سورج چھپا تو رات کے پر پھیلتے گئے

Hafeez Aatish (b. 1942)

سورج چھپا تو رات کے پر پھیلتے گئے

پھر یوں ہوا کہ تیز ہواؤں کے دوش سے

آندھی اتر کے گیلے درختوں پہ چھا گئی

کچھ شاخیں ٹوٹ کر جو درختوں سے آ پڑیں

اک ساتھ فاختائیں کئی چیخ کر گریں

کچھ گھونسلوں کو تیز ہوائیں نگل گئیں

دن بھر نکل رہا ہے مگر اونگھتا ہوا

قاتل سیہ رخوں کا لہو سونگھتا ہوا