Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

Poetry

Ramal Musamman Makhbun Mahzuf Maqtu'

رمل مثمن مخبون محذوف مقطوع
Poet
Meter
Clear
  1. تو نے کیوں ہم سے توقع نہ مسافر رکھیہم نے تو جاں بھی ترے واسطے حاضر رکھیZafar Ajmi (b. 1966)
  2. تیری تصویر کا جب دام لگایا جائےنام اس پر سے مصور کا ہٹایا جائےChandra Shekhar Varma (b. 1967)
  3. کچھ تعلق بھی نہیں رسم جہاں سے آگےاس سے رشتہ بھی رہا وہم و گماں سے آگےKabir Ajmal (1967–2020)
  4. ظلم کی راہ میں دیوار ہوا کرتے تھےہم کبھی عزم کے کہسار ہوا کرتے تھےFaizan Arif (b. 1967)
  5. تجھ سے رشتہ نہ کوئی خاص شناسائی ہےپھر بھی اک عمر سے دل تیرا تمنائی ہےLatif Shah Shahid (b. 1968)
  6. ان میں پوشیدہ ہیں حکمت کے خزانے کیا کیاکہہ گئے بات پتے کی ہیں سیانے کیا کیاTabassum Azmi (b. 1968)
  7. صبح دم آتی ہے اے ہند ترے آنچل سےحمد کی نعت کی پوجا کی بھجن کی خوشبوTabassum Azmi (b. 1968)
  8. پہلے اطلس میں جو ملبوس کیے جاتے ہیںپھر وہ ایوانوں میں محبوس کیے جاتے ہیںFahmida Mosarrat Ahmad (b. 1968)
  9. دل کے قرطاس پہ اک لفظ محبت لکھناجو کبھی عشق میں کی تھی وہ ریاضت لکھناFahmida Mosarrat Ahmad (b. 1968)
  10. دے گئے زخم مرے چاہنے والے مجھ کوآج تنہا ہوں بہت کوئی سنبھالے مجھ کوFahmida Mosarrat Ahmad (b. 1968)
  11. مل کے اک بار اسے یاد نہیں ہونے کےدل کے اجڑے نگر آباد نہیں ہونے کےFahmida Mosarrat Ahmad (b. 1968)
  12. ہو سکے تو مجھے اک شام عنایت کرنابرپا اس دل پہ مری جان قیامت کرناFahmida Mosarrat Ahmad (b. 1968)
  13. میرے لفظوں سے چلی بات مرے لفظوں کیطے ہوئی مجھ سے ملاقات مرے لفظوں کیYasmeen Sahar (b. 1968)
  14. مرحبا دیدۂ مے نوش میں آنے والےاب ترے رند نہیں ہوش میں آ نے والےEhtisham Hasan (b. 1969)
  15. مشورے پر نہ کہیں دھوپ کے چلنے لگ جائیںآدمی موم بنیں اور پگھلنے لگ جائیںEhtisham Hasan (b. 1969)
  16. اس کو چھونے کو کئی ہاتھ نکل کر آئےچاند سے کس نے کہا تھا کہ وہ چھت پر آئےKaleem Noori Firozabadi (b. 1969)
  17. خواہش دید کے آنکھوں میں اجالے لے کرڈھونڈھتا ہوں میں تجھے پاؤں میں چھالے لے کرKaleem Noori Firozabadi (b. 1969)
  18. کیا جئے گا کوئی ہم خاک نشینوں کی طرحایک اک پل یہاں گزرا ہے مہینوں کی طرحKaleem Noori Firozabadi (b. 1969)
  19. خواہش وصل تو بیکار نہیں کر سکتاوہ مری دید سے انکار نہیں کر سکتاJahan Ara Tabassum (b. 1970)
  20. اونچا اڑنے کا بھی ارمان ابھی باقی ہےپر تو کاٹے گئے پر جان ابھی باقی ہےGanesh Gaikwad Aaghaz (b. 1970)
  21. جب بھی تقدیر کا ہلکا سا اشارہ ہوگاآسماں پر کہیں میرا بھی ستارہ ہوگاAalok Shrivastav (b. 1971)
  22. جھلملاتے ہوئے دن رات ہمارے لے کرکون آیا ہے ہتھیلی پہ ستارے لے کرAalok Shrivastav (b. 1971)
  23. اس کو نذرانۂ جاں پیش کیا ہے میں نےیوں ثبوت اپنی وفاؤں کا دیا ہے میں نےQamar Anjum (b. 1971)
  24. جذبۂ عشق کا اظہار نہ ہونے پائےحسن رسوا سر بازار نہ ہونے پائےQamar Anjum (b. 1971)
  25. ایک تو عشق کی تقصیر کئے جاتا ہوںاس پہ میں پیروی‌‌ میرؔ کئے جاتا ہوںNaeem Gilani (b. 1972)
  26. حد سے بڑھتی ہوئی تعزیر میں دیکھا جائےخواب کو خواب کی تعبیر میں دیکھا جائےNaeem Gilani (b. 1972)
  27. دل کا اور حال مضافات کا کب اچھا ہےپر تجھے دیکھ کے لگتا ہے کہ سب اچھا ہےIdris Babar (b. 1973)
  28. ربط اسیروں کو ابھی اس گل تر سے کم ہےایک رخنہ سا ہے دیوار میں در سے کم ہےIdris Babar (b. 1973)
  29. کرتے پھرتے ہیں غزالاں ترا چرچا صاحبہم بھی نکلے ہیں تجھے دیکھنے صحرا صاحبIdris Babar (b. 1973)
  30. ورنہ کیا آب و ہوا چیز ہے کیسا موسمتیرے آنے سے ہوا شہر میں اچھا موسمIdris Babar (b. 1973)
  31. ٹوٹ سکتا ہے چھلک سکتا ہے چھن سکتا ہےاتنا سوچے تو کوئی جام اچھالے کیسےIdris Babar (b. 1973)
  32. آگ کے ساتھ ہی پانی بھی بہم رکھنا تھادل میں تھا عشق تو آنکھوں کو بھی نم رکھنا تھاIftikhar Raghib (b. 1973)
  33. پیکر مہر و وفا روح غزل یعنی تومل گیا عشق کو اک حسن محل یعنی توIftikhar Raghib (b. 1973)
  34. فیض سمجھے تھے جسے تھا وہ زیاں حیرت ہےیہ محبت ہی مرے دل کو گراں حیرت ہےDakhlan Bhopali (b. 1973)
  35. دل کی صورت ترے سینے میں دھڑکتا ہوں میںہاں بظاہر ترے ہاتھوں کا کھلونا ہوں میںQais Rampuri (b. 1974)
  36. ایسوں ویسوں کے قصیدے نہیں لکھے جاتےشعر لکھ لیتا ہوں سہرے نہیں لکھے جاتےIftikhar Haidar (b. 1975)
  37. جو نباتات و جمادات پہ شک کرتے ہیںاے خدا تیرے کمالات پہ شک کرتے ہیںJabbar Wasif (b. 1975)
  38. صبح کے بارہ بجے رات کا مطلب سمجھےکوئی اے کاش مری بات کا مطلب سمجھےJabbar Wasif (b. 1975)
  39. جب بھی ماضی کے نظارے کو نظر جائے گیشام اشکوں کے ستاروں سے سنور جائے گیZafar Ansari Zafar (b. 1976)
  40. مجھ کو تا عمر تڑپنے کی سزا ہی دیناتجھ کو منظور اگر ہو تو بھلا ہی دیناZafar Ansari Zafar (b. 1976)
  41. رابطہ مجھ سے مرا جوڑ دیا کرتا تھاوہ جو اک شخص مجھے چھوڑ دیا کرتا تھاNadeem Bhabha (b. 1977)
  42. روح حاضر ہے مرے یار کوئی مستی ہوحلقۂ رقص ہے تیار کوئی مستی ہوNadeem Bhabha (b. 1977)
  43. جب کبھی درد کی تصویر بنانے نکلےزخم کی تہہ میں کئی زخم پرانے نکلےEhya Bhojpuri (b. 1977)
  44. کتنا کمزور ہے ایمان پتا لگتا ہےگھر میں آیا ہوا مہمان برا لگتا ہےEhya Bhojpuri (b. 1977)
  45. سسکیوں ہچکیوں آہوں کی فراوانی میںالجھنیں کتنی ہیں اس عشق کی آسانی میںAamir Suhail (b. 1977)
  46. بعد مرنے کے کوئی بوسۂ رخصت دے گاکیا خدا مجھ کو بھی ایسی بھلی قسمت دے گاaabid umar (b. 1977)
  47. روشنی کے جو طلب گار ہوئے ہم دونوںایک سورج کے خریدار ہوئے ہم دونوںTahir Azeem (b. 1978)
  48. ساری دنیا میں ہے کس طرح کا منظر یارااپنے ہی گھر میں ہے ہر آدمی ڈر کر یاراGaazi Moin (b. 1978)
  49. کب رہائی کے طلب گار تھے ہم بھی تم بھیجب محبت میں گرفتار تھے ہم بھی تم بھیSaabir Usmani (b. 1979)
  50. کیا تھے اندیشے کہ ہر بات پہ روئے ہم تمعشق میں کتنے مقامات پہ روئے ہم تمSaabir Usmani (b. 1979)