سینے پہ کرے وار جو خنجر وہی اچھا
Charan Singh Bashar (b. 1957)سینے پہ کرے وار جو خنجر وہی اچھا
جو کھل کے ستم ڈھائے ستم گر وہی اچھا
شانوں پہ رہے یا کہ رہے نوک سناں پر
جو غیر کے آگے نہ جھکے سر وہی اچھا
دشمن ہے تو ہمدرد کی صورت نہ ملا کر
آئے جو نظر دور سے پتھر وہی اچھا
دریاؤں کے ہم راہ بہے دھوپ سے کھیلے
دھرتی پہ برس جائے سمندر وہی اچھا