Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

Poetry

Hazaj Musamman Akhrab Makfuf Mahzuf

ہزج مثمن اخرب مکفوف محذوف
Poet
Meter
Clear
  1. اک پل بھی کہیں راحت و آرام نہیں ہےیہ عشق کا آغاز ہے انجام نہیں ہےGauhar Shaikh Purwi (b. 1951)
  2. بدلا ہوا دنیا کا چلن دیکھ رہا ہوںتہذیب کے ماتھے پہ شکن دیکھ رہا ہوںGauhar Shaikh Purwi (b. 1951)
  3. ہم آج بہت ان کو خفا دیکھ رہے ہیںاے شوخیٔ تقدیر یہ کیا دیکھ رہے ہیںGauhar Shaikh Purwi (b. 1951)
  4. آواز کے ہم راہ سراپا بھی تو دیکھوںاے جان سخن میں تیرا چہرہ بھی تو دیکھوںParveen Shakir (1952–1994)
  5. بچھڑا ہے جو اک بار تو ملتے نہیں دیکھااس زخم کو ہم نے کبھی سلتے نہیں دیکھاParveen Shakir (1952–1994)
  6. رستہ بھی کٹھن دھوپ میں شدت بھی بہت تھیسائے سے مگر اس کو محبت بھی بہت تھیParveen Shakir (1952–1994)
  7. مشکل ہے کہ اب شہر میں نکلے کوئی گھر سےدستار پہ بات آ گئی ہوتی ہوئی سر سےParveen Shakir (1952–1994)
  8. دروازہ جو کھولا تو نظر آئے کھڑے وہحیرت ہے مجھے آج کدھر بھول پڑے وہParveen Shakir (1952–1994)
  9. یوں دیکھنا اس کو کہ کوئی اور نہ دیکھےانعام تو اچھا تھا مگر شرط کڑی تھیParveen Shakir (1952–1994)
  10. اے انس خلیفہ ہے تو خاقان نہیں ہےتو میزباں ہے ارض پہ مہمان نہیں ہےB.M Khan Maley (b. 1952)
  11. جب خنجر قاتل سے نہ انکار ہوا چپآخر مرے ہاتھوں کا طلب گار ہوا چپRafi Sirsivi (1952–2019)
  12. وحشت بھری راتوں کو کنارہ نہیں ملتادل ڈوب چلا صبح کا تارا نہیں ملتاMah Talat Zahidi (1953–2020)
  13. خاموش بھی رہ جائے اور اظہار بھی کر دےتصویر وہ حاذق ہے جو بیمار بھی کر دےTafzeel Ahmad (b. 1954)
  14. لہروں میں بھنور نکلیں گے محور نہ ملے گاہر موج میں پانی بھی برابر نہ ملے گاTafzeel Ahmad (b. 1954)
  15. محور پہ بھی گردش مری محور سے الگ ہواس بحر میں تیروں جو سمندر سے الگ ہوTafzeel Ahmad (b. 1954)
  16. ہیرا ہے کہ شیشے کا جگر کاٹ رہا ہےبیٹے کی پڑھائی پہ کیا جس نے بہت خرچEjaz Ansari (b. 1955)
  17. اس دور کے آقاؤں کی عادت نہیں بدلیہم جیسے فقیروں کی بھی فطرت نہیں بدلیSaba Bilgrami (b. 1955)
  18. چین آتا نہیں ان سے ملاقات کئے بنبولیں نہ وہ میں رہتی نہیں بات کئے بنParveen Kaif (b. 1956)
  19. بھرنے کو جو دامن کوئی پھولوں سے چلا ہوکیا جانئے اس شخص کا کیا حال ہوا ہوVazahat Nseem (b. 1956)
  20. تشویش نہ کیجے یہ نظریات تو ہوں گےخدشات کا موسم ہے سوالات تو ہوں گےVazahat Nseem (b. 1956)
  21. دل اتنی کشاکش سے نکل جائے تو اچھایہ پھول کسی آگ میں جل جائے تو اچھاVazahat Nseem (b. 1956)
  22. ایسا بھی نہیں درد نے وحشت نہیں کی ہےاس غم کی کبھی ہم نے اشاعت نہیں کی ہےYashab Tamanna (b. 1957)
  23. بے مہر تعلق تھا جدا ہونا تھا اک دنجو کچھ بھی مرے ساتھ ہوا ہونا تھا اک دنYashab Tamanna (b. 1957)
  24. دریا جو چڑھا ہے وہ اترنے نہیں دینایہ لمحۂ موجود گزرنے نہیں دیناObaid Siddiqi (1957–2020)
  25. یہ شہر طرب دیکھ بیابان میں کیا ہےاے طائر وحشت ترے امکان میں کیا ہےObaid Siddiqi (1957–2020)
  26. سینے پہ کرے وار جو خنجر وہی اچھاجو کھل کے ستم ڈھائے ستم گر وہی اچھاCharan Singh Bashar (b. 1957)
  27. جس صبر و رضا سے ترے رستے پہ رواں ہوںباطل کے ارادوں کے لئے کوہ گراں ہوںSabeen Yunus (b. 1957)
  28. بازار جہالت میں سخن بیچ رہا ہوںیہ گیت یہ نغمات یہ فن بیچ رہا ہوںChander Wahid (b. 1958)
  29. اک قرب جو قربت کو رسائی نہیں دیتااک فاصلہ احساس جدائی نہیں دیتاNadeem Fazli (b. 1959)
  30. جب وہ مرے اثبات سے انکار کو سمجھاتب ہی تو حقیقت میں مرے پیار کو سمجھاParveen Sultana Saba (b. 1959)
  31. اک کرب مسلسل کی سزا دیں تو کسے دیںمقتل میں ہیں جینے کی دعا دیں تو کسے دیںAanis Moin (1960–1986)
  32. ہو جائے گی جب تم سے شناسائی ذرا اوربڑھ جائے گی شاید مری تنہائی ذرا اورAanis Moin (1960–1986)
  33. یہ قرض تو میرا ہے چکائے گا کوئی اوردکھ مجھ کو ہے اور نیر بہائے گا کوئی اورAanis Moin (1960–1986)
  34. حیرت سے جو یوں میری طرف دیکھ رہے ہولگتا ہے کبھی تم نے سمندر نہیں دیکھاAanis Moin (1960–1986)
  35. ممکن ہے کہ صدیوں بھی نظر آئے نہ سورجاس بار اندھیرا مرے اندر سے اٹھا ہےAanis Moin (1960–1986)
  36. پھر موسم یخ بستہ بدلنے کی خبر دےرگ رگ میں جمی برف پگھلنے کی خبر دےKahkashan Tabassum (b. 1960)
  37. اک شعلۂ حسرت ہوں مٹا کیوں نہیں دیتےمجھ کو مرے جینے کہ سزا کیوں نہیں دیتےNafas Ambalvi (b. 1961)
  38. ہم شہر محبت کو بسانے میں لگے ہیںکچھ لوگ مگر آگ لگانے میں لگے ہیںNafas Ambalvi (b. 1961)
  39. اس شہر میں خوابوں کی عمارت نہیں بنتیبہتر ہے کہ تعمیر کا نقشہ ہی بدل لوNafas Ambalvi (b. 1961)
  40. پر کیف کہیں کے بھی نظارے نہ رہیں گےدنیا میں اگر عشق کے مارے نہ رہیں گےObaidur Rahman (1961–2014)
  41. خوشبو ترے لہجے کی مرے فن میں بسی ہےاشعار ہیں میرے تری آواز کے سائےObaidur Rahman (1961–2014)
  42. بہتی ہوئی آنکھوں کی روانی میں مرے ہیںکچھ خواب مرے عین جوانی میں مرے ہیںEjaaz tawakkal (b. 1962)
  43. یہ حکمت عملی ہے کوئی کینہ نہیں ہےاس ہجر کے گھاؤ کو ابھی سینا نہیں ہےEjaaz tawakkal (b. 1962)
  44. وحشت میں نکل آیا ہوں ادراک سے آگےاب ڈھونڈ مجھے مجمع عشاق سے آگےRafi Raza (b. 1962)
  45. ہر ذرہ چمن زار کی زینت کا سبب ہےمحفل میں چمن زار کی ہر شے کا ادب ہےDeepak Danish (b. 1962)
  46. تم نے جو کیا پیش وہ گلدان بہت ہےیہ رسم و رہ خاص مری جان بہت ہےBadr Mohammadi (b. 1963)
  47. دکھ درد مرے پاس بھی جوہر کی طرح ہیںظلمت میں وہ قندیل منور کی طرح ہیںZafar Imam (b. 1963)
  48. یہ راز کوئی جاننے والا بھی نہیں ہےسورج کی وراثت میں اجالا بھی نہیں ہےHafiz Karnataki (b. 1964)
  49. عالم تری یادوں کا منظم تو ہوا ہےپھر ایک نیا سلسلہ پیہم تو ہوا ہےPandit Aks Lucknowi (b. 1964)
  50. بکھرا ہے کئی بار سمیٹا ہے کئی باریہ دل ترے اطراف کو نکلا ہے کئی بارNaeem Zarrar Ahmad (b. 1965)