ہونا تو نہیں چاہیئے پر یار ہوا تو

Om Awasthi (b. 1996)

ہونا تو نہیں چاہیئے پر یار ہوا تو

رہبر ہی مری راہ کی دیوار ہوا تو

تو اپنی انا میں جسے کم آنک رہا ہے

اک دن ترے لشکر کا وہ سردار ہوا تو

تنکا بھی جسے دیتے ہو احسان سمجھ کر

ہر شے میں برابر کا وہ حق دار ہوا تو

کہتے ہیں اداسی کا سبب عشق میں جس کو

دراصل وہی ہجر مزے دار ہوا تو