Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

Poetry

Hazaj Musamman Akhrab Salim

ہزج مثمن اخرب سالم
Poet
Meter
Clear
  1. مزدور کا قصہ کیا اتنا ہی فسانہ ہےلفظوں میں فقط اس کا ہمدرد زمانہ ہےLutfullah Khan Nazmi (1907–1985)
  2. کب ٹھہرے گا درد اے دل کب رات بسر ہوگیسنتے تھے وہ آئیں گے سنتے تھے سحر ہوگیFaiz Ahmad Faiz (1911–1984)
  3. ہم سادہ ہی ایسے تھے کی یوں ہی پذیرائیجس بار خزاں آئی سمجھے کہ بہار آئیFaiz Ahmad Faiz (1911–1984)
  4. یہ تیرگیٔ شب ہی کچھ صبح طراز آتیخود وعدۂ فردا کی چھاتی بھی دھڑک جاتیMajaz Lakhnawi (1911–1955)
  5. ساقی مئے وحدت کا وہ جام پلا مجھ کومٹ جائے خودی دل سے مل جائے خدا مجھ کوZabih Allahabadi (1918–1987)
  6. سنسار کی ہر شے کا اتنا ہی فسانہ ہےاک دھند سے آنا ہے اک دھند میں جانا ہےSahir Ludhianvi (1921–1980)
  7. کیا جانیں تری امت کس حال کو پہنچے گیبڑھتی چلی جاتی ہے تعداد اماموں کیSahir Ludhianvi (1921–1980)
  8. اکیس برس گزرے آزادئ کامل کوتب جا کے کہیں ہم کو غالبؔ کا خیال آیاSahir Ludhianvi (1921–1980)
  9. شاید ابھی باقی ہے کچھ آگ محبت کیماضی کی چتاؤں سے اٹھتا ہے دھواں احساںؔEhsan Darbhangavi (1922–1998)
  10. چہرے سے نمایاں ہے ایک ایک ادا غم کیانساں جسے کہتے ہیں تصویر ہے ماتم کیChandra Parkash Jauhar Bijnauri (1923–1995)
  11. گھر لوٹ کے روئیں گے ماں باپ اکیلے میںمٹی کے کھلونے بھی سستے نہ تھے میلے میںQaisarul Jafri (1926–2005)
  12. اپنے دل مضطر کو بیتاب ہی رہنے دوچلتے رہو منزل کو نایاب ہی رہنے دوZafar Hameedi (b. 1926)
  13. کچھ دے اسے رخصت کر کیوں آنکھ جھکا لی ہےہاں در پہ ترے مولا! انشاؔ بھی سوالی ہےIbn-e-Insha (1927–1978)
  14. کھوئے ہوئے صحرا تک اے باد صبا جاناوہ خاک جنوں میری آنکھوں سے لگا جاناVaris Kirmani (1927–2012)
  15. یہ میری تمنا ہے پیاسوں کے میں کام آؤںیا رب مری مٹی کو پیمانہ بنا دیناRaaz Allahabadi (1929–1996)
  16. تسلیم ان آنکھوں کا اعجاز مسیحائیلیکن یہ بتا آخر کس کس نے شفا پائیBalraj Hairat (1930–1995)
  17. تاریخ نویسی کی یہ طرز پرانی ہےشاہوں کا فسانہ ہے پریوں کی کہانی ہےVaqar Siddiqui (b. 1932)
  18. جو خط ہے شکستہ ہے جو عکس ہے ٹوٹا ہےیا حسن ترا جھوٹا یا آئنہ جھوٹا ہےHafeez Banarasi (1933–2008)
  19. کچھ سوچ کے پروانہ محفل میں جلا ہوگاشاید اسی مرنے میں جینے کا مزا ہوگاHafeez Banarasi (1933–2008)
  20. اک حسن تصور ہے جو زیست کا ساتھی ہےوہ کوئی بھی منزل ہو ہم لوگ نہیں تنہاHafeez Banarasi (1933–2008)
  21. جب دوستی ہوتی ہے تو دوستی ہوتی ہےاور دوستی میں کوئی احسان نہیں ہوتاGulzar (b. 1934)
  22. یہ کالی گھٹا اٹھ کے مے خانوں کے سر آئیگردش یہ زمانے کی پیمانوں کے سر آئیDawood Khan Raaz (b. 1934)
  23. دنیا کے مسائل سے ہر وقت گھرا ہونامشکل تو بہت ہوگا دنیا کا خدا ہوناDarshan Dayal Parwaz (b. 1935)
  24. ان آنکھوں کی مستی کے مستانے ہزاروں ہیںان آنکھوں سے وابستہ افسانے ہزاروں ہیںShahryar (1936–2012)
  25. زخموں کو رفو کر لیں دل شاد کریں پھر سےخوابوں کی کوئی دنیا آباد کریں پھر سےShahryar (1936–2012)
  26. زخموں کے دہن بھر دے خنجر کے نشاں لے جابے سمت صداؤں کی رفعت کا گماں لے جاAajiz Hengan Ghati (1936–2008)
  27. دنیا جسے کہتے ہیں جادو کا کھلونا ہےمل جائے تو مٹی ہے کھو جائے تو سونا ہےNida Fazli (1938–2016)
  28. دیکھے تو تمدن کا بننا کوئی اردو میںبیگانہ مزاجوں کی ہے دوستی اردو میںJafar Raza (1939–2022)
  29. پھر لوٹ کے آیا ہوں تنہائی کے جنگل میںاک شہر تصور ہے احساس کے ہر پل میںChandrabhan Khayal (b. 1946)
  30. برسات کی رت آئی گھنگھور گھٹا چھائیآکاش کا من لہکا دھرتی کو ہنسی آئیJafar Malihabadi (b. 1946)
  31. ہر شخص کو حیرت کی تصویر بنا دے گااب کیا کسی پیکر کو آئینہ جلا دے گاGhayur Jafari (1946–2001)
  32. بیتے ہوئے لمحوں کو سوچا تو بہت رویاجب میں تری بستی سے گزرا تو بہت رویاRaees Ansari (b. 1951)
  33. کیوں شور مچاتے ہو بے کار میں پہلے سےجب جھوٹ ہی چھپتا ہے اخبار میں پہلے سےMadho Kaushik (b. 1954)
  34. اک غم کی کہانی ہے اوراق شکستہ پراور دل کی زبانی ہے اوراق شکستہ پرTahir Hanfi (b. 1955)
  35. احساس پہ بوجھل کچھ صدمات کا قصہ ہےغم صرف تخیل کے لمحات کا قصہ ہےChander Wahid (b. 1958)
  36. درکار تحفظ ہے پہ سانس بھی لینا ہےدیوار بناؤ تو دیوار میں در رکھناAanis Moin (1960–1986)
  37. اپنوں کے کرم سے گر تو دور رہا ہوتااحسان کے شعلوں سے دامن نہ جلا ہوتاNaeem Badauni (b. 1969)
  38. بکھرے جو خلاؤں میں یہ چاند ستارے ہیںکچھ خواب تمہارے ہیں کچھ خواب ہمارے ہیںKaleem Rahber (b. 1976)
  39. میں اس کی محبت سے اک دن بھی مکر جاتاکچھ اور نہیں ہوتا اس دل سے اتر جاتاTahir Azeem (b. 1978)
  40. جب شام اترتی ہے کیا دل پہ گزرتی ہےساحل نے بہت پوچھا خاموش رہا پانیAhmad Mushtaq
  41. اس زلف سے دل ہو کر آزاد بہت رویایہ سلسلۂ الفت کر یاد بہت رویاحسرت عظیم آبادی
  42. رکھتا ہوں طلائی رنگ اور اشک بھی موتی ہےمنعم کے بھی گھر آخر دولت یہی ہوتی ہےعشق اورنگ آبادی
  43. زاہد نہیں مسجد سے کم حرمت مے خانہمستوں کی جماعت میں محراب ہے پیمانہعشق اورنگ آبادی
  44. فاسق جو اگر عاشق دیوانہ ہوا تو کیادنیا کے مطالب کو فرزانہ ہوا تو کیاقاسم علی خان آفریدی
  45. سمجھایا بہت دل کو سمجھانے کو کیا کہیےآتے ہی چلے جانا کیا آنا ہے کیا جاناامداد امام اثر
  46. اے کشمکش الفت جی سخت پریشاں ہےمرنے کی بھی حسرت ہے جینے کا کا بھی ارماں ہےعلی منظور حیدرآبادی
  47. صدقے ترے ہوتے ہیں سورج بھی ستارے بھیہم کس سے کہیں دل ہے سینے میں ہمارے بھیناطق لکھنوی
  48. رکھنا خم گیسو میں یا دل کو رہا کرناکچھ کہہ تو سہی ظالم آخر تجھے کیا کرنانسیم بھرتپوری
  49. دستار فقیرانہ اک تاج سے افزوں ہےراہ طرح خم خانہ معراج سے افزوں ہےواجد علی شاہ
  50. شعلے سے چٹکتے ہیں ہر سانس میں خوشبو کےآئی ہے صبا شاید وہ پھول سا تن چھو کےZafar Ghauri