Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

Poetry

Muzari' Musamman Akhrab Makfuf Mahzuf

مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف
Poet
Meter
Clear
  1. ملبے سے جو ملی ہیں وہ لاشیں دکھائیےصاحب نوادرات کی شکلیں دکھائیےIftikhar Falak Kazmi (b. 1992)
  2. تو نے ہی ہر قدم پہ دیا حوصلہ مجھےیا رب نہیں ہے تیرے سوا آسرا مجھےAadil Rahi (b. 1993)
  3. حسن و وفا کے ذکر میں سرکار آپ ہیںسب کچھ ملا مجھے ولے درکار آپ ہیںUmar Khaleeq Azmi (b. 1993)
  4. ادراک ہی محال ہے خواب و خیال کادل کے ورق پہ عکس ہے اس کے جمال کاSabeela Inam Siddiqui (b. 1994)
  5. پیغام زندگی ہے خوشی کی نوید ہےمیرے لیے تو آپ کا دیدار عید ہےSabeela Inam Siddiqui (b. 1994)
  6. تم دل کی دل میں رکھو بتایا نہیں کرویوں کہہ کے داستان رلایا نہیں کروSabeela Inam Siddiqui (b. 1994)
  7. رکھے ہر اک قدم پہ جو مشکل کی آگہیملتی ہے اس کو راہ سے منزل کی آگہیSabeela Inam Siddiqui (b. 1994)
  8. کس کو بتاتے کس سے چھپاتے سراغ دلچپ سادھ لی ہے زخم دکھایا نہ داغ دلSabeela Inam Siddiqui (b. 1994)
  9. نیچی نظر کشادہ جبیں درمیانہ قدگیسو دراز شیریں زباں حسن مستندAamir Ata (b. 1994)
  10. کس موڑ پر لے آئے ہیں یادوں کے سلسلےاب جو بھی چاہے ہم کو وہ جس سمت لے اڑےDanish Hayat (b. 1994)
  11. وحشت صدائے دشت ہے وحشت قبائے دشتمجھ پر کسی کی یاد نے کیا کیا بنائے دشتDanish Hayat (b. 1994)
  12. اب زندگی سے کوئی بھی شکوہ نہیں مجھےتو مل گیا تو کوئی تمنا نہیں مجھےFaisal Qadri Gunnauri (b. 1995)
  13. ان کی ہزار کوششیں اور ضد الگ رہیاپنی تو ڈیڑھ اینٹ کی مسجد الگ رہیFaisal Qadri Gunnauri (b. 1995)
  14. دل کا مرے پرندہ تمہارے قفس میں تھاجب تک تمہارا ہاتھ مری دسترس میں تھاFaisal Qadri Gunnauri (b. 1995)
  15. سودا کبھی ضمیر کا میں نے کیا نہیںصد شکر میں بھی عشق میں تاجر ہوا نہیںFaisal Qadri Gunnauri (b. 1995)
  16. قیمت لگا رہے ہیں جو دیدار یار کیواقف نہیں ہیں وہ ابھی راہوں سے پیار کیFaisal Qadri Gunnauri (b. 1995)
  17. کیسے اسے پتہ ہو کہ ممتا عظیم ہےہم جیسا کمسنی سے جو بچہ یتیم ہےFaisal Qadri Gunnauri (b. 1995)
  18. وہ دیکھو لوگ شین الف عین رے ہوئےہم عین شین قاف میں الجھے ہی رہ گئےFaisal Qadri Gunnauri (b. 1995)
  19. جلتی رتوں میں عمر گزرنے کے بعد ابسرشار ایک سایۂ رحمت نے کر دیاRafia Zainab (b. 1995)
  20. دیکھو یہاں نہ رات کرو میں نشہ میں ہوںکچھ ہو نہ جائے یار سنو میں نشہ میں ہوںYash Trivedi (b. 1995)
  21. اوصاف آب کے ہیں تو تاثیر آگ کیہر زاویے سے کھینچ لی تصویر آگ کیDaniyal Zaman (b. 1996)
  22. کس کس کو زیر آب ہوا کی تلاش ہےکہتا ہے ہر حباب ہوا کی تلاش ہےDaniyal Zaman (b. 1996)
  23. ممکن نہیں ہے جو یہاں ہا ہو نکال دےاس مشتعل ہجوم سے آ تو نکال دےDaniyal Zaman (b. 1996)
  24. وہ شور تھا کہ لفظ نہیں ہے زبان پرآواز قتل ہونے لگی حرف دان پرDaniyal Zaman (b. 1996)
  25. آخر یہ روز روز کی وحشت نکل گئیاک دن ہمارے دل سے محبت نکل گئیOm Awasthi (b. 1996)
  26. پھینکی ہے فتح یاب نے دستار کھینچ کرپہلے یہ کام ہوتا تھا تلوار کھینچ کرOm Awasthi (b. 1996)
  27. رہ کر زمیں پہ چاند کے دیدار کے لئےدفتر میں دن گزرتے ہیں اتوار کے لئےOm Awasthi (b. 1996)
  28. مطلب پتا نہیں تھا بتانے چلے گئےہم عشق کرکے عشق نبھانے چلے گئےOm Awasthi (b. 1996)
  29. جینے کی تھی جو دل میں تمنا وہ مر گئیتم کیا گئے کہ عشق کی دنیا بکھر گئیYasir Rampuri (b. 1996)
  30. کچھ اس ادا سے یار نے جوڑے کو بل دیادم بھر کو دو جہان کا نقشہ بدل دیاYasir Rampuri (b. 1996)
  31. جو چاہیے تھا وہ نہ ملا آسمان سےٹھکرا کے لوٹ آئے ستاروں کو شان سےG. R. Vashishth (b. 1996)
  32. گردن میں طوق پاؤں میں زنجیر دیکھ کرحیرت ہوئی ہے دوست کی تصویر دیکھ کرUjjawal Vashishtha (b. 1997)
  33. دل میں رہے وہ شخص رگوں میں رواں نہ ہومیں چاہتا ہوں زخم جگر کا نشاں نہ ہوOsama Khalid (b. 1998)
  34. کنڈی بجا کے اس لیے بھاگا نہیں ہوں میںدکھتا نہیں کسی کو تو سوچا نہیں ہوں میںOsama Khalid (b. 1998)
  35. اوروں کی پیاس اور ہے اور اس کی پیاس اورکہتا ہے ہر گلاس پہ بس اک گلاس اورCharagh Sharma (b. 1998)
  36. تتلی سے دوستی نہ گلابوں کا شوق ہےمیری طرح اسے بھی کتابوں کا شوق ہےCharagh Sharma (b. 1998)
  37. اب کے ملی شکست مری اور سے مجھےجتوا دیا گیا کسی کمزور سے مجھےCharagh Sharma (b. 1998)
  38. میں نے قبول کر لیا چپ چاپ وہ گلابجو شاخ دے رہی تھی تری اور سے مجھےCharagh Sharma (b. 1998)
  39. دنیا جہاں کے جام چھلک جائیں ریت پرکیا کیجیے کہ ہونٹ بہک جائیں ریت پرPallav Mishra (b. 1998)
  40. ضائع ہوا تمام ہنر نیند آ گئیشب کو سجا رہا تھا مگر نیند آ گئیBalmohan panday (b. 1998)
  41. بازار کائنات میں یہ فیصلہ ہوایاران خوش ادا ہو تمسخر روا ہواOsaama ameer (b. 1998)
  42. اتنا بڑا تو ہو مرا دالان کم سے کمدو چار دن تو رک سکیں مہمان کم سے کمUbaid Najibabadi (b. 1998)
  43. کھیلوں گا پھر کبھی کوئی داؤ وصال پرفی الحال منحصر ہوں میں اپنے ملال پرJaani Lakhnavi (b. 1998)
  44. ایسا نہیں تھا اصل میں جیسا بنا لیادل نے کسی کی یاد کا چہرہ بنا لیاSaba Tabish (b. 1999)
  45. اس کو فراق یار کا مطلب نہیں پتہمطلب اسے بھی پیار کا مطلب نہیں پتہKaif Uddin Khan (b. 2000)
  46. پہلے تو یہ لگا مجھے اس پار گر گئیپھر یوں ہوا کہ مجھ پہ ہی دیوار گر گئیKaif Uddin Khan (b. 2000)
  47. پہلے سی والہانہ طبیعت نہیں تریکیا زندگی سے کوئی شکایت نہیں تریVaibhav Kumar (b. 2000)
  48. دل ہے الگ مزاج کے دو بھائیوں کا گھرلگتا ہے صرف مجھ کو یہ تنہائیوں کا گھرAadarsh Dubey (b. 2001)
  49. دے دو نہ ایک بار مرا ساتھ جان منآتی نہیں ہے نیند مجھے رات جان منAadarsh Dubey (b. 2001)
  50. سونا پڑا ہے دل کا مکاں آپ کے بنارہ رہ کے اٹھ رہا ہے دھواں آپ کے بناAadarsh Dubey (b. 2001)