Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

Poetry

Hazaj Musamman Akhrab Makfuf Mahzuf

ہزج مثمن اخرب مکفوف محذوف
Poet
Meter
Clear
  1. منزل ہے تو اک رستۂ دشوار میں گم ہےرستہ ہے تو پیچ و خم دل دار میں گم ہےNaeem Zarrar Ahmad (b. 1965)
  2. دیکھو تو سہی زیست کے امکان بھی ہوں گےشاید کہ اسی بھیڑ میں انسان بھی ہوں گےParvez akhtar (b. 1966)
  3. وہ خواب طلب گار تماشا بھی نہیں ہےکہتے ہیں کسی نے اسے دیکھا بھی نہیں ہےKabir Ajmal (1967–2020)
  4. وہ موج ہوا جو ابھی بہنے کی نہیں ہےہم جانتے ہیں آپ سے کہنے کی نہیں ہےKabir Ajmal (1967–2020)
  5. پڑھتا ہے بڑے شوق سے وہ میری کتابیںجس بات سے ڈرتا ہوں وہی بات نہ پڑھ لےLatif Shah Shahid (b. 1968)
  6. چہرے پہ کسی کرب کی تنویر نہیں کیمحسوس ہی کرتے رہے تفسیر نہیں کیTabassum Azmi (b. 1968)
  7. ویران سا اب ہوں جو میں ایسا تو نہیں تھاہوتا تھا سمندر کبھی صحرا تو نہیں تھاFahmida Mosarrat Ahmad (b. 1968)
  8. پربت ترے پہلو میں اگر کھائی نہیں ہےکاہے کی بلندی جہاں گہرائی نہیں ہےEhtisham Hasan (b. 1969)
  9. کہنے لگا کھلتے ہوئے دروازہ ہوا سےیہ پہلا تعارف ہے مرا تازہ ہوا سےEhtisham Hasan (b. 1969)
  10. ہو جائیں کسی کے جو کبھی یار منافقسمجھو کہ ہوئے ہیں در و دیوار منافقDanish Aziz (b. 1970)
  11. آنکھوں سے مناظر کا تسلسل نہیں ٹوٹامیں لٹ گیا پر تیرا تغافل نہیں ٹوٹاNadeem Mahir (b. 1970)
  12. زخموں کو کریدا ہے تو ماضی نکل آیاسوکھے ہوئے دریاؤں سے پانی نکل آیاNadeem Mahir (b. 1970)
  13. جو لوگ گزرتے ہیں مسلسل رہ دل سےدن عید کا ان کو ہو مبارک تہ دل سےObaid Azam Azmi (b. 1970)
  14. ہر بار ہوا ہے جو وہی تو نہیں ہوگاڈر جس کا ستاتا ہے ابھی تو نہیں ہوگاAalok Shrivastav (b. 1971)
  15. آ جائے وہ ملنے تو مجھے عید مبارکمت آئے بہ ہر حال اسے عید مبارکIdris Babar (b. 1973)
  16. مشہور تو بس ایک دیا ہے مرے دل میںکتنے ہی ستاروں کی جگہ ہے مرے دل میںIdris Babar (b. 1973)
  17. انداز ستم ان کا نہایت ہی الگ ہےگزری ہے جو دل پر وہ قیامت ہی الگ ہےIftikhar Raghib (b. 1973)
  18. انکار ہی کر دیجیے اقرار نہیں توالجھن ہی میں مر جائے گا بیمار نہیں توIftikhar Raghib (b. 1973)
  19. چھوڑا نہ مجھے دل نے مری جان کہیں کادل ہے کہ نہیں مانتا نادان کہیں کاIftikhar Raghib (b. 1973)
  20. اقرار کا مطلب ہو کہ انکار کے معنیکوئی تو ہو سمجھے مری گفتار کے معنیTahir Adeem (b. 1973)
  21. جز قربت جاں پردۂ جاں کوئی نہیں تھاوہ تھا تو وہاں اور جہاں کوئی نہیں تھاIftikhar Shafi (b. 1973)
  22. سب طرح کے حالات کو امکان میں رکھاہر لمحہ اسے سوچ میں وجدان میں رکھاIftikhar Shafi (b. 1973)
  23. خوش ہو کوئی دنیا میں یہ آسان نہیں ہےانساں کبھی انساں بنے امکان نہیں ہےNabil (b. 1974)
  24. اس واسطے لوگوں کو سنائی نہیں دیتےہم آہ تو بھرتے ہیں دہائی نہیں دیتےIftikhar Haidar (b. 1975)
  25. اس بات کو ویسے تو چھپایا نہ گیا ہےسب کو یہ مگر راز بتایا نہ گیا ہےGautam Rajrishi (b. 1975)
  26. بازار ترے شہر کے بدنام بہت ہیںچھوٹی سی خوشی کے بھی یہاں دام بہت ہیںChand Akbarabadi (b. 1975)
  27. تو کاش ملے مجھ کو اکیلی تو بتاؤںسلجھے مری قسمت کی پہیلی تو بتاؤںChand Akbarabadi (b. 1975)
  28. اے کاش ہو برسات ذرا اور ذرا اوربڑھ جائے ملاقات ذرا اور ذرا اورEhya Bhojpuri (b. 1977)
  29. ہاتھوں کی لکیروں کا لکھا کاٹ رہے ہیںہم اپنے گناہوں کی سزا کاٹ رہے ہیںEhya Bhojpuri (b. 1977)
  30. اب تم کو ہی ساون کا سندیسہ نہیں بننامجھ کو بھی کسی اور کا رستہ نہیں بنناAamir Suhail (b. 1977)
  31. اس جادہ عشاق کی تقدیر عجب ہےمٹھی میں جہاں پاؤں میں زنجیر عجب ہےAamir Suhail (b. 1977)
  32. ہوتا ہے مرے حال کا چرچا مرے آگےبنتا ہے مرا روز تماشا مرے آگےChand Kakralvi (b. 1979)
  33. تنقید کرو خوب مگر دیکھتے رہنابیکار نہ جائے گا ہنر دیکھتے رہناSaabir Usmani (b. 1979)
  34. معلوم نہیں نیند کسے کہتے ہیں لیکنکرتا تو ہوں اک کام میں سونے کی طرح کاNadeem ahmad (b. 1979)
  35. اک بت ہے جسے میری نظر ڈھونڈھ رہی ہےمشکل ہے ملاقات مگر ڈھونڈھ رہی ہےJagjit Kafir (b. 1979)
  36. ساکت ہو مگر سب کو روانی نظر آئےاس ریت کے صدقے کہ جو پانی نظر آئےDaniyal Tareer (1980–2015)
  37. اس دل کو اگر تیرا سہارا نہیں ملتاقسمت کو کوئی چاند ستارہ نہیں ملتاM. Usman Shakir (b. 1980)
  38. کچھ لوگ جو حاصل ہوں گنوائے نہیں جاتےاس طرح خزانے تو لٹائے نہیں جاتےM. Usman Shakir (b. 1980)
  39. آنکھوں میں حیا رکھ کے بھی بے باک بہت تھےتھے تیرے گنہ گار مگر پاک بہت تھےGhausiya Khan Sabeen (b. 1980)
  40. سانسوں کی روانی میں خلل آنے لگا ہےٹھہرو کہ بچھڑ جانے کا پل آنے لگا ہےBabar Ali Asad (b. 1980)
  41. ہم وصل کی دن رات دعا مانگ رہے ہیںبیمار محبت ہیں دوا مانگ رہے ہیںNaeem Faraz (b. 1980)
  42. اک لمحہ جو فرقت کے سوا اور بھی کچھ تھااک غم جو قیامت کے سوا اور بھی کچھ تھاYahya Khan Yusuf Zai (b. 1981)
  43. آنگن کے درختوں کے لئے کچھ بھی نہیں ہےدنیا میں بزرگوں کے لئے کچھ بھی نہیں ہےAalam Nizami (b. 1984)
  44. دانستہ کبھی ایسی حماقت نہیں کرتافنکار ہوں توہین محبت نہیں کرتاAalam Nizami (b. 1984)
  45. سچائی کبھی اپنی صفائی نہیں دیتیمحسوس تو ہوتی ہے دکھائی نہیں دیتیAalam Nizami (b. 1984)
  46. بارود کے ذرے جو فضاؤں میں رہیں گےپھر کیسے پرندے یہ ہواؤں میں رہیں گےYasir Raza Asif (b. 1984)
  47. گھر کے بڑے بوڑھوں کو یہی کہتے سنا ہےجھک جھک کے جو ملتا ہے وہی قد میں بڑا ہےYasir Raza Asif (b. 1984)
  48. مرہم کے نہیں ہیں یہ طرف دار نمک کےنکلے ہیں مرے زخم طلب گار نمک کےVarun Anand (b. 1985)
  49. جو چہرے چمکتے تھے وہ مرجھائے ہوئے ہیںلگتا ہے بہاروں کے یہ ٹھکرائے ہوئے ہیںYasmeen Moomal (b. 1985)
  50. دشمن مرے پیچھے ہے تو دریا مرے آگےاب کوئی بچا ہی نہیں رستہ مرے آگےTabish Raihan (b. 1986)