Poetry
Jameel Musaddas Salim
جمیل مسدس سالم- اسے منا کر غرور اس کا بڑھا نہ دیناوہ سامنے آئے بھی تو اس کو صدا نہ دیناQateel Shifai (1919–2001)
- چمن میں رنگ بہار اترا تو میں نے دیکھانظر سے دل کا غبار اترا تو میں نے دیکھاMunir Niazi (1928–2006)
- شگفت گل کی صدا میں رنگ چمن میں آؤکوئی بھی رت ہو بہار کے پیرہن میں آؤAhmad Faraz (1931–2008)
- نہ سہہ سکا جب مسافتوں کے عذاب سارےتو کر گئے کوچ میری آنکھوں سے خواب سارےAhmad Faraz (1931–2008)
- ظفرؔ فسانوں کہ داستانوں میں رہ گئے ہیںہم اپنے گزرے ہوئے زمانوں میں رہ گئے ہیںZafar Iqbal (b. 1932)
- کچھ اس نے سوچا تو تھا مگر کام کر دیا تھاجو میرے خوابوں کو اتنے رنگوں سے بھر دیا تھاZafar Iqbal (b. 1932)
- کسی نئی طرح کی روانی میں جا رہا تھاچراغ تھا کوئی اور پانی میں جا رہا تھاZafar Iqbal (b. 1932)
- دکھائی دیتے ہیں دھند میں جیسے سائے کوئیمگر بلانے سے وقت لوٹے نہ آئے کوئیGulzar (b. 1934)
- طریق گریہ اب اس سے بہتر نہیں ملے گاکہ ایک آنسو بھی کوئی باہر نہیں ملے گاZafar Gorakhpuri (1935–2017)
- یقین کو سینچنا ہے خوابوں کو پالنا ہےبچا ہے تھوڑا سا جو اثاثہ سنبھالنا ہےZafar Gorakhpuri (1935–2017)
- نیا شگوفہ اشارۂ یار پر کھلا ہےگلاب اب کے چمن کی دیوار پر کھلا ہےSaba Naqvi (b. 1940)
- وہ ڈھل رہا ہے تو یہ بھی رنگت بدل رہی ہےزمین سورج کی انگلیوں سے پھسل رہی ہےJaved Akhtar (b. 1945)
- جدا جدا سب کے خواب تعبیر ایک جیسیہمیں ازل سے ملی ہے تقدیر ایک جیسیJaleel 'Aali' (b. 1945)
- کسے خبر ابتدا کی انجام کون جانےگمان باطل خیال سب خام کون جانےJaleel 'Aali' (b. 1945)
- مسافتیں کب گمان میں تھیں سفر سے آگےنکل گئے اپنی دھن میں اس کے نگر سے آگےJaleel 'Aali' (b. 1945)
- اگرچہ میں اک چٹان سا آدمی رہا ہوںمگر ترے بعد حوصلہ ہے کہ جی رہا ہوںMohsin Naqvi (1947–1996)
- بچھڑ کے مجھ سے یہ مشغلہ اختیار کرناہوا سے ڈرنا بجھے چراغوں سے پیار کرناMohsin Naqvi (1947–1996)
- بنام طاقت کوئی اشارہ نہیں چلے گااداس نسلوں پہ اب اجارہ نہیں چلے گاMohsin Naqvi (1947–1996)
- جنم جنم کی تکان ہوتی نہ بال و پر میںجو چند لمحے گزار لیتا تری نظر میںNadeem Fazli (b. 1959)
- عجیب جنگ و جدال ہر پل ہے میرے اندرکہ نور و ظلمت کا ایک مقتل ہے میرے اندرNadeem Fazli (b. 1959)
- ملن کی ساعت کو اس طرح سے امر کیا ہےتمہاری یادوں کے ساتھ تنہا سفر کیا ہےAanis Moin (1960–1986)
- بدن کی اندھی گلی تو جائے امان ٹھہریمیں اپنے اندر کی روشنی سے ڈرا ہوا ہوںAanis Moin (1960–1986)
- گئے زمانے کی چاپ جن کو سمجھ رہے ہووہ آنے والے اداس لمحوں کی سسکیاں ہیںAanis Moin (1960–1986)
- نہ جانے باہر بھی کتنے آسیب منتظر ہوںابھی میں اندر کے آدمی سے ڈرا ہوا ہوںAanis Moin (1960–1986)
- جو عام سا اک سوال پوچھا تو کیا کہیں گےکسی نے ہم سے بھی حال پوچھا تو کیا کہیں گےKabeer Athar (b. 1962)
- وہ خون انساں سے ہاتھ جن کے سنے ہوئے ہیںپیامبر امن و آشتی کے بنے ہوئے ہیںsaabir jauharii (b. 1965)
- کہا تھا تم سے نہ پیار کرنا وہی کیا نانہ لفظ بننا نہ شعر کہنا وہی کیا ناDanish Aziz (b. 1970)
- شباب موسم ہرے چمن میں اتارنا ہےکمال جتنا بھی ہے سخن میں اتارنا ہےTahir Adeem (b. 1973)
- میں وقت کی آب جو سے آگے نکل گیا ہوںسو دہر کی ہا و ہو سے آگے نکل گیا ہوںJabbar Wasif (b. 1975)
- نئی نئی صورتیں بدن پر اجالتا ہوںلہو سے کیسے عجیب منظر نکالتا ہوںDaniyal Tareer (1980–2015)
- فقیر موجی خراب حالوں کا کیا بنے گایہ عشق کرتی اداس نسلوں کا کیا بنے گاJahanzeb Sahir (b. 1983)
- وہ چاند رت کے حسین لمحوں کی شاعری ہےکہ اس کی باتیں ہزار سالوں کی شاعری ہےJahanzeb Sahir (b. 1983)
- تمام رشتوں کو بے کدورت بنا دیا ہےہمیں محبت نے خوب صورت بنا دیا ہےYawar Azeem (b. 1984)
- یہ بات اب کے اسے بتانا نہیں پڑے گیجو وہ ملا تو میں خرچ کر دوں گا ایک پل میںZaeem Rasheed (b. 1984)
- بڑے تحمل سے رفتہ رفتہ نکالنا ہےبچا ہے جو تجھ میں میرا حصہ نکالنا ہےUmair Najmi (b. 1986)
- تم اس خرابے میں چار چھ دن ٹہل گئی ہوسو عین ممکن ہے دل کی حالت بدل گئی ہوUmair Najmi (b. 1986)
- اسی کے قدموں سے ایک چہرہ نکالنا ہےگرے شجر سے ہوا کا شجرہ نکالنا ہےOsama Zakir (b. 1988)
- تمہارے چہرے پہ دھیان ایسے ٹکا ہوا ہےتمام سمتوں کو ایک جانب رکھا ہوا ہےNaeem Sarmad (b. 1992)
- کئی دنوں تک نظر میں رہنے پہ ہاں کرے گیوہ پہلی کوشش پہ دل کشادہ کہاں کرے گیNadir Areez (b. 1993)
- کبھی مقدر جو یہ عنایت کرے تو کیا ہوبچھڑ کے مجھ سے وہ میری چاہت کرے تو کیا ہوRafia Zainab (b. 1995)
- کچھ اس طرح دل سے عشق اس کا نکالنا ہےبغیر گلک کو توڑے سکہ نکالنا ہےCharagh Sharma (b. 1998)
- تمہاری دنیا کے باہر اندر بھٹک رہا ہوںمیں بعد ترک جہاں یہیں پر بھٹک رہا ہوںPallav Mishra (b. 1998)
- یہ طے ہوا تھا کہ خوب روئیں گے جب ملیں گےاب اس کے شانے پہ سر ہے تو ہنستے جا رہے ہیںPallav Mishra (b. 1998)
- اداس رہنا بھی ایک کلا ہے اداس رہیےکسی کسی کو یے فن ملا ہے اداس رہیےBalmohan panday (b. 1998)
- اداسیوں کو گلے لگائے اداس لڑکےبھٹک رہے ہیں فریب کھائے اداس لڑکےVikas Sahaj (b. 1998)
- میں کب سے اپنی تلاش میں ہوں ملا نہیں ہوںسوال یہ ہے کہ میں کہیں ہوں بھی یا نہیں ہوںPirzada Qasim
- کسے خبر ہے کہ کس ادا پر چلا گیا ہےیہ دل کہ حیرت کی انتہا پر چلا گیا ہےBadr Muneer
- کلام اپنا تبھی تو اکثر سے مختلف ہےجو سوچتے ہیں وہ پیش منظر سے مختلف ہےBadr Muneer
- سمجھ میں آتا نہیں یہ کیسی نمو ہے مجھ میںوہ میری مٹی میں کچھ ملا کر چلا گیا ہےBadr Muneer
- تمہارے دل میں جو غم بسا ہے تو میں کہاں ہوںیہ میں نہیں کوئی دوسرا ہے تو میں کہاں ہوںBadr Wasti