جی رہے ہیں اس جہاں میں ایک لاشے کی طرح

Baharunnisa Bahar

جی رہے ہیں اس جہاں میں ایک لاشے کی طرح

لوگ ہم کو دیکھتے ہیں اب تماشے کی طرح

یوں محبت کے تقاضے ہم نبھاتے ہی رہے

آرزؤں کو اٹھایا ہے جنازے کی طرح

دشمنوں سے بڑھ کے اپنوں نے کئے اتنے ستم

خوف طاری ہو گیا کانپے ہیں سائے کی طرح

اپنی منزل سے بچھڑ کے ہم نے اب یہ طے کیا

بھول جائیں گے تجھے بھی تیرے وعدے کی طرح

زندگی کے گلستاں میں رو پڑی آ کر بہارؔ

آنسوؤں کو پھر لگایا اس نے غازے کی طرح