دیکھو یہاں نہ رات کرو میں نشہ میں ہوں
Yash Trivedi (b. 1995)دیکھو یہاں نہ رات کرو میں نشہ میں ہوں
کچھ ہو نہ جائے یار سنو میں نشہ میں ہوں
ہر ایک میکدے کا یہاں ایک سا ہے حال
ہر شخص کہہ رہا ہے سنو میں نشہ میں ہوں
پوچھوں گا آ کے ہوش میں ہر بات آپ سے
جو کچھ بکوں وہ یاد رکھو میں نشہ میں ہوں
ٹوکا اگر تو ہوگی وہی ابتدا سے بات
چپ چاپ میری بات سنو میں نشہ میں ہوں