Poetry
Hazaj Musamman Akhrab Makfuf Mahzuf
ہزج مثمن اخرب مکفوف محذوف- اللہ بشر جاہ و حشم بیچ رہے ہیںخود ساختہ پتھر کے صنم بیچ رہے ہیںFaizan Asad (b. 1986)
- پڑھ لے گا کوئی رات کی روئی ہوئی آنکھیںہر سمت ہیں آرام سے سوئی ہوئی آنکھیںAamir Azher (b. 1989)
- گزرے ہوئے وقتوں کا نشاں تھا تو کہاں تھاہم سے جو نہاں ہے وہ عیاں تھا تو کہاں تھاAamir Azher (b. 1989)
- کھولو نہ کوئی عیب کسی کا بھی یہاں پرآسیب کو مل جائے گا دروازہ کھلا ساObaid Haris (b. 1990)
- اب دیکھ رہے ہو نہ پذیرائی ہماریصد شکر زمانے کو سمجھ آئی ہماریFaisal Khayyam (b. 1990)
- یارب مرے ماضی کا خسارہ مجھے مل جائےکھوئی تھی محبت جو دوبارہ مجھے مل جائےQamar Malal (b. 1992)
- اس شہر میں کچھ لوگوں سے پہچان ابھی ہےیعنی کہ مرے ہونے کا امکان ابھی ہےQamar Abbas Qamar (b. 1993)
- یوں رات گئے کس کو صدا دیتے ہیں اکثروہ کون ہمارا تھا جو واپس نہیں آیہQamar Abbas Qamar (b. 1993)
- آنکھوں میں وہ آئیں تو ہنساتے ہیں مجھے خوابہر روز نئے باغ دکھاتے ہیں مجھے خوابSabeela Inam Siddiqui (b. 1994)
- خاموش ہوں میں لب پہ شکایت تو نہیں ہےفریاد کروں یہ مری عادت تو نہیں ہےSabeela Inam Siddiqui (b. 1994)
- آنکھوں سے لگا لو مری اندازۂ وحشتتم کھول نہیں پاؤ گے دروازۂ وحشتDanish Hayat (b. 1994)
- کچھ ایسے مجھے سایۂ دیوار پکارےجیسے کسی بیمار کو بیمار پکارےDanish Hayat (b. 1994)
- مغرور محبت کی جزا راس نہ آئیچاہی تھی جو ہم نے وہ وفا راس نہ آئیHabib Rehman (b. 1994)
- میں نے تو کبھی اس کو مسلسل نہیں دیکھاچہرہ بھی کبھی اس کا مکمل نہیں دیکھاHabib Rehman (b. 1994)
- غیروں نے کیے ہیں جو کرم یاد کریں گےرہ رہ کے پھر اپنوں کے ستم یاد کریں گےFaisal Qadri Gunnauri (b. 1995)
- یہ کون ہے جو کانوں میں رس گھول رہا ہےکوئل کی طرح میٹھا بہت بول رہا ہےFaisal Qadri Gunnauri (b. 1995)
- آواز کی دوری پہ کھڑا سوچ رہا ہوںاب کون مجھے دے گا صدا سوچ رہا ہوںDanish Naqwi (b. 1995)
- سب لوگ کہانی میں ہی مصروف رہے تھےدراصل اداکار حقیقت میں مرے تھےDanish Naqwi (b. 1995)
- ماحول مناسب ہو تو اوپر نہیں جاتےہم تازہ گھٹن چھوڑ کے چھت پر نہیں جاتےDanish Naqwi (b. 1995)
- اک تو اسے ہر بات میں حد چاہیے میریپھر اس پہ محبت بھی اشد چاہیے میریAal-e-Umar (b. 1995)
- اک سانس جدا کھینچ اگر کھینچ سکے تواس گرد میں آ کھینچ اگر کھینچ سکے توDaniyal Zaman (b. 1996)
- ہونا تو نہیں چاہیئے پر یار ہوا تورہبر ہی مری راہ کی دیوار ہوا توOm Awasthi (b. 1996)
- تنہائی کی آغوش میں تھا صبح سے پہلےملتی رہی الفت کی سزا صبح سے پہلےAamir Shauqi (b. 1997)
- جب تجھ سے ملا ہوں تو تجھے یار کہا ہےجب مل نہ سکا ہوں تو دل آزار کہا ہےMaaz Aiz (b. 1997)
- آغاز سے انجام سفر دیکھ رہا ہوںدیکھا نہیں جاتا ہے مگر دیکھ رہا ہوںBalmohan panday (b. 1998)
- جب روشنی چمکی تو اٹھایا سر ساحلمٹی کے پیالے میں تھا سونا سر ساحلOsaama ameer (b. 1998)
- جذبات کے قصے ہیں ہنر لفظ گری ہےپلکوں پہ سجائی ہے جو اشکوں کی لڑی ہےJaani Lakhnavi (b. 1998)
- جیسے ہوں نقب کاری کے آلات مرے ہاتھدستک سے الجھتے رہے کل رات مرے ہاتھSaba Tabish (b. 1999)
- تو نے کبھی بھی آنسو بہا کر نہیں دیکھانمناک نگاہوں سے منا کر نہیں دیکھاFaisal Imtiyaz Khan (b. 2001)
- الماری سے خط اس کے پرانے نکل آئےپھر سے مرے چہرے پہ یہ دانے نکل آئےMunawwar Rana
- پیروں کو مرے دیدۂ تر باندھے ہوئے ہےزنجیر کی صورت مجھے گھر باندھے ہوئے ہےMunawwar Rana
- خود اپنے ہی ہاتھوں کا لکھا کاٹ رہا ہوںلے دیکھ لے دنیا میں پتا کاٹ رہا ہوںMunawwar Rana
- دنیا تری رونق سے میں اب اوب رہا ہوںتو چاند مجھے کہتی تھی میں ڈوب رہا ہوںMunawwar Rana
- صحرا پہ برا وقت مرے یار پڑا ہےسب رونق صحرا تھی اسی پگلے کے دم سےMunawwar Rana
- مٹی میں ملا دے کہ جدا ہو نہیں سکتااب اس سے زیادہ میں ترا ہو نہیں سکتاMunawwar Rana
- ہنستے ہوئے ماں باپ کی گالی نہیں کھاتےبچے ہیں تو کیوں شوق سے مٹی نہیں کھاتےMunawwar Rana
- یہ ہجر کا رستہ ہے ڈھلانیں نہیں ہوتیںصحرا میں چراغوں کی دکانیں نہیں ہوتیںMunawwar Rana
- اب آپ کی مرضی ہے سنبھالیں نہ سنبھالیںخوشبو کی طرح آپ کے رومال میں ہم ہیںMunawwar Rana
- دولت سے محبت تو نہیں تھی مجھے لیکنبچوں نے کھلونوں کی طرف دیکھ لیا تھاMunawwar Rana
- کچھ بکھری ہوئی یادوں کے قصے بھی بہت تھےکچھ اس نے بھی بالوں کو کھلا چھوڑ دیا تھاMunawwar Rana
- ماں خواب میں آ کر یہ بتا جاتی ہے ہر روزبوسیدہ سی اوڑھی ہوئی اس شال میں ہم ہیںMunawwar Rana
- مٹی کا بدن کر دیا مٹی کے حوالےمٹی کو کہیں تاج محل میں نہیں رکھاMunawwar Rana
- یہ سوچ کے ماں باپ کی خدمت میں لگا ہوںاس پیڑ کا سایا مرے بچوں کو ملے گاMunawwar Rana
- تارے جو کبھی اشک فشانی سے نکلتےہم چاند اٹھائے ہوئے پانی سے نکلتےSaleem Kausar
- مہلت نہ ملی خواب کی تعبیر اٹھاتےہم مارے گئے ٹوٹے ہوئے تیر اٹھاتےSaleem Kausar
- زوروں پہ سلیمؔ اب کے ہے نفرت کا بہاؤجو بچ کے نکل آئے گا تیراک وہی ہےSaleem Kausar
- اب حرف تمنا کو سماعت نہ ملے گیبیچوگے اگر خواب تو قیمت نہ ملے گیPirzada Qasim
- دنیا میں سراغ رہ دنیا نہیں ملتادریا میں اتر جائیں تو دریا نہیں ملتاAhmad Mushtaq
- کس شے پہ یہاں وقت کا سایہ نہیں ہوتااک خواب محبت ہے کہ بوڑھا نہیں ہوتاAhmad Mushtaq
- پہلو کو ترے عشق میں ویراں نہیں دیکھااس دل کو کبھی خالی از ارماں نہیں دیکھاجمیلہ خدا بخش