ہم غم زدہ ہوئے تو تماشہ کہا گیا

Madhavi Shankar (b. 1981)

ہم غم زدہ ہوئے تو تماشہ کہا گیا

آنسو کو صرف پانی کا قطرہ کہا گیا

ماں باپ خوش ہیں بیٹیاں قابل جو ہو گئیں

بیٹی کا ایک دکھ اسے بیٹا کہا گیا

کہنا تھا مجھ سے دور نہ جانا کبھی کہیں

اتنی سی بات کہنے کو کیا کیا کہا گیا