Poetry
Hazaj Musamman Ashtar
ہزج مثمن اشتر- کیا دعائے فرسودہ حرف بے اثر مانگوںتشنگی میں جینے کا اب کوئی ہنر مانگوںZaheer Ghazipuri (b. 1938)
- عکس کی کہانی کا اقتباس ہم ہی تھےآئنے کے باہر بھی آس پاس ہم ہی تھےGhalib Irfan (b. 1938)
- سوچ ان کی کیسی ہے کیسے ہیں یہ دیوانےاک مکاں کی خاطر جو سو مکاں جلاتے ہیںEhtisham Akhtar (b. 1944)
- اک ترا تصور ہی آخری سہارا ہےورنہ دل کا آئینہ کب سے پارہ پارہ ہےBadiuzzaman Sahar (b. 1944)
- ضرب تازہ کاری ہے حادثہ پرانا ہےسنگ نو کے نرغے میں پھر وہی دوانہ ہےBadiuzzaman Sahar (b. 1944)
- شاخ بے نمو پر بھی عکس گل جواں رکھناآ گیا ہمیں عالی دل کو شادماں رکھناJaleel 'Aali' (b. 1945)
- موڑ موڑ گھبرایا گام گام دہلا میںجانے کن خرابوں کے راستوں پہ نکلا میںJaleel 'Aali' (b. 1945)
- جان فکر و فن اب بھی عشق کی کہانی ہےلفظ ہیں نئے لیکن داستاں پرانی ہےJafar Baluch (b. 1947)
- وہ بھی ہو گئے شامل میرے نکتہ چینوں میںمیں نے جن کو پالا تھا اپنی آستینوں میںZafar Aziz (b. 1947)
- حادثوں کی دنیا میں کون کس کو روتا ہےیاد کر کے دکھ اپنے خون دل کا ہوتا ہےSabiha Saba (b. 1950)
- دھوپ سات رنگوں میں پھیلتی ہے آنکھوں پربرف جب پگھلتی ہے اس کی نرم پلکوں پرParveen Shakir (1952–1994)
- شوق رقص سے جب تک انگلیاں نہیں کھلتیںپاؤں سے ہواؤں کے بیڑیاں نہیں کھلتیںParveen Shakir (1952–1994)
- الاماں کہ سورج ہے میری جان کے پیچھےاور سانپ بیٹھا ہے سائبان کے پیچھےYaqoob Yawar (b. 1952)
- ایک آشنا اکثر پاس سے گزرتا ہےمجھ پہ میری سچائی آشکار کرتا ہےUsha Bhadoriya (b. 1954)
- یہ جہان رنگ و بو تیری دل لگی بھی ہےپوچھ اپنے بندوں سے جن کی بے بسی بھی ہےNaeema Jafri Pasha (b. 1954)
- ندیوں کے پانی میں چوڑیاں کھنکتی ہیںدرد کی روانی میں چوڑیاں کھنکتی ہیںTahir Hanfi (b. 1955)
- سر اٹھا کے مت چلئے آج کے زمانے میںجان جاتی رہتی ہے حوصلہ دکھانے میںCharan Singh Bashar (b. 1957)
- لاکھ کچھ نہ ہم کہتے بے زباں رہے ہوتےآپ تو بہ ہر صورت بد گماں رہے ہوتےCharan Singh Bashar (b. 1957)
- موت اک درندہ ہے زندگی بلا سی ہےصبح بھی اداسی ہے شام بھی اداسی ہےSaadullah Shah (b. 1958)
- جسم و جاں کی بستی میں سلسلے نہیں ملتےاب کسی بھی مرکز سے دائرے نہیں ملتےIffat Zarrin (b. 1958)
- میں تمہارا اپنا ہوں آنکھ کھول کر دیکھواپنے دل کو اے جاناں تم ٹٹول کر دیکھوDaood Mohsin (b. 1962)
- کون لے گیا دل سے سوز و ساز رعنائیصبح سے جھلکتی ہے آج شام تنہائیKaleem Ahmadabadi (b. 1966)
- بس گئی ہے رگ رگ میں بام و در کی خاموشیچیرتی سی جاتی ہے مجھ کو گھر کی خاموشیGautam Rajrishi (b. 1975)
- یہ جو تیری آنکھوں میں معنیٔ وفا سا ہےکاسۂ تمنا کے حرف مدعا سا ہےZafar Ansari Zafar (b. 1976)
- راستے سکھاتے ہیں کس سے کیا الگ رکھنامنزلیں الگ رکھنا قافلہ الگ رکھناAadil Raza Mansoori (b. 1978)
- ہم سفر کہاں پہنچے کچھ پتا نہیں ملتاراستے ہیں سب چپ چپ نقش پا نہیں ملتاTahira Jabeen Tara (b. 1979)
- جانے کیوں محبت میں دل کشی نہیں ملتیدوست روز ملتے ہیں دوستی نہیں ملتیAalam Nizami (b. 1984)
- زیست کے اندھیرے میں روشنی نہیں آتییاد آج کل مجھ کو آپ کی نہیں آتیYasmeen Moomal (b. 1985)
- اس طرح محبت نے کچھ ہمیں سنوارا ہےدرد میں بھی شدت ہے زخم بھی کرارا ہےParaveen Rai (b. 1995)
- رسم ہے یہ دنیا کی کھیل ہے یہ قسمت کاچاہتے جسے ہم ہیں وہ نہیں ہے چاہت کاMaaham Shah (b. 1997)
- جسم گھیر لیتی ہے پھر بھی زرد تنہائیتتلیوں میں دن گزرا جگنوؤں میں رات آئیOsama Khalid (b. 1998)
- آزمائشیں ڈھیروں تجربے ہزاروں ہیںصبح عشق کے پیچھے رت جگے ہزاروں ہیںVakeel Ahmad Hayat (b. 2001)
- بند گھر کے کمرے کی روشنی نہیں اچھیاور جان ہجرت کی تیرگی نہیں اچھیYashvardhan Mishra (b. 2002)
- بے دلی سے ہنسنے کو خوش دلی نہ سمجھا جائےغم سے جلتے چہروں کو روشنی نہ سمجھا جائےPirzada Qasim
- جس طرف نظر کیجے وحشتوں کا ساماں ہےزندگی ہی کیا اب تو خواب تک پریشاں ہےPirzada Qasim
- چاند بھی بجھا ڈالا دل دکھانے والوں نےکچھ اٹھا نہیں رکھا دل دکھانے والوں نےPirzada Qasim
- درد ہے کہ نغمہ ہے فیصلہ کیا جائےیعنی دل کی دھڑکن پر غور کر لیا جائےPirzada Qasim
- زندگی کے دامن میں رنگ و نور و نکہت کیاخواب ہی تو دیکھا ہے خواب کی حقیقت کیاPirzada Qasim
- زندگی نے جھیلے ہیں سب عذاب دنیا کےبس رہے ہیں آنکھوں میں پھر بھی خواب دنیا کےPirzada Qasim
- سانحہ نہیں ٹلتا سانحے پہ رونے سےحبس جاں نہ کم ہوگا بے لباس ہونے سےPirzada Qasim
- جا سکے نہ مسجد تک جمع تھے بہت زاہدمیکدے میں آ بیٹھے جب نہ راستا پایاHabeeb Moosavi
- ترک خواہش زر کر کیمیا گری یہ ہےدل میں رکھ خیال دوست شیشہ و پری یہ ہےعشق اورنگ آبادی
- چشم مست ساقی سے دل ہوا خراب آبادمے کدہ ہے اور مستی اب تو ہرچہ بادا بادساحر دہلوی
- میرے غم کی منزل میں جیسے وہ بھی ٹھہرے ہیںخواب جو نہیں دیکھے کس قدر سنہرے ہیںBadr Shamsi
- یہ جو دکھ رہا ہوں میں اس قدر اجالوں میںگفتگو بہت کی ہے آپ سے خیالوں میںNadeem Najid
- صورت سحر جاؤں اور در بدر جاؤںاب تو فیصلہ ٹھہرا رات سے گزر جاؤںEjaz Gul
- سست رو مسافر کی قسمتوں پہ کیا روناتیز چلنے والا بھی دشت بے اماں میں ہےEjaz Gul
- حسن کو سمجھتا ہے عشق ہم زباں اپناہے حقیقت ایسی ہی یا ہے یہ گماں اپناعلی منظور حیدرآبادی
- گم انہیں میں ہوں ان کا دھیان کب نہیں آتایاد انہیں بھلانے کا کوئی ڈھب نہیں آتاعلی منظور حیدرآبادی
- اک حسیں کو دل دے کر کیا بتائیں کیا پایالذت فنا چکھی زیست کا مزا پایاعلی منظور حیدرآبادی