تیری تصویر کا جب دام لگایا جائے

Chandra Shekhar Varma (b. 1967)

تیری تصویر کا جب دام لگایا جائے

نام اس پر سے مصور کا ہٹایا جائے

اے خدا ٹھیک بنی ہے تری دنیا پھر بھی

مرتبہ اس میں محبت کا بڑھایا جائے

اے گھڑی ساز لگا دے تو گھڑی میں گلک

جس میں خود کے لیے کچھ وقت بچایا جائے

آپ بے شک نئے سکوں کو چلائیں لیکن

کیا ضروری ہے پرانوں کو گلایا جائے

راستا کاٹ گئی ہے مرا کالی بلی

اس بہانے چلو گھر لوٹ کے آیا جائے

بے قراری کسی کی بڑھ چکی ہوگی اب تک

ساتویں گھنٹی ہے اب فون اٹھایا جائے