Poetry
Muzari' Musamman Akhrab Makfuf Mahzuf
مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف- ہر سمت خود نمائی کا منظر ہے آج کلرہزن بھی اپنے آپ میں رہبر ہے آج کلKaleem Rahber (b. 1976)
- دل مبتلائے ہجر رفاقت میں رہ گیالگتا ہے کوئی فرق محبت میں رہ گیاNadeem Bhabha (b. 1977)
- کیوں ہر طرف تو خوار ہوا احتساب کرناراض کیوں ہے تجھ سے خدا احتساب کرEhya Bhojpuri (b. 1977)
- مطلب کا کوئی شعر سنائیں جہاں پناہہم سامعیں پہ قہر نہ ڈھائیں جہاں پناہEhya Bhojpuri (b. 1977)
- ہجرت کرو تو رشتہ و سامان چھوڑ کرورنہ نہ جاؤ تم کبھی میدان چھوڑ کرEhya Bhojpuri (b. 1977)
- جس روشنی پہ عکس کا دار و مدار ہےاس روشنی کو کون دکھائے گا آئنہEhya Bhojpuri (b. 1977)
- ہر درد کی دوا بھی ضروری نہیں کہ ہومیرے لئے ذرا بھی ضروری نہیں کہ ہوTahir Azeem (b. 1978)
- پہلے تو اپنے آپ کو تجھ سا کرے کوئیپھر مجھ سے دوستی کا ارادہ کرے کوئیChand Kakralvi (b. 1979)
- شدت بلا کی ہوتی ہے جس وقت پیاس میںدریا دکھائی دیتا ہے خالی گلاس میںChand Kakralvi (b. 1979)
- بہتر سے بہترین کی جانب ہم آ گئےجب خود پہ ہی یقین کی جانب ہم آ گئےSaabir Usmani (b. 1979)
- کاغذ پہ تیرا نقش اتارا نہیں گیامجھ سے کوئی خیال سنوارا نہیں گیاTahira Jabeen Tara (b. 1979)
- مایوسیوں کو اوڑھ کے سونا پڑا ہمیںدن کو ہنسے تو رات کو رونا پڑا ہمیںTahira Jabeen Tara (b. 1979)
- رکنا پڑے گا اور بھی چلنے کے نام پرگرتی رہے گی خلق سنبھلنے کے نام پرNadeem ahmad (b. 1979)
- دیدار تیرے حسن کا بس آنکھ بھر کروںاور پھر اسی سرور میں پہروں بسر کروںJagjit Kafir (b. 1979)
- مٹی تھا اور دودھ میں گوندھا گیا مجھےاک چاند کے وجود میں گوندھا گیا مجھےDaniyal Tareer (1980–2015)
- تیرے بغیر خود سے جدا لگ رہا ہوں آجبے لوث چاہتوں کی سزا لگ رہا ہوں آجM. Usman Shakir (b. 1980)
- حد جنوں کے پار بھی جاتی رہی ہوں میںدامن سے اپنے آگ بجھاتی رہی ہوں میںParveen Shaghaf (b. 1980)
- آندھی میں بھی چراغ مگن ہے صبا کے ساتھلگتا ہے ساز باز ہوئی ہے ہوا کے ساتھGhausiya Khan Sabeen (b. 1980)
- اک سرد جنگ کا ہے اثر میرے خون میںاحساس ہو رہا ہے دسمبر کا جون میںGhausiya Khan Sabeen (b. 1980)
- فکر معاش اور مری شاعری تمامدونوں ہی آستیں میں پلے زندگی تمامNadeem Asghar (b. 1980)
- یادوں کی دھول سے مرا ماضی اٹا ہوابھولوں تو کس طرح ترا چہرہ رٹا ہواNadeem Asghar (b. 1980)
- اک وہ کہ اپنی ضد پہ برابر اڑے رہےاک ہم کہ انتظار میں پہروں کھڑے رہےNaeem Faraz (b. 1980)
- حیرت مآب ہوں کہ یہ کیا دیکھتا ہوں میںاے صاحب جمال ترا آئنہ ہوں میںYahya Khan Yusuf Zai (b. 1981)
- منزل تھی اک طرف تو سفر دوسری طرفاک سمت پیر اٹھے تھے نظر دوسری طرفYahya Khan Yusuf Zai (b. 1981)
- جذبے تمام دل کے ہی اندر بکھر گئےاظہار کرنا چاہا تھا الفاظ مر گئےMadhavi Shankar (b. 1981)
- دیوار و در کو اور بھی ویران کر گئےوہ سب بچھڑنے والے بچھڑ کر کدھر گئےMadhavi Shankar (b. 1981)
- ہم غم زدہ ہوئے تو تماشہ کہا گیاآنسو کو صرف پانی کا قطرہ کہا گیاMadhavi Shankar (b. 1981)
- یہ ہجر میری ذات پہ احسان ہی تو ہےیہ رونق حیات ترا دھیان ہی تو ہےMadhavi Shankar (b. 1981)
- ہم سے کہا گیا تھا کہ رانی بنیں گی آپیعنی کہ خود کو پہلے ہی راجا کہا گیاMadhavi Shankar (b. 1981)
- اے میرے شہر عشق ترا کیسا بخت ہےمیں جس کو دیکھتا ہوں وہی لخت لخت ہےEhsaan Ghaman (b. 1981)
- آنکھوں کے اضطراب سے ایسے جھڑے ہیں خوابشب کے شجر پہ نیند کی صورت پڑے ہیں خوابNabeel Ahmad Nabeel (b. 1982)
- آئی ہے ایسے غم میں روانی پرت پرتبہنے لگا ہے آنکھ سے پانی پرت پرتNabeel Ahmad Nabeel (b. 1982)
- تم نے کیا ہے تم نے اشارا بہت غلطدریا بہت درست کنارا بہت غلطNabeel Ahmad Nabeel (b. 1982)
- تنکے کا ہاتھ آیا سہارا غلط غلطموج طلب نے پایا کنارا غلط غلطNabeel Ahmad Nabeel (b. 1982)
- تیری تلاش تیری تمنا تو میں بھی ہوںجیسا ترا خیال ہے ویسا تو میں بھی ہوںNabeel Ahmad Nabeel (b. 1982)
- جو نقش مٹ چکا ہے بنانا تو ہے نہیںاجڑا دیار ہم نے بسانا تو ہے نہیںNabeel Ahmad Nabeel (b. 1982)
- دل دھڑکنوں میں جیسے دھڑکتا اسی کا تھاجیسے مرے وجود پہ چہرہ اسی کا تھاNabeel Ahmad Nabeel (b. 1982)
- ساحل پہ تیرے بعد کی ویرانی کھا گئیاترے سمندروں میں تو طغیانی کھا گئیNadeem Gullani (b. 1982)
- بیٹھا ہوں ہار کر اب اٹھانا نہیں مجھےکتنا برا ہوں میں یہ بتانا نہیں مجھےFaisal Malik (b. 1982)
- تم رونق حیات تھے جب تم نہیں رہےہونٹوں پہ وہ گزشتہ تبسم نہیں رہےYasir Shah Rashidi (b. 1982)
- کتنے مہان لوگ جہاں سے گزر گئےکیا چیز ہیں ہم آپ کہ جب وہ بھی مر گئےYasir Shah Rashidi (b. 1982)
- لمحوں میں ایک عمر کی محنت خراب کیاس دھوپ نے مکان کی رنگت خراب کیJahanzeb Sahir (b. 1983)
- مجھ پر نشاں لگائیے پہلے سوالیےپھر مسئلوں کو کھولیے اور حل نکالیےFaisal Nadeem Faisal (b. 1983)
- خودداریوں کی حد سے نکلنا پڑا مجھےماحول کی چتاؤں میں جلنا پڑا مجھےAalam Nizami (b. 1984)
- ہیں الجھنیں تمام مری زندگی کے ساتھانصاف کر رہا ہوں مگر شاعری کے ساتھAalam Nizami (b. 1984)
- دار و رسن پہ ہر کوئی منصور تو نہیںجھلسے ہوئے پہاڑ سبھی طور تو نہیںChandrashekhar Pandey Shams (b. 1984)
- رسی تو جل گئی مگر اینٹھن نہیں گئیچاہت تمہاری یوں دم کشتن نہیں گئیChandrashekhar Pandey Shams (b. 1984)
- تیور تمہارے دیکھ کر آدھا سخن کروںورنہ میں چاہتا ہوں زیادہ سخن کروںYawar Azeem (b. 1984)
- اپنے حصار ذات میں الجھا ہوا ہوں میںیعنی کہ کائنات میں الجھا ہوا ہوں میںJahangeer nayab (b. 1985)
- اچھا ہوں یا برا ہوں مجھے کچھ نہیں پتانظروں میں تیرے کیا ہوں مجھے کچھ نہیں پتاJahangeer nayab (b. 1985)