کبھی ہلکا کبھی گہرا ہماری آنکھ کا کاجل

Vibha Jain 'Khwaab'

کبھی ہلکا کبھی گہرا ہماری آنکھ کا کاجل

ہمارے غم سے وابستہ ہماری آنکھ کا کاجل

ہمارے سرخ ہونٹوں کے تلے ہے اک طلسمی تل

پھر اس پر کالے جادو سا ہماری آنکھ کا کاجل

کوئی پھر کیوں نہیں لکھتا ہماری آنکھ کا کاجل

بتاؤ کب تلک رستا تکے پلکوں کی چوکھٹ پر

تمہاری دید کا پیاسا ہماری آنکھ کا کاجل

ہمیں تو تھا یقیں تم دکھ سمجھ لو گے ان آنکھوں کا

مگر تم نے فقط دیکھا ہماری آنکھ کا کاجل

محبت ہجر خلوت درد لاچاری تڑپ آنسو

ہے شاہد سب کا اکلوتا ہماری آنکھ کا کاجل