Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

Poetry

Ramal Musamman Mahzuf

رمل مثمن محذوف
Poet
Meter
Clear
  1. کھل کے ملنے کا سلیقہ آپ کو آتا نہیںاور میرے پاس کوئی چور دروازہ نہیںWaseem Barelvi (b. 1940)
  2. کیا بتاؤں کیسا خود کو در بدر میں نے کیاعمر بھر کس کس کے حصے کا سفر میں نے کیاWaseem Barelvi (b. 1940)
  3. گمشدہ تنہائیوں کی رازداں اچھی تو ہومیں یہاں اچھا نہیں ہوں تم وہاں اچھی تو ہوKafeel Aazar Amrohvi (b. 1940)
  4. وہ نہیں اس کی مگر جادوگری موجود ہےاک سحر آلود مجھ میں بے خودی موجود ہےzafar iqbal zafar (b. 1940)
  5. میں بدلتے موسموں کے رنگ سے بیزار ہوںہر نئی رت سے چمن میں برسر پیکار ہوںSaba Naqvi (b. 1940)
  6. چاندنی شب بھر ٹہلتی چھت پہ تنہا رہ گئیپیار کی ہر یاد رنگیں بے سہارا ہو گئیJafar Sahni (1941–2018)
  7. زندگی اک زہر تھی اس زہر کو پینا پڑامسکرا کر دوستوں کے درمیاں جینا پڑاBadnam Nazar (1941–2023)
  8. کیا ہوا جو دشمنوں کے درمیاں خنجر چلےدوستوں میں بھی تو اکثر طنز کے پتھر چلےBadnam Nazar (1941–2023)
  9. گرتی دیواروں پہ کچھ پرچھائیاں رہنے لگیںگھر کو ویراں دیکھ کر تنہائیاں رہنے لگیںBadnam Nazar (1941–2023)
  10. گم شدہ موسم کا آنکھوں میں کوئی سپنا سا تھابادلوں کے اڑتے ٹکڑوں میں ترا چہرا سا تھاBadnam Nazar (1941–2023)
  11. آج تک بہکا نہیں باہر سے دیوانہ تراحوصلے میری نگاہوں کے ہیں پیمانہ تراLutf-ur-rahman (b. 1941)
  12. جب سے تم نے دے دیا ہے دل کا نذرانہ مجھےکہہ رہی ہے ساری دنیا تیرا دیوانہ مجھےZafar Mujeebi (b. 1941)
  13. لفظ و معنی کی یہ سب جھوٹی نمائش چھوڑ دےیوں ہمہ دانی کی ناداں اپنی خواہش چھوڑ دےHafeez Betab (b. 1941)
  14. حوصلے جینے کے دل کو بے بسی دیتی رہیآرزو پژمردگی کو تازگی دیتی رہیZaheer Ahmad Zaheer (b. 1941)
  15. رات بھر فرقت کے سائے دل کو دہلاتے رہےذہن میں کیا کیا خیال آتے رہے جاتے رہےZaheer Ahmad Zaheer (b. 1941)
  16. آنسوؤں کو اپنی پلکوں پر سجا کر لے گیامیں بھی اس محفل میں کچھ شمعیں جلا کر لے گیاVijendra Singh Parwaz (b. 1943)
  17. تیری ہی تصویر میں تیرا بدل ڈھونڈا گیاکتنی آسانی سے اک مشکل کا حل ڈھونڈا گیاVijendra Singh Parwaz (b. 1943)
  18. ہو گئے رخصت مرے ارمان ایسا کچھ نہیںتیرا غم دل میں نہ ہو مہمان ایسا کچھ نہیںVijendra Singh Parwaz (b. 1943)
  19. یاد آئی جب مجھے فرحتؔ سے چھوٹی تھی بہنمیرے دشمن کی بہن نے مجھ کو راکھی باندھ دیEhsan Saqib (b. 1943)
  20. دوریاں ساری سمٹ کر رہ گئیں ایسا لگاموند لی جب آنکھ تو سینے سے کوئی آ لگاQamar Iqbal (1944–1988)
  21. کیسے کہہ دوں مجھ کو تنہائی میں یاد آتا ہے کونراز کی یہ بات ہے اور راز بتلاتا ہے کونZafar Sambhali (b. 1944)
  22. کل جہاں دیوار تھی ہے آج اک در دیکھیےکیا سمائی تھی بھلا دیوانے کے سر دیکھیےJaved Akhtar (b. 1945)
  23. روبرو بت کے دعا کی بھول ہو جائے تو پھراور پھر وہ ہی دعا مقبول ہو جائے تو پھرYaqoob Tasawwur (b. 1945)
  24. جستجو کے پاؤں اب آرام سا پانے لگےاب ہمارے پاس بھی کچھ راستے آنے لگےChandrabhan Khayal (b. 1946)
  25. چلچلاتی دھوپ سر پر اور تنہا آدمیآہ یہ خاموش پتھر اور تنہا آدمیChandrabhan Khayal (b. 1946)
  26. زندگانی رنج اور غم کے سوا کچھ بھی نہیںاف کہ ہر دم سوگ و ماتم کے سوا کچھ بھی نہیںChandrabhan Khayal (b. 1946)
  27. سرد سناٹوں کی سب سرگوشیاں لے جاؤں گامیں جہاں بھی جاؤں گا دل کی زباں لے جاؤں گاChandrabhan Khayal (b. 1946)
  28. صرف اک حد نظر کو آسماں سمجھا تھا میںآسمانوں کی حقیقت کو کہاں سمجھا تھا میںChandrabhan Khayal (b. 1946)
  29. دل پہاڑوں پر چلا جائے کہ میدانوں میں ہوبھیڑ میں لوگوں کی یا خالی شبستانوں میں ہوChandrabhan Khayal (b. 1946)
  30. کھوکھلے سینوں میں بہتا ہے مسیحائی عذابخیر و شر کے مسئلے سب آج بھی ہم دوش ہیںChandrabhan Khayal (b. 1946)
  31. اس طرح سوئی ہیں آنکھیں جاگتے سپنوں کے ساتھخواہشیں لپٹی ہوں جیسے بند دروازوں کے ساتھIftikhar Naseem (1946–2011)
  32. اس کے چہرے کی چمک کے سامنے سادہ لگاآسماں پہ چاند پورا تھا مگر آدھا لگاIftikhar Naseem (1946–2011)
  33. بن گیا ہے جسم گزرے قافلوں کی گرد ساکتنا ویراں کر گیا مجھ کو مرا ہم درد ساIftikhar Naseem (1946–2011)
  34. پھول گالوں کو تو آنکھوں کو کنول کہتا رہاجنگ تھی باہر گلی میں میں غزل کہتا رہاIftikhar Naseem (1946–2011)
  35. تیری آنکھوں کی چمک بس اور اک پل ہے ابھیدیکھ لے اس چاند کو کچھ دور بادل ہے ابھیIftikhar Naseem (1946–2011)
  36. جانے والوں کے لیے تو اور کیا لے جائے گادیکھ لے دنیا جہاں تک راستہ لے جائے گاIftikhar Naseem (1946–2011)
  37. چاند پھر تاروں کی اجلی ریز گاری دے گیارات کو یہ بھیک کیسی خود بھکاری دے گیاIftikhar Naseem (1946–2011)
  38. رات کو باہر اکیلے گھومنا اچھا نہیںچھوڑ آؤ اس کو گھر تک راستا اچھا نہیںIftikhar Naseem (1946–2011)
  39. مشعل امید تھامو رہ نما جیسا بھی ہےاب تو چلنا ہی پڑے گا راستا جیسا بھی ہےIftikhar Naseem (1946–2011)
  40. نام بھی جس کا زباں پر تھا دعاؤں کی طرحوہ مجھے ملتا رہا نا آشناؤں کی طرحIftikhar Naseem (1946–2011)
  41. طاق پر جزدان میں لپٹی دعائیں رہ گئیںچل دیئے بیٹے سفر پر گھر میں مائیں رہ گئیںIftikhar Naseem (1946–2011)
  42. کوئی بادل میرے تپتے جسم پر برسا نہیںجل رہا ہوں جانے کب سے جسم کی گرمی کے ساتھIftikhar Naseem (1946–2011)
  43. جب ادھورے چاند کی پرچھائیں پانی پر پڑیروشنی اک نامکمل سی کہانی پر پڑیZafar Sahbai (b. 1946)
  44. آ گئی ساون کی رت کالی گھٹا چھانے لگیپھر کسی کی یاد میرے دل کو تڑپانے لگیJafar Malihabadi (b. 1946)
  45. ایک پل میں زندگی بھر کی اداسی دے گیاوہ جدا ہوتے ہوئے کچھ پھول باسی دے گیاMohsin Naqvi (1947–1996)
  46. تو نہیں تو زندگی میں اور کیا رہ جائے گادور تک تنہائیوں کا سلسلہ رہ جائے گاIftikhar Imam Siddiqi (b. 1947)
  47. وہ نہیں ملتا مجھے اس کا گلا اپنی جگہاس کے میرے درمیاں کا فاصلہ اپنی جگہIftikhar Imam Siddiqi (b. 1947)
  48. مشکلوں میں پڑ گئے اپنا خدا کہہ کر تجھےتو ہی کہہ دے ہم پکاریں اور کیا کہہ کر تجھےVed Prakash Malik Sarshar (1947–2004)
  49. بزم تنہائی میں عکس شعلہ پیکر تھا کوئییا ہمارے سامنے یادوں کا لشکر تھا کوئیEhteram Islam (b. 1949)
  50. سرخ موسم کی کہانی ہے پرانی ہو نہ ہوآسماں کا رنگ آگے آسمانی ہو نہ ہوEhteram Islam (b. 1949)