بجھا ڈالے ہوا نے شہر کے سارے دیے پر

Chandra Shekhar Varma (b. 1967)

بجھا ڈالے ہوا نے شہر کے سارے دیے پر

اسے افسوس رتی بھر نہیں اپنے کئے پر

یہ مت پوچھو کہ کتنی مرتبہ ہم نے نکالا

تمہارے خط نہیں آنے کا غصہ ڈاکئے پر

وہ جب تک اڑ رہی تھی ہو نہیں پایا یہ ممکن

ہے چڑیا اب قفس میں چین سے گن لیجئے پر

سنی ہے جب سے ہم نے بھیڑیا آیا کہانی

یقیں انسان پر کم ہے زیادہ بھیڑیے پر

نکالی جائے گی اب کھال اس کی دیکھنا تم

ملا ہے جو تمہارا بال میرے تولیے پر