Poetry
Muzari' Musamman Akhrab Makfuf Mahzuf
مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف- سورج کو کیا پتہ ہے کدھر دھوپ چاہئےآنگن بڑا ہے اپنے بھی گھر دھوپ چاہئےGhayas Mateen (b. 1939)
- لہجے کو پھول لفظ کو جگنو اگر کریںوقت رواں کے ساتھ معانی سفر کریںGhayas Mateen (b. 1939)
- نشتر سی دل میں چبھتی ہوئی بات لے چلیںآئے ہیں تو خلوص کی سوغات لے چلیںJafar Raza (1939–2022)
- ہاتھوں میں تھا اک ہاتھ ابھی کل کی بات ہےجنت تھی کائنات ابھی کل کی بات ہےEhtisham Bachhrayuni (b. 1939)
- ہر گام حادثے ہیں مقدر بنے ہوئےرہزن دکھائی دیتے ہیں رہبر بنے ہوئےEhtisham Bachhrayuni (b. 1939)
- جب روٹھ جانا آپ کا اچھا نہیں لگاکیوں مان جانا آپ کا اچھا نہیں لگاK K Nanda Ashk (b. 1939)
- سب نے ملائے ہاتھ یہاں تیرگی کے ساتھکتنا بڑا مذاق ہوا روشنی کے ساتھWaseem Barelvi (b. 1940)
- ہر شخص دوڑتا ہے یہاں بھیڑ کی طرفپھر یہ بھی چاہتا ہے اسے راستا ملےWaseem Barelvi (b. 1940)
- تنہائی کی گلی میں ہواؤں کا شور تھاآنکھوں میں سو رہا تھا اندھیرا تھکا ہواKafeel Aazar Amrohvi (b. 1940)
- پائی ہمیشہ ریت بھنور کاٹنے کے بعدتشنہ لبی کا لمبا سفر کاٹنے کے بعدzafar iqbal zafar (b. 1940)
- دریا گزر گئے ہیں سمندر گزر گئےپیاسا رہا میں کتنے ہی منظر گزر گئےzafar iqbal zafar (b. 1940)
- پھیلی ہوئی ہے چاندنی احساس میں مرےیہ کون میری ذات کے اندر اتر گیاzafar iqbal zafar (b. 1940)
- بے نام ساعتوں کا سفر ختم ہو چلالو امتحان فکر و نظر ختم ہو چلاSaba Naqvi (b. 1940)
- بیٹھا تھا تن کو ڈھانک کے جو گرم شال سےمشکل میں پڑ گیا وہ ستاروں کی چال سےJafar Sahni (1941–2018)
- دل میں خیال عشق تھا مہمان کی طرحارماں سجا تھا میرؔ کے دیوان کی طرحJafar Sahni (1941–2018)
- دیوار و در کا نام تھا کوئی مکاں نہ تھامیں جس زمین پر تھا وہاں آسماں نہ تھاBadnam Nazar (1941–2023)
- یوں تو ہمارے شہر میں قانون بھی نہیںقانون کا سرے سے مگر خون بھی نہیںBadnam Nazar (1941–2023)
- جب دل میں تیری یاد نہ آنکھوں میں نیند تھیایسی بھی ایک رات مجھے کاٹنی پڑیLutf-ur-rahman (b. 1941)
- جب سے بسا ہے دل میں تری دل کشی کا رنگیک رنگ ہو گیا ہے مری زندگی کا رنگZafar Mujeebi (b. 1941)
- راہ سفر میں آج یہ منظر بھی آئے گاگلشن کے ساتھ جلتا ہوا گھر بھی آئے گاZafar Mujeebi (b. 1941)
- پلکوں پہ کوئی خواب سجایا نہیں گیاوہ شخص ساری عمر بھلایا نہیں گیاHafeez Betab (b. 1941)
- سوکھی زمیں کو یاد کے بادل بھگو گئےپلکوں کو آج بیتے ہوئے پل بھگو گئےZaheer Ahmad Zaheer (b. 1941)
- ہوتے رہے ہیں رد و بدل اس زمین پرکھنڈر بھی بن گئے ہیں محل اس زمین پرV. C. Rai Naya (b. 1941)
- گھپلوں میں ایک ایسا بھی گھپلا دکھائی دےگنجوں کے ہاتھ میں مجھے کنگھا دکھائی دےPagal Adilabadi (1941–2007)
- میں بھی ذرا خموش تھا تم بھی اداس تھےاک دوسرے کے دونوں ہی کچھ آس پاس تھےHafeez Aatish (b. 1942)
- ہم جب تعصبات کی رو میں نکل گئےکتنے نئے مکان محلے کے جل گئےHafeez Aatish (b. 1942)
- سورج چھپا تو رات کے پر پھیلتے گئےپھر یوں ہوا کہ تیز ہواؤں کے دوش سےHafeez Aatish (b. 1942)
- اب کیا کہیں جو موسم گلشن کا حال ہےپھولوں سے رابطہ نہ صبا کا خیال ہےHafeez Shahid (1942–2014)
- پہلے تو شہر بھر میں اندھیرا کیا گیاپھر ہم سے روشنی کا تقاضا کیا گیاHafeez Shahid (1942–2014)
- تبدیلیوں کی راہ پہ چلنے تو دے مجھےخود کو بدل رہا ہوں بدلنے تو دے مجھےHafeez Shahid (1942–2014)
- تسلیم مجھ کو میں ترے پاسنگ تو نہیںلیکن تجھے نصیب مرا رنگ تو نہیںHafeez Shahid (1942–2014)
- دل کا ہر ایک داغ چراغاں سے کم نہیںمیری خزاں بھی فصل بہاراں سے کم نہیںHafeez Shahid (1942–2014)
- کب کا گزر چکا ہے وہ موسم شباب کااب ذکر ہے فضول وفا کی کتاب کاHafeez Shahid (1942–2014)
- ہر سمت زندگی کا تماشا بھی خوب ہےدنیا بھی خوب رونق دنیا بھی خوب ہےHafeez Shahid (1942–2014)
- تپتی زمیں پہ پاؤں نہ دھر اب بھی لوٹ جاکیوں ہو رہا ہے خاک بہ سر اب بھی لوٹ جاEjaz Rahi (1942–2006)
- غیروں سے داد جور و جفا لی گئی تو کیاگھر کو جلا کے خاک اڑا دی گئی تو کیاIftikhar Arif (b. 1943)
- یہ اب کھلا کہ کوئی بھی منظر مرا نہ تھامیں جس میں رہ رہا تھا وہی گھر مرا نہ تھاIftikhar Arif (b. 1943)
- اک سانپ مجھ کو چوم کے تریاق دے گیالیکن وہ اپنے ساتھ مرا زہر لے گیاKaif Ahmed Siddiqui (1943–1986)
- سو بار یوں گرجنے کو بادل گرج گیالیکن زمین خشک کو کچھ بھی نہ تج گیاKaif Ahmed Siddiqui (1943–1986)
- ہم آج کچھ حسین سرابوں میں کھو گئےآنکھیں کھلیں تو جاگتے خوابوں میں کھو گئےKaif Ahmed Siddiqui (1943–1986)
- وہ خود ہی اپنی آگ میں جل کر فنا ہواجس سائے کی تلاش میں یہ آفتاب ہےKaif Ahmed Siddiqui (1943–1986)
- جاگے ضمیر ذہن کھلے تازگی ملےچھوٹے گہن کہ مجھ کو مری روشنی ملےYaqoob Rahi (b. 1943)
- آخر اداس اداس طبیعت بھی کیا کرےاب میرا دل کسی سے محبت بھی کیا کرےVijendra Singh Parwaz (b. 1943)
- کس کس کی یاد دل کو ستاتی ہے کیا کہیںتنہائی کیا کیا بزم سجاتی ہے کیا کہیںVijendra Singh Parwaz (b. 1943)
- گو اس کی شکل اب ہے کہن سال کی طرحبھولا نہیں میں گاؤں کی چوپال کی طرحEhtisham Akhtar (b. 1944)
- جینا ہے سب کے ساتھ کہ انسان میں بھی ہوںچہرے بدل بدل کے پریشان میں بھی ہوںQamar Iqbal (1944–1988)
- جانے شب فراق میں کیا یاد آ گیادل یوں تڑپ اٹھا کہ خدا یاد آ گیاZafar Sambhali (b. 1944)
- راہ وفا میں گرتے سنبھلتے رہے میاںتھکنے کے باوجود بھی چلتے رہے میاںMadhosh Bilgrami (b. 1944)
- دل میں مہک رہے ہیں کسی آرزو کے پھولپلکوں پہ کھلنے والے ہیں شاید لہو کے پھولJaved Akhtar (b. 1945)
- میں خود بھی سوچتا ہوں یہ کیا میرا حال ہےجس کا جواب چاہئے وہ کیا سوال ہےJaved Akhtar (b. 1945)