Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

Poetry

Ramal Musamman Mahzuf

رمل مثمن محذوف
Poet
Meter
Clear
  1. جب کسی لائق نہیں ہم جب کسی قابل نہیںموت بہتر ایسے جینے سے تو کچھ حاصل نہیںصفدر مرزا پوری
  2. سب سے بہتر ہے کہ مجھ پر مہرباں کوئی نہ ہوہم نشیں کوئی نہ ہو اور رازداں کوئی نہ ہوزین العابدین خاں عارف
  3. مرغ زیرک عقل کا ہے عشق کا صیاد شوخعقل ہے بسیار شیریں عشق کا فرہاد شوخعلیم اللہ
  4. یار کے درسن کے خاطر جان اور تن بھول جامکھ منور دیکھ اس کا رنگ گلشن بھول جاعلیم اللہ
  5. پارسا تو پارسائی پر نہ کر اتنا غرورمیں اگر بندہ ہوں عاصی پر مرا مولیٰ غفورقاسم علی خان آفریدی
  6. جب کسی نے آن کر دل سے مرے پرخاش کیبات تب عاشق گری کی میں جہاں میں فاش کیقاسم علی خان آفریدی
  7. جس طرح کوچے میں تیرے پھرتے ہیں ہم بر طرفاے ستم گاری ہماری طرز ہیں کم بر طرفقاسم علی خان آفریدی
  8. چھانتا ہے خاک کیا تو گھر بنانے کے لیےفکر رہنے کی نہ کر آیا ہے جانے کے لیےخواجہ محمد وزیر
  9. میرے نالوں سے تہہ و بالا ہوئی اکثر زمیںزیر پا آیا فلک اور بارہا سر پر زمیںخواجہ محمد وزیر
  10. جی بھرا آتا ہے خالی مے کا پیالہ دے گیادیکھیو کیا آج ہم کو شوخ بالا دے گیامرزا جواں بخت جہاں دار
  11. چپکے چپکے کون یہ دل پر کرم فرمائے ہےدرد سے تسکین ملتی ہے سکوں تڑپائے ہےBadr Shamsi
  12. یوں بچھڑ جاؤں گا تم سے میں نے یہ سوچا نہ تھاقربتوں میں فاصلوں کا کوئی اندازہ نہ تھاBadr Shamsi
  13. کوشش پیہم کو سعیٔ رائیگاں کہتے رہوہم چلے اب تم ہماری داستاں کہتے رہواختر انصاری اکبرآبادی
  14. غم نہیں مجھ کو جو وقت امتحاں مارا گیاخوش ہوں تیرے ہاتھ سے اے جان جاں مارا گیاامداد امام اثر
  15. جوش وحشت میں نظر پہنچی نہ اپنے دل کے پاساٹھے آخر تک بگولے آہ اس محمل کے پاسبیخود موہانی
  16. بے خودی میں ہے نہ وہ پی کر سنبھل جانے میں ہےلطف پائے یار پر جو لغزشیں کھانے میں ہےCharkh Chinioti
  17. ایک مرد با صفا تھا ڈاکٹر ذاکر حسیننیک دل فرماں روا تھا ڈاکٹر ذاکر حسینCharkh Chinioti
  18. چل رہا ہوں پیش و پس منظر سے اکتایا ہواایک سے دن رات کے چکر سے اکتایا ہواEjaz Gul
  19. جب مرے ہونٹوں پہ میری تشنگی رہ جائے گیتیری آنکھوں میں بھی تھوڑی سی نمی رہ جائے گیTahir Faraz
  20. تو مرے عکس تصور سے جدا لگتا نہیںفاصلے جو درمیاں ہے فاصلہ لگتا نہیںBaharunnisa Bahar
  21. جی رہے ہیں اس جہاں میں ایک لاشے کی طرحلوگ ہم کو دیکھتے ہیں اب تماشے کی طرحBaharunnisa Bahar
  22. لگ رہا ہے آج میرے دل میں ایسا شور ہےہر طرف بادل ہیں کالے اور برپا شور ہےBaharunnisa Bahar
  23. کوئی تازہ ہو کہ ہو کوئی پرانی چاہئےوقت کو آگے بڑھانا ہے کہانی چاہئےEhtisham ul Haq Siddiqui
  24. انتظار حشر کر سکتے نہیں ناکام عشقآج ہی ہو جائے ہونا ہو جو کل انجام عشقمنشی نوبت رائے نظر لکھنوی
  25. کاروبار عشق کی کثرت کبھی ایسی نہ تھیدل نہ تھا تو تنگئ فرصت کبھی ایسی نہ تھیمنشی نوبت رائے نظر لکھنوی
  26. ہاتھ رکھتے ہی تھا حال قلب مضطر آئینہدست نازک ہے حسینوں کا مقرر آئینہمنشی نوبت رائے نظر لکھنوی
  27. ناصحا آیا نصیحت ہے سنانے کے لیےیا کہ آیا ہے یہاں تیرے ستانے کے لیےسردار گینڈا سنگھ مشرقی
  28. جاسوس دوستعلی منظور حیدرآبادی
  29. طور بن کر جل گیا یا شوق موسیٰ ہو گیاہائے وہ دل جو ترے جلوہ کا شیدا ہو گیامنیر بھوپالی
  30. آنسوؤں سے خون کے اجزا بدلتے جائیں گےدل کے سب ارمان آنکھوں سے نکلتے جائیں گےناطق لکھنوی
  31. جمع ہیں سارے مسافر نا خدائے دل کے پاسکشتیٔ ہستی نظر آتی ہے اب ساحل کے پاسپنڈت ہری چند اختر
  32. زندگی بھر دہر کی نیرنگیاں دیکھا کئےگردش ایام و دور آسماں دیکھا کئےپنڈت ہری چند اختر
  33. سیر دنیا سے غرض تھی محو دنیا کر دیامیں نے کیا چاہا مرے اللہ نے کیا کر دیاپنڈت ہری چند اختر
  34. میکدے میں بیٹھ کر ایمان کی پروا نہ کریا اسے بھی ایک دو چلو پلا دیوانہ کرپنڈت ہری چند اختر
  35. پھر بہار آئی مرے صیاد کو پروا نہیںاڑ کے میں پہنچوں چمن میں کیا کروں پر وا نہیںسعادت یار خان رنگین
  36. چاہ کر ہم اس پری رو کو جو دیوانے ہوئےدوست دشمن ہو گئے اور اپنے بیگانے ہوئےسعادت یار خان رنگین
  37. غیر کی خاطر سے تم یاروں کو دھمکانے لگےآ کے میرے روبرو تلوار چمکانے لگےسعادت یار خان رنگین
  38. میری ایذا میں خوشی جب آپ کی پاتے ہیں لوگتو مجھے کس کس طرح سے آ کے دھمکاتے ہیں لوگسعادت یار خان رنگین
  39. ہمدمو کیا مجھ کو تم ان سے ملا سکتے نہیںمیں تو جا سکتا ہوں واں گر یاں وہ آ سکتے نہیںسعادت یار خان رنگین
  40. عشق سے کچھ کام نے کچھ کوئے جاناں سے غرضگل سے مطلب ہے نہ کچھ خار بیاباں سے غرضواجد علی شاہ
  41. شکوہ اپنے طالعوں کی نارسائی کا کروںیا گلہ اے شوخ تیری بے وفائی کا کروںبیاں احسن اللہ خان
  42. لے کے دل اس شوخ نے اک داغ سینے پر دیاجو لیا اس کا عوض اس سے مجھے بہتر دیابیاں احسن اللہ خان
  43. حصول آزادی کی دقتیںاحمق پھپھوندوی
  44. حال مرگ بے کسی سن کر اثر کوئی نہ ہوسچ تو یہ ہے آپ سا بھی بے خبر کوئی نہ ہوحسن بریلوی
  45. انس اپنے میں کہیں پایا نہ بیگانے میں تھاکیا نشہ ہے سارا عالم ایک پیمانے میں تھاآغا شاعر قزلباش
  46. کیا خبر تھی راز دل اپنا عیاں ہو جائے گاکیا خبر تھی آہ کا شعلہ زباں ہو جائے گاآغا شاعر قزلباش
  47. لاکھ لاکھ احسان جس نے درد پیدا کر دیاجس نے اس دل کو ہتھیلی کا پھپھولا کر دیاآغا شاعر قزلباش
  48. آ گئی سر پر قضا لو سارا ساماں رہ گیااے فلک کیا کیا ہمارے دل میں ارماں رہ گیابھارتیندو ہریش چندر
  49. نیند آتی ہی نہیں دھڑکے کی بس آواز سےتنگ آیا ہوں میں اس پرسوز دل کے ساز سےبھارتیندو ہریش چندر
  50. لفظ کو الہام معنی کو شرر سمجھا تھا میںدرحقیقت عیب تھا جس کو ہنر سمجھا تھا میںLiaqat Jafri