بہتر سے بہترین کی جانب ہم آ گئے

Saabir Usmani (b. 1979)

بہتر سے بہترین کی جانب ہم آ گئے

جب خود پہ ہی یقین کی جانب ہم آ گئے

دل میں پرانی یاد کی چلنے لگی ہوا

کیوں تیری سرزمین کی جانب ہم آ گئے

دنیا سے کھیلنے کا نہ جب حوصلہ رہا

دنیا کو چھوڑ دین کی جانب ہم آ گئے

دشمن ہو سامنے تو ہے آسان مارنا

لیکن اب آستین کی جانب ہم آ گئے

انجام مفلسی ہے اگر مفلسی سہی

صابرؔ تھے صابرین کی جانب ہم آ گئے