سینے میں ارمان کی گنگا آنکھوں میں جمنا کا ہے جل
Badiuzzaman Sahar (b. 1944)سینے میں ارمان کی گنگا آنکھوں میں جمنا کا ہے جل
لیکن دل کے تاج محل میں کوئی نہیں ممتاز محل
کس کو بتلائیں کہ کیا ہے جذب دروں احساس وفا
کس کے غم میں نغمۂ دل ہے کس کی ہے تصویر غزل
آہیں آنسو گریہ و حسرت سوز دروں ہنگامۂ وحشت
ان شعلوں میں جو نہ تپا ہو کیا جانے وہ درد بغل
میخانے میں جام بدل دے چاہے مئے گلفام بدل دے
کم از کم اے پیر مغاں تو رسم رواداری نہ بدل
کیا سمجھے وہ نشۂ مے کو کیا جانے زنار قدح کو
تو ہی درد آشام کو ساقی بتلا دے تحدید عمل
رخ کی دھوپ آئینۂ تاباں مار گزیدہ کاکل پیچاں
دل کش روپ اور چاہ زنخداں سب ہیں سحرؔ سامان اجل