Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

Poetry

Mujtass Musamman Makhbun Mahzuf

مجتث مثمن مخبون محذوف
Poet
Meter
Clear
  1. ستارہ وار جلے پھر بجھا دئے گئے ہمپھر اس کے بعد نظر سے گرا دئے گئے ہمIftikhar Arif (b. 1943)
  2. سمجھ رہے ہیں مگر بولنے کا یارا نہیںجو ہم سے مل کے بچھڑ جائے وہ ہمارا نہیںIftikhar Arif (b. 1943)
  3. فضا میں وحشت سنگ و سناں کے ہوتے ہوئےقلم ہے رقص میں آشوب جاں کے ہوتے ہوئےIftikhar Arif (b. 1943)
  4. وفا کی خیر مناتا ہوں بے وفائی میں بھیمیں اس کی قید میں ہوں قید سے رہائی میں بھیIftikhar Arif (b. 1943)
  5. بلند ہاتھوں میں زنجیر ڈال دیتے ہیںعجیب رسم چلی ہے دعا نہ مانگے کوئیIftikhar Arif (b. 1943)
  6. یہ وقت کس کی رعونت پہ خاک ڈال گیایہ کون بول رہا تھا خدا کے لہجے میںIftikhar Arif (b. 1943)
  7. نتیجہ سن کے کئی لوگ بد حواس ہوئےخدا کا شکر ہے ہم امتحاں میں پاس ہوئےKaif Ahmed Siddiqui (1943–1986)
  8. وہ تیری یاد کے لمحے ترے خیال کے دنعلاج درد کے زخموں کے اندمال کے دنRafia Shabnam Abidi (b. 1943)
  9. مشاہدہ نہ کوئی تجربہ نہ خواب کوئیتمام شعر و سخن حرف اجتناب کوئیYaqoob Rahi (b. 1943)
  10. ستا رہی ہے بہت مچھلیوں کی باس مجھےبلا رہا ہے سمندر پھر اپنے پاس مجھےEhtisham Akhtar (b. 1944)
  11. کبھی زمیں پہ کبھی نیلے آسمان میں ہوںہوا کی طرح میں ہر پل نئے مکان میں ہوںEhtisham Akhtar (b. 1944)
  12. کبھی نشیب میں تھا اور کبھی فراز میں تھایہ آبشار محبت دلوں کے راز میں تھاEhtisham Akhtar (b. 1944)
  13. گو چاہتا تھا بہت پر یہ مجھ سے ہو نہ سکامیں ارض دل میں محبت کا بیج بو نہ سکاEhtisham Akhtar (b. 1944)
  14. ہزاروں سال سے میں جس کے انتظار میں تھاوہ عکس خواب تو میرے ہی اختیار میں تھاEhtisham Akhtar (b. 1944)
  15. مرے عزیز ہی مجھ کو سمجھ نہ پائے کبھیمیں اپنا حال کسی اجنبی سے کیا کہتاEhtisham Akhtar (b. 1944)
  16. بچھڑ گیا ہے کہاں کون کچھ پتہ ہی نہیںسفر میں جیسے کوئی اپنے ساتھ تھا ہی نہیںQamar Iqbal (1944–1988)
  17. دماغ ڈوبتے مہتاب سا لگے ہے مجھےکروں جو یاد تو سب خواب سا لگے ہے مجھےQamar Iqbal (1944–1988)
  18. یہ دل کشی تری آنکھوں میں کس غزال کی ہےاتار دی ہے ہر اک پیڑ نے قبا اپنیQamar Iqbal (1944–1988)
  19. یہ شہر دل جو کوئی شہر آرزو بھی نہیںبھٹک رہے ہیں مگر تیری جستجو بھی نہیںQamar Iqbal (1944–1988)
  20. کھلا ہے در پہ ترا انتظار جاتا رہاخلوص تو ہے مگر اعتبار جاتا رہاJaved Akhtar (b. 1945)
  21. میں کب سے کتنا ہوں تنہا تجھے پتا بھی نہیںترا تو کوئی خدا ہے مرا خدا بھی نہیںJaved Akhtar (b. 1945)
  22. پھر ایک داغ چراغ سفر بناتے ہوئےنکل پڑے ہیں نئی رہگزر بناتے ہوئےJaleel 'Aali' (b. 1945)
  23. جواز کیا ہے کہ اس شہر کی تباہی نہ ہوجہاں کسی نے بھی رسم وفا نباہی نہ ہوJaleel 'Aali' (b. 1945)
  24. سبیل سجدۂ نا مختتم بناتے ہوئےخدا تک آئے ہیں کیا کیا صنم بناتے ہوئےJaleel 'Aali' (b. 1945)
  25. مجھے خوشی ہے مری اس سے رسم و راہ نہیںوہ شخص دل سے کسی کا بھی خیر خواہ نہیںJaleel 'Aali' (b. 1945)
  26. دیا سا دل کے خرابے میں جل رہا ہے میاںدیے کے گرد کوئی عکس چل رہا ہے میاںNaseer Turabi (1945–2021)
  27. رچے بسے ہوئے لمحوں سے جب حساب ہواگئے دنوں کی رتوں کا زیاں ثواب ہواNaseer Turabi (1945–2021)
  28. صبا کا نرم سا جھونکا بھی تازیانہ ہوایہ وار مجھ پہ ہوا بھی تو غائبانہ ہواNaseer Turabi (1945–2021)
  29. وہ ہم سفر تھا مگر اس سے ہم نوائی نہ تھیکہ دھوپ چھاؤں کا عالم رہا جدائی نہ تھیNaseer Turabi (1945–2021)
  30. مسافروں کے یہ وہم و گماں میں تھا ہی نہیںکہ راہبر تو کوئی کارواں میں تھا ہی نہیںYaqoob Tasawwur (b. 1945)
  31. کئی دنوں سے اسے مجھ سے کوئی کام نہیںیہی سبب ہے کہ مجھ سے دعا سلام نہیںHabeeb Kaifi (b. 1945)
  32. حصار تنگ زمیں تنگ آسمان بھی تنگہمارے سر پہ ہوا گھر کا سائبان بھی تنگM. K. Asar (b. 1945)
  33. جلا وطن ہوں مرا گھر پکارتا ہے مجھےاداس نام کھلا در پکارتا ہے مجھےIftikhar Naseem (1946–2011)
  34. یہ کون مجھ کو ادھورا بنا کے چھوڑ گیاپلٹ کے میرا مصور کبھی نہیں آیاIftikhar Naseem (1946–2011)
  35. امیر شہر اس اک بات سے خفا ہے بہتکہ شہر بھر میں سگ‌ درد چیختا ہے بہتZafar Sahbai (b. 1946)
  36. رکھا ہے بزم میں اس نے چراغ کر کے مجھےابھی تو سننا ہے افسانے رات بھر کے مجھےZafar Sahbai (b. 1946)
  37. وہ بیکلی ہے کوئی راستہ سجھائی نہ دےوہ شور ہے کہ خود اپنی صدا سنائی نہ دےBadr Jameel (b. 1946)
  38. اجڑ اجڑ کے سنورتی ہے تیرے ہجر کی شامنہ پوچھ کیسے گزرتی ہے تیرے ہجر کی شامMohsin Naqvi (1947–1996)
  39. لبوں پہ حرف رجز ہے زرہ اتار کے بھیمیں جشن فتح مناتا ہوں جنگ ہار کے بھیMohsin Naqvi (1947–1996)
  40. نیا ہے شہر نئے آسرے تلاش کروںتو کھو گیا ہے کہاں اب تجھے تلاش کروںMohsin Naqvi (1947–1996)
  41. ہوائے ہجر میں جو کچھ تھا اب کے خاک ہواکہ پیرہن تو گیا تھا بدن بھی چاک ہواMohsin Naqvi (1947–1996)
  42. خزاں کے دوش پہ ہے فصل گل کا رخت ابھیکہ برگ و بار سے خالی ہے ہر درخت ابھیJafar Baluch (b. 1947)
  43. طریق کہنہ پہ اب نظم گلستاں نہ رہےمری بہار کو اندیشۂ خزاں نہ رہےJafar Baluch (b. 1947)
  44. وہ شخص میری رسائی سے ماورا بھی نہ تھابشر بھی خیر نہ ہوگا مگر خدا بھی نہ تھاJafar Baluch (b. 1947)
  45. ہر ایک حال میں چلنے سے جس کو کام رہاوہ شخص قاعد یاران تیزگام رہاJafar Baluch (b. 1947)
  46. بجز متاع دل لخت لخت کچھ بھی نہیںمری نگاہ میں تدبیر و بخت کچھ بھی نہیںRaeesuddin Raees (b. 1948)
  47. تمام شہر میں ہے عام کاروبار ہوسکہ چہرے چہرے پہ چسپاں ہے اشتہار ہوسRaeesuddin Raees (b. 1948)
  48. سفر یہ میرا عجب امتحان چاہتا ہےبلا کے حبس میں بھی بادبان چاہتا ہےRaeesuddin Raees (b. 1948)
  49. نظر میں خود کو بسا دو تو کوئی بات بنےوفا کے پھول کھلا دو تو کوئی بات بنےZafar Adil Quraishi (b. 1948)
  50. ستم کے بعد بھی باقی کرم کی آس تو ہےوفا شعار نہیں وہ وفا شناس تو ہےDanish Farahi (1949–2023)