منزل تھی اک طرف تو سفر دوسری طرف
Yahya Khan Yusuf Zai (b. 1981)منزل تھی اک طرف تو سفر دوسری طرف
اک سمت پیر اٹھے تھے نظر دوسری طرف
اک سمت کھینچتی ہے مری زندگی مجھے
لے جاتا ہے جنون مگر دوسری طرف
آوارگی کا لطف تو بے مائیگی میں ہے
چھوڑ آیا ہوں میں رخت سفر دوسری طرف
یہ عہد نا مراد بھی کیا شے ہے میری جاں
دل ایک طرف ہے تو نظر دوسری طرف