Poetry
Hazaj Musamman Mahzuf
ہزج مثمن محذوف- ابھی آنکھیں کھلی ہیں اور کیا کیا دیکھنے کومجھے پاگل کیا اس نے تماشا دیکھنے کوZafar Iqbal (b. 1932)
- تقاضا ہو چکی ہے اور تمنا ہو رہا ہےکہ سیدھا چاہتا ہوں اور الٹا ہو رہا ہےZafar Iqbal (b. 1932)
- سمٹنے کی ہوس کیا تھی بکھرنا کس لیے ہےوہ جینا کس کی خاطر تھا یہ مرنا کس لیے ہےZafar Iqbal (b. 1932)
- یہاں سب سے الگ سب سے جدا ہونا تھا مجھ کومگر کیا ہو گیا ہوں اور کیا ہونا تھا مجھ کوZafar Iqbal (b. 1932)
- سفر پیچھے کی جانب ہے قدم آگے ہے میرامیں بوڑھا ہوتا جاتا ہوں جواں ہونے کی خاطرZafar Iqbal (b. 1932)
- مری آنکھوں کو آنکھوں کا کنارہ کون دے گاسمندر کو سمندر میں سہارا کون دے گاIftikhar Qaisar (b. 1937)
- سمندر اس قدر شوریدہ سر کیوں لگ رہا ہےکنارے پر بھی ہم کو اتنا ڈر کیوں لگ رہا ہےIftikhar Arif (b. 1943)
- گلی کوچوں میں ہنگامہ بپا کرنا پڑے گاجو دل میں ہے اب اس کا تذکرہ کرنا پڑے گاIftikhar Arif (b. 1943)
- ہم اپنے رفتگاں کو یاد رکھنا چاہتے ہیںدلوں کو درد سے آباد رکھنا چاہتے ہیںIftikhar Arif (b. 1943)
- زمانہ ہو گیا خود سے مجھے لڑتے جھگڑتےمیں اپنے آپ سے اب صلح کرنا چاہتا ہوںIftikhar Arif (b. 1943)
- ستاروں سے بھرا یہ آسماں کیسا لگے گاہمارے بعد تم کو یہ جہاں کیسا لگے گاIftikhar Arif (b. 1943)
- بسنتی رت ہے سب پھولوں کو تو محفوظ رکھنامیرے اللہ کھلی سرسوں کو تو محفوظ رکھناRafia Shabnam Abidi (b. 1943)
- اسے دل سے بھلا دینا ضروری ہو گیا ہےیہ جھگڑا ہی مٹا دینا ضروری ہو گیا ہےJaleel 'Aali' (b. 1945)
- اک ایسی ان کہی تحریر کرنے جا رہا ہوںہنر کو اور بھی گمبھیر کرنے جا رہا ہوںJaleel 'Aali' (b. 1945)
- ذرا سی بات پر صید غبار یاس ہوناہمیں برباد کر دے گا بہت حساس ہوناJaleel 'Aali' (b. 1945)
- مرے چاروں طرف ایک آہنی دیوار کیوں ہےاگر سچا ہوں میں سچ کا مقدر ہار کیوں ہےYaqoob Tasawwur (b. 1945)
- مجھے لگتے ہیں پیارے تتلیاں جگنو پرندےیہ زندہ استعارے تتلیاں جگنو پرندےZafar Khan Niyazi (b. 1946)
- کٹھن تنہائیوں سے کون کھیلا میں اکیلابھرا اب بھی مرے گاؤں کا میلہ میں اکیلاMohsin Naqvi (1947–1996)
- چمن اتنا خزاں آثار پہلے کب ہوا تھابلا کا قحط برگ و بار پہلے کب ہوا تھاTahseen Firaqi (b. 1950)
- شجر ہوں دھوپ کی زد پر کسی کا سائباں ہوںکسی بھی وقت مٹ سکتا ہے جو ایسا نشاں ہوںYasmeen Hameed (b. 1951)
- عطائے ابر سے انکار کرنا چاہیئے تھامیں صحرا تھی مجھے اقرار کرنا چاہیئے تھاYasmeen Hameed (b. 1951)
- جو دیکھے تھے وہ سارے خواب رخصت ہو گئے ہیںہمارے سب ادب آداب رخصت ہو گئے ہیںRaees Ansari (b. 1951)
- وہ مجبوری نہیں تھی یہ اداکاری نہیں ہےمگر دونوں طرف پہلی سی سرشاری نہیں ہےParveen Shakir (1952–1994)
- سخن کو بے حسی کی قید سے باہر نکالوںتمہاری دید کا کوئی نیا منظر نکالوںYaqoob Yawar (b. 1952)
- یہ دنیا نفرتوں کے آخری اسٹیج پہ ہےعلاج اس کا محبت کے سوا کچھ بھی نہیں ہےCharan Singh Bashar (b. 1957)
- جہاں سانسیں نہیں چلتیں وہاں کیا چل رہا ہےبہشت خاک میں اے رفتگاں کیا چل رہا ہےKabeer Athar (b. 1962)
- بجھا ڈالے ہوا نے شہر کے سارے دیے پراسے افسوس رتی بھر نہیں اپنے کئے پرChandra Shekhar Varma (b. 1967)
- تمہارے لمس کی خوشبو نے صندل کر دیا ہےکہ میں پاگل تھی تم نے اور پاگل کر دیا ہےJahan Ara Tabassum (b. 1970)
- مجھے وہ چھوڑ کر جب سے گیا ہے انتہا ہےرگ و پے میں فضائے کربلا ہے انتہا ہےTahir Adeem (b. 1973)
- امیدیں باندھ رکھی ہیں ترے لطف و کرم سےسیہ اعمال ہوں تو گوشوارہ کون دیکھےIftikhar Haidar (b. 1975)
- اجالا ہی اجالا روشنی ہی روشنی ہےاندھیرے میں جو تیری آنکھ مجھ کو دیکھتی ہےDaniyal Tareer (1980–2015)
- بدن پر ٹانک کر تارے اڑایا جا رہا ہےمجھے آخر پرندہ کیوں بنایا جا رہا ہےDaniyal Tareer (1980–2015)
- جرس اور ساربانوں تک پہنچنا چاہتا ہےیہ دل اگلے زمانوں تک پہنچنا چاہتا ہےDaniyal Tareer (1980–2015)
- کھنڈر یہ پھر بسانے کا ارادہ ہی نہیں تھابدن میں لوٹ آنے کا ارادہ ہی نہیں تھاDaniyal Tareer (1980–2015)
- صراحی مضمحل ہے مے کا پیالہ تھک چکا ہےدر ساقی پہ ہر اک آنے والا تھک چکا ہےFaiz Khalilabadi (b. 1980)
- رکا سا تھا کوئی منظر مگر ٹھہرا نہیں تھالرزتی یاد کا آنسو تھا اور بہتا نہیں تھاYasir Iqbal (b. 1983)
- مجھے پہلے تو لگتا تھا کہ ذاتی مسئلہ ہےمیں پھر سمجھا محبت کائناتی مسئلہ ہےUmair Najmi (b. 1986)
- یہ کیسے سانحے اب پیش آنے لگ گئے ہیںتیرے آغوش میں ہم چھٹ پٹانے لگ گئے ہیںVikram Sharma (b. 1994)
- وہ ہنس کے دیکھتی ہوتی تو اس سے بات کرتےکوئی امید بھی ہوتی تو اس سے بات کرتےCharagh Sharma (b. 1998)
- کچھ ایسے دو جہاں سے رابطہ رکھا گیا ہےکہ ان خوابیدہ آنکھوں کو کھلا رکھا گیا ہےPallav Mishra (b. 1998)
- میں اس کی قید سے آزاد بھی ہوتا نہیں تھامگر اس قید سے ناشاد بھی ہوتا نہیں تھاVihan Gupta Garg (b. 1999)
- محبت کے جزیروں میں دراڑیں آ گئی ہیںزمین دل کی راہوں میں دراڑیں آ گئی ہیںYasir Guman (b. 2001)
- ابھی حیرت زیادہ اور اجالا کم رہے گامری وحشت پہ صحرا تنگ ہوتا جا رہا ہےSaleem Kausar
- سراسر نفع تھا لیکن خسارہ جا رہا ہےتو کیا جیتی ہوئی بازی کو ہارا جا رہا ہےSaleem Kausar
- ملاقاتوں کا ایسا سلسلہ رکھا ہے تم نےبدن کیا روح میں بھی رت جگا رکھا ہے تم نےSaleem Kausar
- عیاں ہم پر نہ ہونے کی خوشی ہونے لگی ہےدیے میں اک نئی سی روشنی ہونے لگی ہےPirzada Qasim
- تری آنکھوں سے میں خود پر عیاں ہونے لگا تھامجھے بھی اپنے ہونے کا گماں ہونے لگا تھاBadr Muneer
- بچھڑ کر اس کا دل لگ بھی گیا تو کیا لگے گاوو تھک جائے گا اور میرے گلے سے آ لگے گاTahzeeb Hafi
- کوئی سمجھاؤ دریا کی روانی کاٹتی ہےکہ میرے سانس کو تشنہ دہانی کاٹتی ہےLiaqat Jafri
- مقید ہو نہ جانا ذات کے گنبد میں یاروکسی روزن کسی دروازہ کو وا چھوڑ دیناEjaz Obaid