آنکھوں سے لگا لو مری اندازۂ وحشت

Danish Hayat (b. 1994)

آنکھوں سے لگا لو مری اندازۂ وحشت

تم کھول نہیں پاؤ گے دروازۂ وحشت

ہر آن سنورتی ہوئی آشفتہ مزاجی

ہر لحظہ بکھرتا ہوا شیرازۂ وحشت

تا حد نظر چاروں طرف زرد اداسی

اندر کی طرف کھل گیا دروازۂ وحشت

ہے تم کو قسم دشت میں مڑ کر نہیں تکنا

آئے بھی تو ہوگا فقط آوازۂ وحشت