ کر گزرے زمانے کیوں نہیں آتےIbrat Machlishahri