دار و رسن پہ ہر کوئی منصور تو نہیں

Chandrashekhar Pandey Shams (b. 1984)

دار و رسن پہ ہر کوئی منصور تو نہیں

جھلسے ہوئے پہاڑ سبھی طور تو نہیں

عیسیٰ نفس ہے عشق اگر یہ بتائیے

کہ ہے کبھی صلیب سے وہ دور تو نہیں

ہیں راہزن یہ سانسیں مری کیا بتاؤں میں

پھر بھی سفر حیات کا مجبور تو نہیں

یہ روشنی قصیدہ ہے تیرے ظہور کا

آنکھوں سے دکھ سکے وہ ترا نور تو نہیں

پتھر گلے میں باندھ کے دریا میں ڈوب جا

اے شمسؔ تیرا عشق اسے منظور تو نہیں