Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

Poetry

Hazaj Musamman Akhrab Makfuf Mahzuf

ہزج مثمن اخرب مکفوف محذوف
Poet
Meter
Clear
  1. انداز کسی کا ہے صدا اور کسی کیہے چوٹ کوئی اور دوا اور کسی کیJafar Sahni (1941–2018)
  2. پر شور تلاطم کا مداوا کوئی آہٹسنگین فضا میں تھی دلاسا کوئی آہٹJafar Sahni (1941–2018)
  3. پیچھا ہی نہیں چھوڑتی گھر بار کی خوشبورستے سے عیاں ہے در و دیوار کی خوشبوJafar Sahni (1941–2018)
  4. خاموش نگاہوں سے وہ یلغار کا ہوناملتا ہے نفی میں کسی اقرار کا ہوناJafar Sahni (1941–2018)
  5. لمحوں کے اشارے میں جفا دیکھ کے چپ ہےکس واسطے ہر غم کو خدا دیکھ کے چپ ہےJafar Sahni (1941–2018)
  6. ہر سمت اڑی گرد مرے شہر گماں میںمحصور تمنا ہے زمانے کے دھواں میںJafar Sahni (1941–2018)
  7. لو دینے لگا ہے تری یادوں کا دیا پھربہکے نہ کہیں دیکھنا جنگل کی ہوا پھرHafeez Betab (b. 1941)
  8. نفرت کی حقارت کی عداوت کی ہوئی باتاب تک نہ ہوئی ان سے محبت کی کوئی باتM. S. Rahi (b. 1941)
  9. ہم چہرۂ زنار کو پوجا نہیں کرتےیعنی دل خوددار کو رسوا نہیں کرتےM. S. Rahi (b. 1941)
  10. کہنے کے لیے کیوں کوئی تیار نہیں ہےدنیا ہے یہاں کون اداکار نہیں ہےHafeez Aatish (b. 1942)
  11. ہنستے ہوئے اکثر مجھے محسوس ہوا ہےآئی ہے یہیں سے کہیں رونے کی صدا بھیHafeez Aatish (b. 1942)
  12. کیوں قتل کے ارمان میں آزار اٹھائیںگردن مری حاضر ہے وہ تلوار اٹھائیںHafeez Shahid (1942–2014)
  13. یہ رنگ ترے شہر کے صحرا میں کہاں ہیںگلیاں ہیں نہ کوچے ہیں مکیں ہیں نہ مکاں ہیںHafeez Shahid (1942–2014)
  14. بستی بھی سمندر بھی بیاباں بھی مرا ہےآنکھیں بھی مری خواب پریشاں بھی مرا ہےIftikhar Arif (b. 1943)
  15. حامی بھی نہ تھے منکر غالبؔ بھی نہیں تھےہم اہل تذبذب کسی جانب بھی نہیں تھےIftikhar Arif (b. 1943)
  16. دکھ اور طرح کے ہیں دعا اور طرح کیاور دامن قاتل کی ہوا اور طرح کیIftikhar Arif (b. 1943)
  17. دنیا میں وہی لوگ برے ہیں جو بھلے ہیںڈھونڈو گے اندھیرے تو چراغوں کے تلے ہیںVijendra Singh Parwaz (b. 1943)
  18. سورج سے بھی آگے کا جہاں دیکھ رہا ہےاس دور کا انسان کہاں دیکھ رہا ہےEhsan Saqib (b. 1943)
  19. ہنستی ہوئی تنہا وہ دریچے میں کھڑی ہےلڑکی ہے کہ ترشے ہوئے ہیروں کی لڑی ہےQamar Iqbal (1944–1988)
  20. کھولے ہوئے گیسو ہو پریشان لگو ہواس دل کی طرح تم بھی مری جان لگو ہوBadiuzzaman Sahar (b. 1944)
  21. ہو پیاس سلامت مئے گلفام بہت ہےمے خانہ بہت ساقی بہت جام بہت ہےBadiuzzaman Sahar (b. 1944)
  22. دل ہے کہ غم دل کا عزا دار نہیں ہےجاں ہے کہ سم زیست سے بیزار نہیں ہےJaleel 'Aali' (b. 1945)
  23. کب کون کہاں کس لیے زنجیر بپا ہےیہ عقدۂ اسرار ازل کس پہ کھلا ہےJaleel 'Aali' (b. 1945)
  24. کچھ اور مرے درد کے شعلوں کو ہوا دوبے نور ہوئے داغ اندھیرا ہے ضیا دوJaleel 'Aali' (b. 1945)
  25. لٹتے ہیں بہت سہل کہ دن ایسے کڑے ہیںگھر میں نہیں جیسے کہیں جنگل میں پڑے ہیںJaleel 'Aali' (b. 1945)
  26. آواز کے پتھر جو کبھی گھر میں گرے ہیںآسیب خموشی کے صباؔ چیخ پڑے ہیںSaba Ikram (b. 1945)
  27. چکھو گے اگر پیاس بڑھا دے گا یہ پانیپانی تمہیں ہرگز نہ صباؔ دے گا یہ پانیSaba Ikram (b. 1945)
  28. لمحوں کے پرندے ہیں لئے چونچ میں کنکرسہما سا ڈرا سا ہے کھڑا زیست کا لشکرSaba Ikram (b. 1945)
  29. ملنے کی طرح مجھ سے وہ پل بھر نہیں ملتادل اس سے ملا جس سے مقدر نہیں ملتاNaseer Turabi (1945–2021)
  30. سہمی ہوئی گلشن میں ہر اک آج کلی ہےشعلوں کی کبھی پیاس بھی شبنم سے بجھی ہےZafar Hashmi (b. 1945)
  31. اٹھے نہ دھواں ایسی فضا کس نے ہمیں دیاس طرح سلگنے کی سزا کس نے ہمیں دیM. K. Asar (b. 1945)
  32. مرنے کی ادا اور ہے جینے کی ادا اورجو چاہوں سمجھنا بھی تو روکے ہے انا اورM. K. Asar (b. 1945)
  33. جو مجھ میں چھپا میرا گلا گھونٹ رہا ہےیا وہ کوئی ابلیس ہے یا میرا خدا ہےFahmida Riaz (1946–2018)
  34. اے اہل وطن شام و سحر جاگتے رہنااغیار ہیں آمادۂ شر جاگتے رہناJafar Malihabadi (b. 1946)
  35. پہلے تو کبھی وقت یہ ہم پر نہیں آیاہم چلتے رہے چلتے رہے گھر نہیں آیاBadr Jameel (b. 1946)
  36. گلیوں میں مری گاؤں کا ڈر بول رہا ہےلگتا ہے سیاست کا اثر بول رہا ہےM. I. Sajid (b. 1946)
  37. اجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرحالات کی قبروں کے یہ کتبے بھی پڑھا کرMohsin Naqvi (1947–1996)
  38. بھڑکائیں مری پیاس کو اکثر تری آنکھیںصحرا مرا چہرا ہے سمندر تری آنکھیںMohsin Naqvi (1947–1996)
  39. غزلوں کی دھنک اوڑھ مرے شعلہ بدن توہے میرا سخن تو مرا موضوع سخن توMohsin Naqvi (1947–1996)
  40. دل پر جو تری یاد کا پہرا نہیں ہوتاساگر کی طرح زخم بھی گہرا نہیں ہوتاKailash Guru Swami (b. 1948)
  41. کچھ حرج نہیں جام جو بیگانہ لگے ہےرندوں سے خفا ساقئ مے خانہ لگے ہےZafar Adil Quraishi (b. 1948)
  42. ہے پیار کا یہ کھیل کہاں مکر سے خالیلیکن دل ناداں کو دکھانا نہیں آیاOzair Rahman (b. 1949)
  43. توقیر اندھیروں کی بڑھا دی گئی شایداک شمع جو روشن تھی بجھا دی گئی شایدEhteram Islam (b. 1949)
  44. پلکوں پہ رکا قطرۂ‌ مضطر کی طرح ہوںباہر سے بھی بے چین میں اندر کی طرح ہوںYaseen Afzal (b. 1949)
  45. ہم نے تجھے دیکھا نہیں کیا عید منائیںجس نے تجھے دیکھا ہو اسے عید مبارکLiyaqat Ali Aasim (1951–2019)
  46. دریا کی روانی وہی دہشت بھی وہی ہےاور ڈوبتے لمحات کی صورت بھی وہی ہےYasmeen Hameed (b. 1951)
  47. دیکھا تو کوئی اور تھا سوچا تو کوئی اورجب آ کے ملا اور تھا چاہا تو کوئی اورIbrahim Ashk (b. 1951)
  48. گر جائے جو دیوار تو ماتم نہیں کرتےکرتے ہیں بہت لوگ مگر ہم نہیں کرتےFaisal Ajmi (b. 1951)
  49. ہر شخص پریشان ہے گھبرایا ہوا ہےمہتاب بڑی دیر سے گہنایا ہوا ہےFaisal Ajmi (b. 1951)
  50. یوں تو مرا اس سے کوئی پردہ بھی نہیں ہےلیکن کبھی میں نے اسے دیکھا بھی نہیں ہےTabish Mehdi (b. 1951)