اے انس خلیفہ ہے تو خاقان نہیں ہے
B.M Khan Maley (b. 1952)اے انس خلیفہ ہے تو خاقان نہیں ہے
تو میزباں ہے ارض پہ مہمان نہیں ہے
یہ بات بھی ہے سچ کہ غلط طرز عمل سے
دنیا میں ترا جینا اب آسان نہیں ہے
کیا فائدہ ہے دنیا کمانے کا اے ناداں
ٹل جائے اجل یہ بھی تو امکان نہیں ہے
ماحول بنا پیار و اخوت کا زمیں پر
تو اعلیٰ بشر ہے کوئی شیطان نہیں ہے
تیرا نہیں شیوہ ہے اداکاری سمجھ لے
اے خاکی نمائش کا تو سامان نہیں ہے
پڑھ لکھ کے معالےؔ تو بنا اپنا مقدر
حاکم ہے حقیقت میں تو دربان نہیں ہے