Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

Poetry

Bahr-e Hindi Mutaqarib Musamman Muza'af

بحرِ ہندی/ متقارب مثمن مضاعف
Poet
Meter
Clear
  1. سچے دل سے وعدہ کیا ہو ایسا بھی تو ہو سکتا ہےاس کا کیا ہے بھول گیا ہو ایسا بھی تو ہو سکتا ہےJafar Raza (1939–2022)
  2. تم سے راہ و رسم بڑھا کر دیوانے کہلائیں کیوںجن گلیوں میں پتھر برسیں ان گلیوں میں جائیں کیوںKafeel Aazar Amrohvi (b. 1940)
  3. بے معنی لا حاصل ردی شعروں کا ہے جال ادھرجو چیزیں بیکار ہیں پیارے ان چیزوں کو ڈال ادھرSaba Naqvi (b. 1940)
  4. آنکھیں موندے سب کچھ بھولے کب سے یوں ہی بیٹھے ہیںپلکوں پہ کچھ خواب سجائے جاگے جاگے سوئے ہیںHafeez Betab (b. 1941)
  5. شرمیلے ہیں دولہے راجا یہ معلوم نہ وہ معلومکرتے ہیں دولہن سے پردہ یہ معلوم نہ وہ معلومPagal Adilabadi (1941–2007)
  6. نوچ لیے ہر شاخ سے پتے بوٹا بوٹا لوٹ لیادست خزاں نے چوری چوری باغ تمنا لوٹ لیاHafeez Shahid (1942–2014)
  7. حسن کی ریتیں عشق کی رسمیں چھوٹے بچے کیا جانیںشوخ ادائیں مبہم باتیں چھوٹے بچے کیا جانیںEjaz Ahmad Ejaz (b. 1942)
  8. جس کی خاطر عمر گنوائی اک دنیا کو بھولی میںجی کہتا تھا اس سے کہہ دوں لیکن کیسے کہتی میںRafia Shabnam Abidi (b. 1943)
  9. اب کے برس پھاگن میں کسی سے ایسی کھیلی ہولی سکھیپریت کے پکے رنگ سے جس نے رنگ دی من کی چولی سکھیZafar Sambhali (b. 1944)
  10. سینے میں ارمان کی گنگا آنکھوں میں جمنا کا ہے جللیکن دل کے تاج محل میں کوئی نہیں ممتاز محلBadiuzzaman Sahar (b. 1944)
  11. جسم دمکتا، زلف گھنیری، رنگیں لب، آنکھیں جادوسنگ مرمر، اودا بادل، سرخ شفق، حیراں آہوJaved Akhtar (b. 1945)
  12. دکھ کے جنگل میں پھرتے ہیں کب سے مارے مارے لوگجو ہوتا ہے سہہ لیتے ہیں کیسے ہیں بے چارے لوگJaved Akhtar (b. 1945)
  13. کن لفظوں میں اتنی کڑوی اتنی کسیلی بات لکھوںشعر کی میں تہذیب بنا ہوں یا اپنے حالات لکھوںJaved Akhtar (b. 1945)
  14. مجھ کو یقیں ہے سچ کہتی تھیں جو بھی امی کہتی تھیںجب میرے بچپن کے دن تھے چاند میں پریاں رہتی تھیںJaved Akhtar (b. 1945)
  15. تھک کر جب بھی بیٹھ گیا ہوں میں پیپل کی چھاؤں میںگوتم آیا گوتم آیا شور مچا ہے گاؤں میںSaba Ikram (b. 1945)
  16. ایک ہے ایسی لڑکی جس سے تم نے ہنس کر بات نہ کیکبھی نہ دیکھا اس کی آنکھوں میں چمکے کیسے موتیFahmida Riaz (1946–2018)
  17. اے دل کافر عجز سے منکر آج ترا سر خم کیوں ہےتیری ہٹیلی شریانوں میں یہ بے بس ماتم کیوں ہےFahmida Riaz (1946–2018)
  18. تنہا بیٹھا ہوں کمرے میں ماضی کی تصویر لیےاب تو انجانے قدموں کی آہٹ سے جی ڈرتا ہےChandrabhan Khayal (b. 1946)
  19. سبزہ سے سب دشت بھرے ہیں تال بھرے ہیں پانی سےمیرے اندر خالی پن ہے کس کی بے ایمانی سےZafar Sahbai (b. 1946)
  20. جب سے اس نے شہر کو چھوڑا ہر رستہ سنسان ہوااپنا کیا ہے سارے شہر کا اک جیسا نقصان ہواMohsin Naqvi (1947–1996)
  21. آج کسی کی یاد میں ہم جی بھر کر روئے دھویا گھرآج ہمارا گھر لگتا ہے کیسا اجلا اجلا گھرJafar Baluch (b. 1947)
  22. اک اک کر کے ہو گئے رخصت اب کوئی ارمان نہیںدل میں گہرا سناٹا ہے اب کوئی مہمان نہیںJafar Abbas (1947–2022)
  23. سر پر سات آکاش زمیں پر سات سمندر بکھرے ہیںآنکھیں چھوٹی پڑ جاتی ہیں اتنے منظر بکھرے ہیںRahat Indori (1950–2020)
  24. کالج کے سب بچے چپ ہیں کاغذ کی اک ناؤ لیےچاروں طرف دریا کی صورت پھیلی ہوئی بیکاری ہےRahat Indori (1950–2020)
  25. عاجز تھا بے عجز نبھائی رسم جدائی میں نے بھیاس نے مجھ سے ہاتھ چھڑایا جان چھڑائی میں نے بھیLiyaqat Ali Aasim (1951–2019)
  26. یادوں کی قندیل جلانا کتنا اچھا لگتا ہےخوابوں کو پلکوں پہ سجانا کتنا اچھا لگتا ہےTabish Mehdi (b. 1951)
  27. جھیل کا درپن روز لجا کر بیل نہارا کرتی ہےپھر چپکے سے لپٹ پیڑ سے زلف سنوارا کرتی ہےKailash Sengar (b. 1951)
  28. گونگی چیخیں بانجھ بھوک اور اس بے بس سناٹے میںہم نے اپنی غزلیں کھوجیں چولھے چوکے آٹے میںKailash Sengar (b. 1951)
  29. سندر کومل سپنوں کی بارات گزر گئی جاناںدھوپ آنکھوں تک آ پہنچی ہے رات گزر گئی جاناںParveen Shakir (1952–1994)
  30. ہاتھوں میں کشکول سوالی دھوپ نگر کے باسیسہہ لیتے ہیں سب کی گالی دھوپ نگر کے باسیTahir Hanfi (b. 1955)
  31. اندھی راہوں کی الجھن میں بیچاری گھبرائی راتپہلے لہو میں پھر آنسو میں پھر کرنوں میں نہائی راتPaigham Aafaqi (1956–2016)
  32. میرے اندر جیسے کوئی ٹھنڈا صحرا جلتا ہےآہٹ آہٹ یوں لگتا ہے مجھ میں کوئی چلتا ہےMadhurima Singh (b. 1956)
  33. یورپ جس وحشت سے اب بھی سہما سہما رہتا ہےخطرہ ہے وہ وحشت میرے ملک میں آگ لگائے گیGauhar Raza (b. 1956)
  34. منظر روز بدل دیتا ہوں اپنی نرم خیالی سےشام شفق میں ڈھل جاتی ہے رنگ حنا کی لالی سےObaid Siddiqi (1957–2020)
  35. حسن کی اک چنگاری نے کیا خوب لگائی عشق کی آگرخ پر زلف کا جھونکا آیا اور لہرائی عشق کی آگParveen Sultana Saba (b. 1959)
  36. موسم خوشبو رنگ دھنک کے منظر سارے اس کے تھےرات کی کالی چھایا میری چاند ستارے اس کے تھےKahkashan Tabassum (b. 1960)
  37. جب سے نادانوں نے خود کو فانی کہنا چھوڑ دیاہم نے اپنی حیرت کو حیرانی کہنا چھوڑ دیاNafas Ambalvi (b. 1961)
  38. آنگن آنگن خون کے چھینٹے چہرہ چہرہ بے چہرہکس کس گھر کا ذکر کروں میں کس کس کے صدمات لکھوںObaidur Rahman (1961–2014)
  39. گوریوں نے جشن منایا میرے آنگن بارش کابیٹھے بیٹھے آ گئی نیند اصرار تھا یہ کسی خواہش کاBadr-e-Alam Khalish (b. 1962)
  40. ساحل پر دریا کی لہریں سجدا کرتی رہتی ہیںلوٹ کے پھر آنے جانے کا وعدا کرتی رہتی ہیںZafar Imam (b. 1963)
  41. میں ہی دستک دینے والا میں ہی دستک سننے والااپنے گھر کی بربادی پر میں ہی سر کو دھننے والاZafar Imam (b. 1963)
  42. دیکھو اپنی آنکھ‌ مچولی ایک حقیقت ہو گئی ناتم سے مجھ کو مجھ سے تم کو آج محبت ہو گئی ناHafiz Karnataki (b. 1964)
  43. دھند میں ڈوبی ساری فضا تھی اس کے بال بھی گیلے تھےجس کی آنکھیں جھیلوں جیسی جس کے ہونٹ رسیلے تھےFaheem Shanas Kazmi (b. 1965)
  44. سیدھے سادھے لوگ تھے پہلے گھر بھی سادہ ہوتا تھاکمرے کم ہوتے تھے اور دالان کشادہ ہوتا تھاEhtisham Hasan (b. 1969)
  45. کیسا ہوگا دیس پیا کا کیسا پیا کا گاؤں رےکیسی ہوگی دھوپ وہاں کی کیسی وہاں کی چھاؤں رےGhaus Siwani (b. 1969)
  46. میرے جیسے اس بستی میں اور بھی پاگل رہتے ہیںسب نے آنکھیں گروی رکھ کر آدھے خواب خریدے ہیںDanish Aziz (b. 1970)
  47. میلا تن تو دھویا جائے میلے من کو دھوئے کونہنستا ہے جو سب کے دکھ میں اس کے دکھ میں روئے کونGanesh Gaikwad Aaghaz (b. 1970)
  48. ٹھیک ہوا جو بک گئے سینک مٹھی بھر دیناروں میںویسے بھی تو زنگ لگا تھا پشتینی ہتھیاروں میںAalok Shrivastav (b. 1971)
  49. دھوپ ہوئی تو آنچل بن کر کونے کونے چھائی اماںسارے گھر کا شور شرابہ سونا پن تنہائی اماںAalok Shrivastav (b. 1971)
  50. گھر کی بنیادیں دیواریں بام و در تھے بابو جیسب کو باندھ کے رکھنے والا خاص ہنر تھے بابو جیAalok Shrivastav (b. 1971)