محبت سے اگر بیزار ہو جاتے تو اچھا تھا
Balbir Rathiمحبت سے اگر بیزار ہو جاتے تو اچھا تھا
ہم اس دنیا میں دنیا دار ہو جاتے تو اچھا تھا
سنا ہے زندگی دشواریوں ہی میں نکھرتی ہے
اگر کچھ مرحلے دشوار ہو جاتے تو اچھا تھا
حوادث نے جگایا تو مگر موقعہ نکلنے پر
اگر ہم وقت پر بیدار ہو جاتے تو اچھا تھا
نہیں اب بھی کوئی ایسی پریشانی نہیں لیکن
ذرا پہلے ہی سے ہشیار ہو جاتے تو اچھا تھا