کہنے کے لیے کیوں کوئی تیار نہیں ہے
Hafeez Aatish (b. 1942)کہنے کے لیے کیوں کوئی تیار نہیں ہے
دنیا ہے یہاں کون اداکار نہیں ہے
جنگل کی طرف لوٹ رہے ہیں یہ پرندے
اب شہر میں گنجائش اشجار نہیں ہے
گھر اور اجاڑے گی ابھی اندھی سیاست
سر پر ٹنگی ان کے کوئی تلوار نہیں ہے
اک خوف مسلط ہے جو جینے نہیں دیتا
حالانکہ وطن کا وہ بھی غدار نہیں ہے
تاریخ بھلا دیتی ہے ان قوموں کو اکثر
اطراف کے ماحول سے کچھ سیکھ لو آتشؔ
تنہا جو نظر آئے سمجھدار نہیں ہے