اداس رہنا بھی ایک کلا ہے اداس رہیے

Balmohan panday (b. 1998)

اداس رہنا بھی ایک کلا ہے اداس رہیے

کسی کسی کو یے فن ملا ہے اداس رہیے

کہا تھا ہم نے نہیں سنے گا خوشی کی منت

نہیں سنے گا خدا خدا ہے اداس رہیے

ہمارے ہوتے بھی مسئلوں کی تلاش کیوں ہے

ہمارا ہونا ہی مسئلہ ہے اداس رہیے

لکھا ہے اس نے مجھے بھلا کر خوشی سے رہنا

وہ شخص کہنا یہ چاہتا ہے اداس رہیے

کھلائے رکھئے ہر ایک رت میں گل اداسی

فراق کیا ہے وصال کیا ہے اداس رہیے